Civil Society Muzaffarabad AJK

Civil Society Muzaffarabad AJK یہ پیج آزاد کشمیر کے اندر جاری حالات واقعات اور مسائل کو اجاگر کرنے کی غرض سے بنایا گیا یے

گیس ڈیلرز کی من مانی عروج پر 🚨شہریوں کو مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر گیس فروخت کی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی خاموشی عوام...
06/09/2025

گیس ڈیلرز کی من مانی عروج پر 🚨
شہریوں کو مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر گیس فروخت کی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی خاموشی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

⚠️ سوال یہ ہے کہ:
کیا قانون صرف غریب کے لیے ہے؟
کیا عوام لٹتے رہیں گے اور انتظامیہ تماشائی بنی رہے گی؟

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام فوری ایکشن لیں، گیس کی اوور پرائس سیلنگ کو روکا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

✊ عوامی مسائل پر خاموشی ناقابلِ برداشت ہے!

تلاش گمشدہاحسن مغل ولد گل زمان ساکنہ شاہ کوٹ نیلم جو کہ چیک اپ کروانے نیلم سے مظفرآباد آۓ تھے مورخہ 31اگست بروز اتوار صب...
02/09/2025

تلاش گمشدہ
احسن مغل ولد گل زمان ساکنہ شاہ کوٹ نیلم جو کہ چیک اپ کروانے نیلم سے مظفرآباد آۓ تھے مورخہ 31اگست بروز اتوار صبح 30 8 سے لاپتہ ہے جس بھاٸی کو کہیں بھی نظر آۓ یہ کوئی اطلاع ملے تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03556320578

پوسٹ کو شٸیر کر دیں
جذاک اللہ

یونین کونسل سرلی سچہ وارڈ پلہ بالاگورنمنٹ بوائز ہائی سکول کونکاںگورنمنٹ بوائز ہائی سکول کونکاں کے اساتذہ اور ایس ایم سی ...
02/09/2025

یونین کونسل سرلی سچہ وارڈ پلہ بالا
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کونکاں
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کونکاں کے اساتذہ اور ایس ایم سی ،عوام علاقہ ہمیشہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کے نتیجے میں ہر سال یہاں سے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں۔

لیکن افسوس کہ ہزاروں کی آبادی رکھنے والے علاقے کو حکومتی سطح پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ آج بھی یہ سکول اپنی بلڈنگ سے محروم ہے اور بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ سوال حکومت وقت سے ہے کہ جب کونکا بوائز ہائی سکول بغیر بلڈنگ کے اتنے شاندار نتائج دیتا ہے تو اگر اسے ایک معیاری عمارت اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ ادارہ کتنی بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے؟

📢 ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کونکا کے لیے جلد از جلد باقاعدہ بلڈنگ تعمیر کی جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی سفر آسان اور محفوظ ہو سکے

02/09/2025

Friends Corner
AoA Bhai Tanga stand MCB Bank k samny Tandoor waly k sath fruits or vegetables wali shop m Tomato 250 rupee k 1 kilo day rahay hng jb k list m 110 likha huwa ha ya shop wala daily ziada price lyta ha m n kafi br is ko smjaya lakin ya smjta ni h kindly guzarish h action li Jaye thanks

ضلع مظفرآباد کے سیاسی ورکر میر فضل الرحمان نے محکمہ تعلیم سکولز نسواں حلقہ نمبر 1 AEO نسواں کا چارج سنبھال لیا، مذکور نے...
20/08/2025

ضلع مظفرآباد کے سیاسی ورکر میر فضل الرحمان نے محکمہ تعلیم سکولز نسواں حلقہ نمبر 1 AEO نسواں کا چارج سنبھال لیا، مذکور نے AEO نسواں حلقہ نمبر 1 عبد الحمید عثمانی کے آفس واقع ایل بلاک اولڈ سیکریٹریٹ کی chair پر بیٹھ کر منسٹر جاوید ایوب صاحب کے نمائندہ کے طور پر مختلف اساتذہ کے تبادلہ جات جاری کروانے شروع کر دیئے ہیں ،ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر ،وزیرتعلیم آزاد کشمیر اور سیکرٹری تعلیم سکولز آزاد کشمیر ناظم اعلیٰ مردانہ و نسواں سکولز کو مبارک باد جہنوں نے AEO نسواں حلقہ نمبر 1 کا چارج پیپلز پارٹی کے سیاسی ورکر فضل الرحمان کے حوالے کرتے ہوئے انتقامی تبادلے شروع کروا رکھے ہیں مزید مبارکباد جاوید ایوب صاحب وزیر وائلڈ لائف و فشریز اور صدف شیخ صاحبہ کو جن کی شہرت عروج پر ھے۔

اسلام آباد سکول اینڈ کالج
19/08/2025

اسلام آباد سکول اینڈ کالج

Kashmir Eagle View Hotel میں عوام سے انٹری فیس کے نام پر پیسے لینا سراسر زیادتی اور غیر قانونی عمل ہے۔ میں حکومتِ آزاد ک...
18/08/2025

