سانحہ دیول معیز سجاد قتل کیس 45 دن بعد بھی قاتل نا معلوم ھے گزشتہ کل مسجد رحمت اللعالمین ایک گرینڈ جرگہ منعقد ھوا جس میں دیول کے معززین نے شرکت کی اور متفقہ فیصلہ ھوا کہ پولیس اور انتظامیہ کو آنے والی جمعرات تک کا وقت ھے کہ وہ نامعلوم سفاک قاتل کو معلوم کریں جرگہ میں مقتول کے والد نے شکوہ کیا ھے کہ ھم نے پولیس سے بھرپور تعاون کیا ھے میرے گھر کے بندے پولیس 4 چار دفعہ لے کر گہی میرے بھائی میری اولاد سب انوسٹی گیشن میں شامل ھوۓ مگر نتیجہ صفر ھے اب صبر کا پیمانہ لبریز گے میں انصاف کس مانگوں اب احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں ھے جمعرات تک انصاف نہ ملا تو جمعہ کے دن سرینگر ہاہی وے پرامن مگر بھرپور احتجاجی دھرنا ھو گا مری ھزارہ گلیات کے تمام باسیوں سے گزارش ھے اس دھرنے اپنی شرکت یقینی بناہیں اور ملی غیرت کا ثبوت دیں شکریہ
22/03/2026
مشاورتی جرگہ معیز سجاد قتل کیس ایڈوکیٹ سپریم کورٹ جناب وسیم عباسی صاحب
22/03/2026
مشاورتی جرگہ معیز سجاد قتل کیس
22/03/2026
سانحہ دیول معیز سجاد قتل کیس مشاورتی جرگہ سے جناب باقر عباسی صاحب گفتگو کرتے ھوۓ
15/02/2026
سانحہ لوہر دیول
11/02/2026
دیول قتل کیس کے حوالے سے اہم اعلامیہ
دیول قتل کیس کو انتہائی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر ایس ڈی پی او مری کی زیرِ نگرانی پولیس کی تفتیشی ٹیمیں واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کے ساتھ زیادتی کے شواہد سامنے نہیں آئے، تاہم جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جن کی مکمل سائنسی اور قانونی بنیادوں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
مری پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں شیئر کریں، کیونکہ اس سے تفتیشی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔
مری پولیس اس مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
ترجمان مری پولیس
Be the first to know and let us send you an email when Abbasi Nadeem live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.