
30/06/2025
پاکستانی لڑکیوں کا تاریخی کارنامہ — جنوبی کوریا کو 6 کے مقابلے میں 91 پوائنٹس سے شکست
✍️ رپورٹ: سلمان بھٹی
جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کی بیٹیوں نے میدان مار لیا۔
پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم جنوبی کوریا کو 6-91 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
یہ صرف ایک جیت نہیں، بلکہ ایک پیغام ہے — کہ پاکستانی لڑکیاں جب ارادہ کر لیں، تو وہ خوابوں سے حقیقت تک کا فاصلہ لمحوں میں طے کر سکتی ہیں۔
گراؤنڈ میں بہتا پسینہ، آنکھوں میں چمکتا عزم، اور دل میں وطن کا نام…
یہ سب مل کر آج ایک ایسی فتح کی بنیاد بنے، جو ہزاروں نوجوان لڑکیوں کو ہمت اور حوصلہ دے گی۔
پاکستانی ٹیم اب پیر کے روز اپنا اگلا مقابلہ جاپان کے خلاف کھیلے گی، جہاں ایک اور چیلنج اور نئی تاریخ ان کی منتظر ہے۔ Hamid Nasir