M42 News Hd

M42 News Hd M42 News Hd - Urdu Web Channel

28/06/2026

بازار کے بیچوں بیچ کھڑا غلیظ پانی اور گندگی… یہ منظر کب بدلے گا؟"
بچڑ خانے والا بازار، محلہ مبارک آباد، مریدکے
بازار کے عین درمیان غلیظ پانی کھڑا ہے، جس سے نہ صرف شدید تعفن پھیل رہا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں، بزرگوں، عورتوں اور بچوں کو بھی روزانہ بنیادوں پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ گزشتہ دو سال سے برقرار ہے، مگر تاحال اس کا مستقل حل نہیں نکالا جا سکا۔
متعلقہ سرکاری اداروں اور عوامی نمائندوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

28/06/2026

السلام علیکم
محترم جناب رانا تنویر حسین صاحب محترم جناب رانا احمد عتیق انور صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سروس بازار میں نئی سیورج لائن میں تمام گلیوں کا کنکشن ہو گیا ماسوائے ہیرا نان شاپ کے سامنے والی گلی برائے مہربانی اس گلی کا کنکشن کر کے ہمیں بھی ماڈل بازار کا حصہ بنایا جائے۔ شکریہ

نارنگ منڈی محلہ تھانہ آبادی کے رہائشی 2 نوجوان مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں اویس ...
27/06/2026

نارنگ منڈی محلہ تھانہ آبادی کے رہائشی 2 نوجوان مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں اویس اور فرحان شامل ،دونوں میٹرک کے کلاس فیلو اور ایک ہی محلہ کے رہایشی تھے واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں۔ پولیس تحقیقات میں مصروف
رپورٹ: میاں فیصل
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ® اسلام آباد

ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے موت بانٹنے لگا؟مبینہ غلط انجکشن نے ماں کی گود اجاڑ دی!لواحقین کے مطابق 19 سالہ نوجوان معمولی پی...
27/06/2026

ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے موت بانٹنے لگا؟
مبینہ غلط انجکشن نے ماں کی گود اجاڑ دی!

لواحقین کے مطابق 19 سالہ نوجوان معمولی پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے پہنچا، مگر مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے بعد اس کی جان نہ بچائی جا سکی رات کی شفٹ میں سینئرز ڈاکٹر کا نہ ہونا ایم ایس ٹی ایچ کیو کی سرا سر نااہلی ہے۔
رپورٹ: میاں فیصل
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ® اسلام آباد

پاکستانی عوام کہتے ہیں کہ نوکری نہیں ملتی ملک میں روزگار نہیں ہے یہاں ایک معمر خاتون ایک ادارے سے ریٹائرڈ ہوئی ہے اور اس...
27/06/2026

پاکستانی عوام کہتے ہیں کہ نوکری نہیں ملتی ملک میں روزگار نہیں ہے یہاں ایک معمر خاتون ایک ادارے سے ریٹائرڈ ہوئی ہے اور اسی دن اسے دوسری نوکری مل گئی ہے۔
یہ خاتون وفاقی وزیر احسن اقبال کی بہن عائشہ حمیرا چوہدری ہیں جنکی ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل جلدی ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرکے تین سال کے لیے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ منسٹری آف کلائمنٹ میں بطور سیکرٹری تعینات تھیں۔

ہمارے گاؤں میں روڈ بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے۔بنام:رانا تنویر حسین صاحبوفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیقرانا احم...
27/06/2026

ہمارے گاؤں میں روڈ بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے۔
بنام:
رانا تنویر حسین صاحب
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق
رانا احمد عتیق انور صاحب
چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آبی وسائل

مریدکے کا نواحی گاؤں (کوٹ بشیر) جسے عام طور پر باہمنانوالہ بھی کہا جاتا ہے اس کی سڑک آج تک نہیں بنی تمام گاؤں والے رانا تنویر صاحب کو ہر سال ووٹ دیتے ہیں جب کبھی گاؤں والے رانا صاحب کے پاس جاتے ہیں تو وہ بھی ہر بار کی طرح ٹال دیتے ہیں۔
منجانب: اہلیان گاؤں
Rana Tanveer Hussain Rana Ahmad Attique Anwar Rana Azmat Rana Jafar Hussain Rana Irfan Muridke M42 News HD Sajjadul Hassan PMLN Muridke Hadi Pmln Muridke Pmln Muridke Pmln Muridke Rana House Muridke Aman Comitte Skp

