Murree network

Murree network News
murree

08/10/2026
07/10/2026

05/10/2026

بریکنگ نیوز
ہل ڈھلو میں دن دیہاڑے چوری کی واردات، مہتاب عباسی کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چوری
مری کے نواحی علاقے ہل ڈھلو میں دن دیہاڑے چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم چور مہتاب عباسی کے گھر سے مبینہ طور پر 20 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واردات دن دو بجے اس وقت پیش آئی جب اہلِ خانہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ نامعلوم چور نے گھر میں داخل ہو کر نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اہلِ خانہ نے متعلقہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چوروں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے اور چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
رئیس عباسی ایک نیوز مری

یہ صدمہ  یہ دکھ. روح کو پارہ پارہ کر دینے والا ہے قلم اٹھاتے ہوئے انگلیاں کانپتی ہیں اور الفاظ گلے میں سسکیاں بن کر اٹک ...
03/10/2026

یہ صدمہ یہ دکھ. روح کو پارہ پارہ کر دینے والا ہے
قلم اٹھاتے ہوئے انگلیاں کانپتی ہیں اور الفاظ گلے میں سسکیاں بن کر اٹک جاتے ہیں مسیاڑی بڑا ہوتر مری کیری بولان کے اس دلخراش حادثے نے ایک ہنستا بستا گھر اجاڑ کر رکھ دیا ہے
​پہلے بہادر بہن عائشہ عباسی اپنی جان کی بازی ہار گئی اور اب اس کا کمسن بھائی ارحم عباسی بھی اس فانی دنیا کو روتا چھوڑ کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا ایک ہی گھر کے دو پھول، دو معصوم جانیں اتنی جلدی مٹی تلے سو گئی سوچ کر ہی کلیجہ منہ کو آتا ہے کہ ان کے والدین پر اس وقت کیا گزر رہی ہوگی
​اس سے بڑا امتحان اور قیامت خیز منظر اور کیا ہو کون سا دل ہے جو اس غم سے پھٹ نہ جائے۔کون سی آنکھ ہے جو خون کے آنسو نہ روئے؟
​یا اللہ! تو رحیم و کریم ہے، دلوں کے درد اور ٹوٹے ہوئے کلیجوں کی حالت بہتر جانتا ہے صدمے سے نڈھال والدین پر اپنی رحمت کا خاص سایہ کر لے انہیں اتنا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرما کہ وہ اس پہاڑ جیسے جان لیوا صدمے کو برداشت کر سکیں
​اے ربِ کائنات! ہماری معصوم گڑیا عائشہ عباسی اور پیارے بچے ارحم عباسی کی مغفرت فرما ان کی معصومیت اور عائشہ کی عظیم قربانی کو ان کے لیے نجات کا ذریعہ بنا انہیں جنت الفردوس کے ایسے بلند مقامات عطا فرما جہاں کوئی دکھ، کوئی درد اور کوئی غم نہ ہو۔
آمین یا رب العالمین، ثم آمین

02/10/2026

پنجاب ٹورازم فورس کے سب انسپکٹر رب نواز خان کی ایمانداری: غیر ملکی کرنسی اور قیمتی دستاویزات سے بھرا پرس سیاح کو لوٹا دیا
مری (اسٹاف رپورٹر/ میڈیا سیل): پنجاب ٹورازم فورس کے فرض شناس افسر نے ایمانداری اور اعلیٰ اخلاق کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے محکمے اور ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ دورانِ ڈیوٹی ملنے والا لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور اہم دستاویزات سے بھرا ویلٹ اصل مالک تک پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹورازم فورس کے سب انسپکٹر رب نواز بھریڑی کو دورانِ ڈیوٹی ایک گمشدہ ویلٹ (پرس) ملا، جس میں ایک سیاح کی قیمتی سفری دستاویزات، شناختی کارڈز اور بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی موجود تھی۔ غیر ملکی کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 3 سے 4 لاکھ روپے بنتی ہے۔
سب انسپکٹر رب نواز بھریڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویلٹ میں موجود دستاویزات کی مدد سے متعلقہ سیاح کو تلاش کیا اور تمام رقم و سامان بحفاظت اس کے حوالے کر دیا۔
اپنا کھویا ہوا قیمتی اثاثہ اور رقم واپس ملنے پر سیاح نے سب انسپکٹر رب نواز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی دیانت داری کو سراہا۔ سیاح نے پنجاب حکومت اور پنجاب ٹورازم فورس کی کارکردگی اور بہترین سفری ماحول فراہم کرنے کے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فرض شناس افسران کی وجہ سے ہی سیاحوں کا فورس پر اعتماد بڑھتا ہے۔
محکمے کے اعلیٰ حکام نے بھی سب انسپکٹر رب نواز کی اس مخلصانہ کاوش کو بیحد سراہا اور اسے دیگر اہلکاروں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔

Address

Musyari Murree
Murree

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Murree network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share