Daily Muridke

Daily Muridke We are cover all Muridke News & Sheikhupura News,

اس  بچہ کا  ایکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، پانچ دن سے شیخوپورہ ٹراما سنٹر ہسپتال میں لاوارث پرا ...
31/07/2025

اس بچہ کا ایکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، پانچ دن سے شیخوپورہ ٹراما سنٹر ہسپتال میں لاوارث پرا ہے۔ ابھی تک اسکے گھر والوں کا پتہ نہیں چل سکا، اور ہسپتال والوں نے اسے وارڈ میں رکھنے کے بجائے اسے لاوارث سمجھ کر ہسپتال کی چھت پر رکھا ہے، جہاں اسکا ٹریٹمنٹ بھی سہی طریقے سے نہیں کیا جا رہا، برائے مہربانی آگر کوئی اِسکو پہچانتا ہے تو اسکے گھر والوں تک یہ خبر پہنچا دے، پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ۔

شیخوپورہیتیم بہن بھائیوں کو حق وراثت سے محروم  اور وراثتی جائیداد پر زبردستی قبضہ کرنے پر محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی ۔۔...
31/07/2025

شیخوپورہ
یتیم بہن بھائیوں کو حق وراثت سے محروم اور وراثتی جائیداد پر زبردستی قبضہ کرنے پر محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملزم کاشان الرحمٰن ولد خوش بخت الرحمن آف مدکے گرفتار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین روزہ ریمانڈ پر تھانہ انٹی کرپشن کی حوالات میں بند ۔۔۔۔۔،،،،،،
مدعی مقدمہ روبینہ الرحمن زوجہ اطہر ایوب خان نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انکے سگے بھائی کاشان الرحمٰن نے دھوکہ دہی جعلسازی سے محمکہ مال کے تحصیل دار اجمل سیف چھٹہ ،پٹواری اور گرداور سے سازباز کرکے ہماری والدہ آسیہ بی بی کے نام 321 کنال زرعی اراضی ایک ہی دن میں 158 کنال زبانی ہبہ اور 162کنال رجسٹرڈ ہبہ اپنے نام کروا کر بینک سے قرضہ بھی حاصل کرلیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارا پانچ بہنوں اور چار بھائیوں کا حصہ وراثت ہڑپ کرنے کے غیر قانونی کاروائی کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جبکہ ہماری تمام بہن بھائیوں کی باپ کی طرف سے ملنے والی وراثتی زرعی اراضی تقریباً 1900کنال پر زبردستی قبضہ کر رکھا ۔۔۔۔۔۔۔ہمیں جان سے مارنے کی درپئے ہے ۔۔۔۔۔ملزم کافی با اثر ہے کاروائی کی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ انٹی کرپشن شیخوپورہ نے انکوائری کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے جو اب ریمانڈ پر ہے

جس نے ایک فرد کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی....پاکستان کا فخر معروف بین الاقوامی کرکٹ امپائر علیم ڈا...
31/07/2025

جس نے ایک فرد کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی....

پاکستان کا فخر معروف بین الاقوامی کرکٹ امپائر علیم ڈار آپ کے پاس آ رہے ہیں... اپنے لئے نہیں، ہمارے لئے.

31/07/2025
31/07/2025

پبلک سروس میسیج
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام دکاندار حضرات، صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام بازاروں میں موجود بھائیوں سے گزارش ہے کہ یہ ہدایات غور سے پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔*

28 جولائی2025 بروز پیر سے کوئی بھی دکاندار اپنی دکان کے باہر کوئی ڈسپلے نہ لگائے۔

تمام اشیاء صرف دکان کے شٹر کے اندر رکھیں۔ دکان کے شٹر سے باہر کچھ بھی نہ لگائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر *"پیرا فورس"*
*پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی*
(اینٹی انکروچمنٹ ٹیم) نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اگر بازار میں پیرا فورس کی چیکنگ کے دوران کسی دکاندار کی دکان ایک بار سیل کردی گئی، اور جرمانہ یا گرفتاری ہوئی تو پنجاب کی کوئی بھی سیاسی شخصیت ایم-پی-اے یا دیگر صوبائی وزراء میں سے آپکی مدد نہیں کرے گی۔

سرکاری کارروائی میں مداخلت کرنے والے کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

ہر دکاندار اپنی ذمہ داری خود لے گا۔ بعد میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوگی۔

برائے کرم ان ہدایات پر عمل کریں اور قانون کا ساتھ دیں۔ اور اپنے دکاندار دوستوں کے ساتھ لازمی شیئر کریں