متنازعہ ٹیلی کام بل میں ترمیم کردی گئی، نیا ڈرافٹ تیارمالکان کی اجازت کے بغیر نجی پراپرٹی پر کوئی ٹاور نہیں لگے گا، وزیر...
25/06/2026

متنازعہ ٹیلی کام بل میں ترمیم کردی گئی، نیا ڈرافٹ تیار
مالکان کی اجازت کے بغیر نجی پراپرٹی پر کوئی ٹاور نہیں لگے گا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

مسجد الحرام میں حجرِ اسماعیل (حطیم) میں داخلے کے لیے شیڈول کا اعلانمسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے ...
25/06/2026

مسجد الحرام میں حجرِ اسماعیل (حطیم) میں داخلے کے لیے شیڈول کا اعلان

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے حجرِ اسماعیل (حطیم) میں داخلے کے لیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام مسجد الحرام کے اندر موومنٹ کو منظم کرنے اور زائرین کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

اتھارٹی نے بیان میں کہا ’خواتین روزانہ صبح چھ سے نو بجے تک حجر اسماعیل میں داخل ہو سکتی ہیں جبکہ مردوں کے لیے داخلے کا وقت رات دس سے ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ’اس اقدام کا مقصد عبادت میں آسانی فراہم کرنا، موومنٹ کو ہموار بنانا اور مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔‘
’حجرِ اسماعیل‘ خانہ کعبہ کی شمالی سمت میں واقع ہے جسے ’الحطیم‘ بھی کہتے ہیں۔ مسجد الحرام کے اندر یہ مقام بہت ہی خاص حیثیت رکھتا ہے۔
’حجرِ اسماعیل‘ کعبے کی تعمیر کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ تاریخی واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب حضرت ابراہیم اور ان کے صاحبزادے حضرت اسماعیل نے خانۂ خدا کی بنیاد رکھی تھی تو ’حجرِ اسماعیل‘ کو بیت العتیق کی اصل عمارت میں شامل کیا تھا۔
لیکن جب قبیلۂ قریش نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے انقلابی مشن سے قبل کعبے کو دوبارہ تعمیر کیا تو انھوں نے مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے’حجرِ اسماعیل‘ کو کعبے کا حصہ نہ بنایا۔ چنانچہ کعبہ کی عمارت اس شکل کی بن گئی جیسی یہ ہمیں آج نظر آتی ہے۔
اس دن سے آج تک ’حجر‘، تعمیراتی پہلو کی ایک مخصوص صورت ہے جو کعبہ کے شمالی جانب ایک نیم دائرہ کی صورت میں نظر آتی ہے۔ اس کی دیواریں 1.3 میٹر بلند اور 30 سینٹی میٹر چوڑی ہیں۔
محرابی پتھر، دیوارِ کعبہ سے اکیس میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس پتھر کے آخری حصے اور دیوارِ کعبہ کے درمیان خالی جگہ ہے۔

ایران سے توانائی تعاون گیس اور  معاشی راہداریوں کا نیا دور شروع ہونے والا ہے پاکستان خطے کی فیصلہ کن قوت بن چکا ہے۔ وفاق...
25/06/2026

ایران سے توانائی تعاون گیس اور معاشی راہداریوں کا نیا دور شروع ہونے والا ہے پاکستان خطے کی فیصلہ کن قوت بن چکا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
پانی خوراک اور توانائی کا تحفظ مستقبل کی جنگ نہیں پاکستان کے لیے ترقی کا نیا موقع ہے۔ رانا احمد عتیق انور چیئرمین قائمہ کمیٹی آبی وسائل
رپورٹ: میاں فیصل
اوورسیز جرنلسٹ جدہ سعودی عرب

Address

Ground Floor 108 Mall Of Muridke
Muridke
39000

Telephone

+923134000670

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M42 News Hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M42 News Hd:

Shortcuts

Share