
06/06/2025
اٹلی کے شہر بولونیا میں"پاکستان زندہ باد کانفرنس"
مریدکے کے عمران مغل نے مرکزی کردار ادا کیا
(کرامت بھٹی نیوز)
بولونیا (اٹلی) میں حالیہ بھارت مخالف جنگ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کے پس منظر میں "پاکستان زندہ باد کانفرنس" ہوئی، جس میں اٹلی بھر سے سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا اور "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس کانفرنس کے چیف آرگنائزر محمد عمران مغل اور ان کے ساتھی تھے، عمران مغل کا تعلق پاکستان کے شہر مریدکے سے ہے۔ عمران مغل نے کانفرنس کی تاریخی کامیابی پر اٹلی بھر سے آنے والے تمام پاکستانیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وطن سے محبت صرف لفظوں میں نہیں، عمل سے بھی ہونی چاہیے۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پاک افواج کے جذبۂ قربانی اور قوم کی استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مریدکے کے شہری ہونے کے ناتے عمران مغل کی یہ کاوش نہ صرف اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد کی بنی ہے بلکہ اسے وطن سے محبت کے ایک خوبصورت اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