Kashmir Eagle View Hotel میں عوام سے انٹری فیس کے نام پر پیسے لینا سراسر زیادتی اور غیر قانونی عمل ہے۔ میں حکومتِ آزاد کشمیر اور متعلقہ اداروں سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر اس غیر قانونی عمل پر پابندی لگائیں اور نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ عوام سے زبردستی فی کس 100 روپے وصول کرنے کا یہ سلسلہ ختم ہو۔
آج ہم اس ہوٹل گئے اور وہاں کا تجربہ انتہائی مایوس کن رہا۔
انٹری کے وقت فی کس 100 روپے لیے گئے اور کہا گیا کہ یہ رقم کھانے میں ایڈجسٹ ہوگی۔ رَسید پر بھی واضح طور پر لکھا تھا کہ یہ فیس "فوڈ" میں ایڈجسٹ ہوگی۔ لیکن جب ہم نے کھانا منگوایا تو بتایا گیا کہ یہ رقم صرف "باربی کیو یا کڑاہی" میں ایڈجسٹ ہوگی، جبکہ رَسید پر اس کی کوئی وضاحت موجود نہیں تھی۔ یہ عوام کے ساتھ کھلا دھوکہ ہے۔
مزید یہ کہ فرائیز کی ایک پلیٹ 400 روپے کی دی گئی جس میں صرف چند ٹکڑے تھے۔ جب اعتراض کیا تو عملے نے بدتمیزی سے کہا:
"یہ انٹری فیس صرف باربی کیو یا کڑاہی میں ایڈجسٹ ہوگی، کسی اور کھانے میں نہیں۔"
ایسا رویہ اور جھوٹے وعدے کسی بھی طور پر قابلِ قبول نہیں۔
اس لیے میری حکومتِ آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ فوری کارروائی کر کے اس ہوٹل کی انتظامیہ کو جواب دہ بنایا جائے، غیر قانونی انٹری فیس ختم کروائی جائے اور عوام کو اس طرح کے دھوکے اور لوٹ مار سے بچایا جائے۔
ساتھ ہی عوام سے گزارش ہے کہ ایسے اداروں کے بائیکاٹ پر غور کریں تاکہ یہ اپنے رویے اور سروس کو بہتر بنانے پر مجبور ہوں۔

18/08/2025

بریکنگ نیوز
میونسپل فوڈ انسپکٹرز کا اپر چھتر سیکرٹریٹ میں چھاپہ، کینٹین سیل کر دی گئی

خراب موسمی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے 19تا 23 اگست بند رہیں گے
18/08/2025

خراب موسمی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے 19تا 23 اگست بند رہیں گے

سرکاری گیسٹ ہاوس کی لوٹ مار، کلاؤڈ برسٹ کے باعث کٹن میں پھنسے سیاحوں سے کرایہ وصولی کا انکشاف۔۔۔۔حکومت نے پھنسے سیاحوں ک...
17/08/2025

سرکاری گیسٹ ہاوس کی لوٹ مار، کلاؤڈ برسٹ کے باعث کٹن میں پھنسے سیاحوں سے کرایہ وصولی کا انکشاف۔۔۔۔حکومت نے پھنسے سیاحوں کے لیے مفت رہائش اور کھانے کا اعلان کر رکھا تھا۔۔۔پرائیوٹ گیسٹ ہاؤسز نے مفت کھانا اور رہائش فراہم کی جبکہ سرکاری گیسٹ ہاؤس میں مشکل میں پھنسے لوگوں سے پیسے وصول کیے گیے۔سیاحوں کا شکوہ

‏پی ڈی ایم اے پنجاب نے مری اور گلیات میں 17 سے 19 اگست تک سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے احکامات جاری کیے۔طوفانی بارش...
17/08/2025

‏پی ڈی ایم اے پنجاب نے مری اور گلیات میں 17 سے 19 اگست تک سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے احکامات جاری کیے۔
طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات۔

فرینڈز کارنر ایس ایس پی مظفرآباد کی کمزور گرفت دارالحکومت میں ممکنہ خودکشی یا قتل کا خطرہ پولیس کی بے حسی پر عوامی تشویش...
17/08/2025

فرینڈز کارنر
ایس ایس پی مظفرآباد کی کمزور گرفت دارالحکومت میں ممکنہ خودکشی یا قتل کا خطرہ پولیس کی بے حسی پر عوامی تشویش

مظفرآباد میں ایک خاتون کی جانب سے بلیک میلنگ مافیا کے خلاف دی گئی درخواست پر پولیس کی مبینہ غفلت اور عدم کارروائی نے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے یکم اگست کو ایس ایس پی مظفرآباد کو درخواست دی، جسے تھانہ پنجگراں کو بھیجا گیا۔ پانچ دن میں رپورٹ طلب کی گئی تھی، مگر 16 دن گزرنے کے باوجود نہ ایف آئی آر درج ہوئی اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق، انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں، ان کے گھر پتھراؤ، اور دھمکی آمیز خطوط موصول ہو رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں پر رشوت لینے اور مجرموں کو تحفظ دینے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

تھانہ پنجگراں اور متعلقہ افسران کی خاموشی نے عوام میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ پولیس کی مبینہ غفلت اور رشوت ستانی نے اداروں کی ساکھ کو متاثر کیا ہے متاثرہ خاتون کی حفاظت فوری طور پر متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔
بلیک میلنگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس اہلکاروں کی کارکردگیکا جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے
تھانہ پنجگراں سے تنگ لڑکی اگر کوئی غلط راستہ اپناتی ہے اس کی تمام تر زمہ داری اس ایچ او تھانہ پنجگراں ڈی اس پی پٹہکہ اس اس پی مظفرآباد پر ہو گی
AJK Police

Address

CMH Road Muzaffarabad AJK
Muzaffarabad Ajk
13100

Telephone

+923454557580

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Society Muzaffarabad AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Civil Society Muzaffarabad AJK:

Share