Headlines News Network

Headlines News Network یوتھ کا ایسا پلیٹ فارم ہیں جہاں نوکریاں، ایونٹس، تعلیم?

مریدکے: بسم اللہ میرج ہال ڈی سیل، انتظامیہ کی کارروائی مکمل، شادی ہال آج سے دوبارہ فعالمریدکے میں واقع بسم اللہ میرج ہال...
06/01/2026

مریدکے: بسم اللہ میرج ہال ڈی سیل، انتظامیہ کی کارروائی مکمل، شادی ہال آج سے دوبارہ فعال

مریدکے میں واقع بسم اللہ میرج ہال کو انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر ڈی سیل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد شادی ہال آج سے دوبارہ فعال ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے بسم اللہ میرج ہال کے سی ای او میاں دانیال خالد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی سیل کرنے کا عمل اسسٹنٹ کمشنر مریدکے آفس کی ٹیم کی نگرانی میں کچھ دیر قبل مکمل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بسم اللہ میرج ہال 13 اکتوبر سے سیل تھا۔ شادی ہال کی بحالی کے لیے مسلسل اور سنجیدہ کوششیں جاری تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق چونکہ میاں دانیال خالد کا نام نہ کسی مقدمے میں شامل تھا اور نہ ہی وہ کسی کیس میں مطلوب تھے، اس لیے ان کی درخواستوں اور مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے قانونی تقاضے مکمل کیے گئے، جس کے بعد ڈی سیلنگ کی اجازت دی گئی۔

شادی ہال کے ڈی سیل ہونے کی خبر سامنے آتے ہی میاں برادری اور علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر میاں دانیال خالد کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ کل سے شادی ہال کی بکنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا اور تمام تقریبات اور انتظامی امور حسبِ سابق انجام دیے جائیں گے۔



#مریدکے



پی آئی اے کی آدھی قیمت ٹکٹوں کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل دعوؤں کی تردیدپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (Pakistan International ...
05/01/2026

پی آئی اے کی آدھی قیمت ٹکٹوں کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل دعوؤں کی تردید

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (Pakistan International Airlines) کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبر کہ نجکاری کے بعد حج و عمرہ کے ٹکٹ پچاس فیصد رعایت پر فروخت کیے جا رہے ہیں، غلط اور گمراہ کن ثابت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف وائرل ویڈیوز اور پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پی آئی اے حج اور عمرہ مسافروں کو آدھی قیمت پر ٹکٹ فراہم کر رہی ہے، تاہم تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ ایسا کوئی عام یا اوپن آفر موجود نہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے صرف اپنی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے بعض مخصوص پروازوں اور محدود نشستوں پر آن لائن رعایت دی جاتی ہے، جو کہ پچاس فیصد نہیں بلکہ ایک محدود رقم تک ہوتی ہے، اور یہ رعایت ہر مسافر یا ہر روٹ کے لیے لاگو نہیں ہوتی۔

ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے پی آئی اے کے آفیشل ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں، کیونکہ حالیہ دنوں میں جعلی پروموشنز اور غلط خبروں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی رعایت یا آفر سے قبل پی آئی اے کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر جا کر خود تصدیق کریں تاکہ دھوکے اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

#حج #عمرہ

Happy 2026 🎉
01/01/2026

Happy 2026 🎉

 عارف حبیب گروپ کی پی آئی اے سے متعلق اہم وضاحت، نام اور لوگو برقرار رکھنے کی تصدیقہیڈلائنز خبر کی تفصیلاسلام آباد: عارف...
30/12/2025


عارف حبیب گروپ کی پی آئی اے سے متعلق اہم وضاحت، نام اور لوگو برقرار رکھنے کی تصدیق

ہیڈلائنز خبر کی تفصیل
اسلام آباد: عارف حبیب گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سے متعلق اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے واضح طور پر یہ انیشی ایٹو اور باقاعدہ شرط رکھی گئی تھی کہ پی آئی اے کا نام اور اس کا لوگو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

عارف حبیب گروپ کے مطابق قومی ایئرلائن کی شناخت برقرار رکھی جائے گی، تاہم کیبن کریو میں بہتری، چیک اِن کاؤنٹر سروسز کے معیار میں نمایاں اضافہ، نشستوں کی بہتر سیٹنگ اور مجموعی سفری تجربے کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جائے گا۔

گروپ کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے دوران تقریباً 38 نئے جہاز فلیٹ میں شامل کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ تین سالوں میں مجموعی طور پر 64 نئے جہاز شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان جہازوں میں اے 320، ٹرپل سیون کے علاوہ جدید طیارے بھی شامل ہوں گے تاکہ پی آئی اے کے فضائی آپریشن کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔

عارف حبیب گروپ کے مطابق یہ اقدامات پی آئی اے کی بحالی، مسافروں کے اعتماد کی واپسی اور قومی ایئرلائن کو ایک مضبوط اور منافع بخش ادارہ بنانے کی جانب اہم قدم ثابت ہوں گے۔

ہیڈلائنز نیوز نیٹ ورک — سچ، بروقت اور ذمہ دار صحافت

 پی آئی اے کی 29 مارچ سے لندن ہیٹھرو کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلانہیڈلائنز خبر کے تفصیل: اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشن...
30/12/2025


پی آئی اے کی 29 مارچ سے لندن ہیٹھرو کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان

ہیڈلائنز خبر کے تفصیل:
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ 29 مارچ سے لندن ہیٹھرو کے لیے پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے لندن ہیٹھرو کے لیے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جن میں ہفتہ وار چار پروازیں شامل ہوں گی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق، اسلام آباد سے لندن ہیٹھرو کی پروازوں کے کامیاب آغاز کے بعد دوسرے مرحلے میں لاہور سے لندن ہیٹھرو کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ اس کے بعد تیسرے مرحلے میں کراچی سے لندن ہیٹھرو کے لیے پروازیں آپریشن میں شامل کی جائیں گی۔

قومی ایئرلائن کے اس فیصلے کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سمیت عوامی حلقوں میں اس اعلان پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ براہِ راست پروازوں کی بحالی سے سفر مزید آسان اور سہل ہو جائے گا۔

ہیڈلائنز نیوز نیٹ ورک — سچ، بروقت اور ذمہ دار صحافت

Address

Muridke

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Headlines News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Headlines News Network:

Shortcuts

Share