
08/08/2025
نارنگ منڈی۔۔چیئرمین سٹی پریس کلب نارنگ محمدشاہد یوسف کی ہمشیرہ بلال انجم پرسنل اسسٹنٹ پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی والدہ محترمہ علالت کے باعث انتقال کرگئیں سٹی پریس کلب نارنگ سمیت مکاتب فکر کااظہار افسوس مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد گوجرانوالہ میں سپردخاک کردیاگیا اس موقع پر سٹی پریس کلب نارنگ سمیت صحافی برادری امن کمیٹی انجمن تاجران آل پاکستان شیخ کمیونٹی وفاقی وزیرغذائی تحفظ راناتنویرحسین ممبر قومی اسمبلی رانااحمدعتیق انور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری واجد علی خاں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے چیئرمین سٹی پریس کلب نارنگ شاہدیوسف سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور طاہر محمود شیخ اور پرائیویٹ سیکرٹری ڈی آئی جی سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرپنجاب زاہدمحمود شیخ واہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگوہیں کہ اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبرجمیل عطافرمائیں۔