
03/03/2023
جمعیت طلباء اسلام ضلع دیر لوئر کے مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی قائم مقام صدر اعجاز اللہ قاسمی صاحب کے زیر صدارت منعقد ہوا۔
جسمیں تحصیلوں کی فعالیت، تحصیل ادینزئی کی الیکشن اور ابتدائی لیٹریچر کے فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
تحصیل تیمرگرہ اور تحصیل ثمرباغ کیلئے مقامی زمہ داران کے ساتھ مشاورت کی بعد کنوینرز کا اعلان کیا جائیگا، جبکہ تحصیل ادینزئی میں فوری الیکشن کی احکامات جاری کیے۔
لیٹریچر پر مشاورت کرتے ہوئے زمہ داران نے کہا کہ ضلع دیر لوئر تنظیمی کام کے حوالے سے پورے پاکستان میں ٹاپ پر ہے، یہاں سب سے زیادہ پروگرامات، تربیتی اجتماعات اور احتجاجات وغیرہ ہوئے ہے لیکن ایک چیز جو ان سب پر پانی پھیرتی ہے وہ لیٹریچر کی عدم فراہمی ہے۔
لیٹریچر کی بغیر ہمارا کام ادھورا اور نامکمل تصور کیا جائیگا۔
جس کیلئے آئندہ صوبائی اجلاس میں صوبائی جماعت اور پھر مرکز کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوگی۔۔۔
اجلاس میں شریک تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہے۔
جاری کردہ؛ پریس سیل جمعیت طلباء اسلام ضلع دیر لوئر