Kethwal Welfare Dhir Kot Kethwalan

Kethwal Welfare Dhir Kot Kethwalan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kethwal Welfare Dhir Kot Kethwalan, Digital creator, Village Dhir Kot Kethwalan, Murree.

01/05/2025

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
امید ہے تمام احباب خریت سے ہونگے سب سے گزارش ہے کہ ہمارا ساتھ دیں اور کیٹھوال ویلفیئر فاونڈیشن کا حصہ بنیں ہماری مہانہ چھوٹی رقم سے انشااللہ اچھا رزلٹ ملے گا جس نے ایڈ ہونا ہے میسنجر پر میسج کرے

30/04/2025

السلام علیکم! امید ہے تمام احباب خیریت سے ہوں گے گزشتہ سال ہم دوستوں نے مل کر علاقے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک ویلفیئر ادارے کے قیام کے بارے میں سوچا جس کو ہم نے کیٹھوال ویلفیئر فاؤنڈیشن کا نام دیا الله کے فضل و کرم سے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور فاونڈیشن کا ممبر بنے۔ اس طرح کی ایک اور ویلفیئر ہمارے گاؤں میں کام کر رہی ہے ہمارا ہر گزر یہ مقصد نہیں ہے کہ اس کے مقابلے میں کوئی فاونڈیشن کھڑی کی جاے وہ اپنی جگہ ویلفیئر کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے ہمارا مقصد علاقے کے فلاح وبہبود لے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جمع کرنا ہے۔
ایک سال کی تکمیل ہونے پر ہمارے پاس جو فنڈ جمع ہوے ممبران کی مشاورت کے ساتھ ہم نے اس فنڈ سے سکول کے مستحق بچوں میں بیگ اور سٹیشنرر ی تقسیم کی ہے جس کے لیے یہ سوچ کارفرما تھی کے ہمارے بچے تعلیم سے آرستہ ہوں گے تو علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔
ہماری تمام احباب سے گزارش ہے کہ بر چڑھ کر کیٹھوال ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ آنے وقت میں ہم احسن طریقے سے فلاح کاموں کو سر انجام دے سکیں

30/04/2025

اسلام علیکم! امید کرتا ہوں جو بھی اس پوسٹ کو پڑھ رہے ہوں گے وہ خیر و عافیت کے ساتھ ہوں گے سب بھائیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس پیج کو فالو لائیک اور شئیر کریں تا کہ ہر نئے آنے والے بندے ہمارے ساتھ اس عظیم کام میں ہمارا ساتھ دیں ۔ انشاء اللہ مزید نئ پوسٹ لگا کہ آپ کو ہر نئی بات سے آگاہ کیا جائے گا آئیے اس عظیم کام میں ہمارا ساتھ دیں تا کہ ہمارے علاقے میں جو بھی بہن بھائی کس مشکلات میں ہو تو ہم اس کا ساتھ دیں سکیں ۔شکریہ

Address

Village Dhir Kot Kethwalan
Murree

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kethwal Welfare Dhir Kot Kethwalan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share