منجانب
پیرا فورس
پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی

گلی مسجد ملنگ شاہ صاحب والی، عقب مندر والا سکول۔ دس دن سے یہی صورتحال ہے۔ گندا پانی گھروں میں داخل ہوچکا۔ یہ بدانتظامی ت...
31/07/2025

گلی مسجد ملنگ شاہ صاحب والی، عقب مندر والا سکول۔ دس دن سے یہی صورتحال ہے۔ گندا پانی گھروں میں داخل ہوچکا۔ یہ بدانتظامی تکلیف دہ ہے اور قابلِ مواخذہ۔

سرکاری سکولمعیاری سکولعلاقہ مریدکے کی معروف سرکاری درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا مریدکے نے میٹرک کے حالیہ امتحانات...
26/07/2025

سرکاری سکول
معیاری سکول
علاقہ مریدکے کی معروف سرکاری درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا مریدکے نے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں بھی نمایاں کامیابی سمیٹی ہے اور معروف استاد اور منتظم جناب ذوالفقار علی کی سربراہی میں سکول کے طلبہ نے علاقہ بھر میں نمایاں نمبر حاصل کرکے اپنے استاد سر شہباز احمد اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے. یہ ادارہ ہر سال جماعت نہم اور دہم کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن کا حامل رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ جناب رانا نعیم عباس، جناب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران سمیت دیگر انتظامیہ اور ہماری سیاسی قیادت اس ادارے سے خصوصی محبت کرتے ہیں.

باعث صد افتخار ممتاز ماہر تعلیم اور بہترین منتظم سر افتخار احمد کے زیر انتظام گورنمنٹ علی عباس شہید ہائر سیکنڈری (گورنمن...
26/07/2025

باعث صد افتخار ممتاز ماہر تعلیم اور بہترین منتظم سر افتخار احمد کے زیر انتظام گورنمنٹ علی عباس شہید ہائر سیکنڈری (گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول) مریدکے کا میٹرک کا شاندار نتیجہ.... سر افتخار احمد اس تاریخی تعلیمی ادارے میں روائتی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں. ادارے کا تعلیمی ریکارڈ جناب افتخار احمد کی خصوصی کاوش کا نتیجہ ہے.

پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 47 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکی...
26/07/2025

پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 47 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن

نام: حسن امینولدیت: محمد امین گلی نمبر  #1 محلہ قذافی پارک نزد اشرفی مسجد مرید کے ضلع شیخوپورہ صبح 10:00 بجے سے تلاش گمش...
26/07/2025

نام: حسن امین
ولدیت: محمد امین
گلی نمبر #1 محلہ قذافی پارک نزد اشرفی مسجد مرید کے ضلع شیخوپورہ
صبح 10:00 بجے سے تلاش گمشدہ ہے کسی کو ملے تو درج ذیل نمر پر رابطہ کرے۔۔۔
03044715924
03026163115
03004390484
03055716466

السلام  علیکم سر نہایت ادب سے گزارش ہے کہ یہ تصویر مریدکے سروس بازار محلہ زعفران پارک کے بلکل درمیان کی ہے جو کہ پچھلے 8...
26/07/2025

السلام علیکم سر
نہایت ادب سے گزارش ہے کہ یہ تصویر مریدکے سروس بازار محلہ زعفران پارک کے بلکل درمیان کی ہے جو کہ پچھلے 8 دنوں سے گندے پانی کی زد میں ہے

اور کئی بار میونسپل کمیٹی کے دفتر چکروں کے اور آنلائن کمپلینٹ کے باوجود کچھ نہیں ہو سکا نہ ہی ادارے بات سننے کو تیار ہیں۔ مریدکے کے سب سے زیادہ چلنے والے بازار میں کاروبار بند پڑا ہے اور یہاں پیدل گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ براہ کرم اس کا کوئی جلد سے جلد حل کروایا جائے
شکریہ

#ستھراپنجاب #سیلاب #بارش #مریدکے

قاسم علی شاہ آج مریدکے آئیں گے۔شام چھ بجے، بسم اللہ میرج ہالضرور تشریف لائیں شاید کوئی ایک جملہ۔۔۔آپ کی سمت بدل دے۔
26/07/2025

قاسم علی شاہ آج مریدکے آئیں گے۔
شام چھ بجے، بسم اللہ میرج ہال
ضرور تشریف لائیں
شاید کوئی ایک جملہ۔۔۔
آپ کی سمت بدل دے۔

Address

Muridke
39000

Telephone

+923065833003

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Muridke posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share