25/01/2026
ملتان (۔ ) آ ل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے مرکزی سینیئر نائب صدر حاجی جاوید ،جنرل سیکرٹری چوہدری عمیر منظور ،کی لاہورسے ملتان آمدپرمر کزی نائب صدر محترمہ نسیمہ شاہین ، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ شاہد مختیار لودھی ، منیر لنگاہ ، ملک عقیل عباس ،قاسم علی ، چوہدری اصغر ، رانا عبدالجبار ،محمد ثاقب،قاسم بھٹہ،عبدالرحمن، محمدعلی پٹھان،طارق شاہ،چوہدری شہزادو دیگر کےہمراہ ایم ایس خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر عابدہ اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شہزاد سے ملاقات کی اور مزدوروں کے مسائل پربات چیت کی اس موقع پر حاجی جاوید اور چوہدری عمیر منظور نےکہاہسپتال میں آنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور جو دوائیوں کی کمی ہے اسکو پورا کیا جائے اور ہسپتال میں آنے والے مزدوروں کی عزت واحترام سے پیش آ نا چاہتے اس پر ایم ایس ڈاکٹر عابدہ نے کہا مزدوروں ہمارے بھائی ہیں ان کے جو بھی مسائل ہیں ان کو پورا کیا جائے گااور کہا ہسپتال میں دوائیوں کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا اور ڈاکٹروں کی کمی کو بھی پورا کرنے کے لئے کمشنر سوشل سیکورٹی کو درخواست دی ہوئی ہے بہت جلد ہی اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔آخر میں ڈاکٹرشہزادنےیونین کےلیڈر ان کوہسپتال وزٹ بھی کرایا۔
ملتان۔ آ ل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے مرکزی سینیئر نائب صدر حاجی جاوید ،جنرل سیکرٹری چوہدری عمیر منظور ، نائب صدر محترمہ نسیمہ شاہین ، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ شاہد مختیار لودھی ، منیر لنگاہ ، ملک عقیل عباس ،قاسم علی ، چوہدری اصغر ، رانا عبدالجبار ،محمد ثاقب،قاسم بھٹہ،عبدالرحمن، چوھدری شہزاد و دیگر کےہمراہ ایم ایس خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر عابدہ اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شہزاد سے ملاقات کررہےہیںدوسری جانب ہسپتال کاوزٹ کر رہےہیں
Shehzad Jee