Real News P&K

Real News P&K حق اور سچ کی آواز

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے۔وزیرِاعظم کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پولیس ک...
05/02/2025

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے۔

وزیرِاعظم کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

04/02/2025

مظفرآباد :
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا

سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اجلاس میں حکومتی واپوزیشن ممبران اسمبلی شریک

04/02/2025

کوٹلی کھوئیرٹہ بائی پاس کراس موٹر سائیکل اور کوسٹر میں تصادم، موٹر سوار سلمان ولد سردار علی جانبحق جبکہ دوسرا بھائی محمد سلیم ولد سردار علی ساکن درکوٹی کراس سیری زخمی

اس سال فروری کا مہینہ "عجوبہ" ہے جو آپ کی زندگی میں دوبارہ نہیں آئے گا ۔ اس میں 4 اتوار، 4 پیر، 4 منگل، 4 بدھ، 4 جمعرات،...
04/02/2025

اس سال فروری کا مہینہ "عجوبہ" ہے جو آپ کی زندگی میں دوبارہ نہیں آئے گا ۔ اس میں 4 اتوار، 4 پیر، 4 منگل، 4 بدھ، 4 جمعرات، 4 جمعہ اور 4 ہفتہ ہیں۔ ایسا ہر 823 سال بعد ہوتا ہے۔

نفسیاتی اصول: جب مرہم کی توقع ختم ہوجائے  انسانی نفسیات میں امید اور توقعات کا گہرا تعلق ہے۔ جب کوئی فرد جذباتی یا جسمان...
03/02/2025

نفسیاتی اصول: جب مرہم کی توقع ختم ہوجائے


انسانی نفسیات میں امید اور توقعات کا گہرا تعلق ہے۔ جب کوئی فرد جذباتی یا جسمانی تکلیف میں ہوتا ہے، تو وہ فطری طور پر ان لوگوں سے دلاسے، مدد، یا ہمدردی کی توقع رکھتا ہے، جو اس کے قریب ہوتے ہیں۔ لیکن جب وہی لوگ اسے نظر انداز کر دیں یا اس کے درد کو محسوس نہ کریں، تو اس کی نفسیاتی دنیا میں ایک اہم تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ یہ تبدیلی جذباتی برداشت (emotional resilience) کی تعمیر کر سکتی ہے، یا پھر مایوسی اور رشتوں کی بے حسی کو بے نقاب کر دیتی ہے۔

---



عزتِ نفس اور جذباتی مرہم:

ہر فرد کی عزتِ نفس (self-esteem) اس کی ذہنی صحت کا بنیادی جزو ہے۔ جب کسی کی عزتِ نفس مجروح ہو اور وہ تکلیف میں ہو، تو وہ لاشعوری طور پر اس شخص سے ہمدردی کی امید کرتا ہے جسے وہ قریب سمجھتا ہے۔ اگر یہ امید پوری نہ ہو، تو فرد کے اندر شدید جذباتی ردِعمل پیدا ہوتا ہے، جیسے:

- دکھ اور بے بسی (Sadness & Helplessness)
- غصہ اور مایوسی (Anger & Frustration)
- خود پر شک اور عدمِ تحفظ (Self-doubt & Insecurity)

اگر یہ احساسات زیادہ دیر تک برقرار رہیں، تو وہ فرد یا تو جذباتی طور پر مضبوط ہوجاتا ہے یا پھر وہ جذباتی لاتعلقی (emotional detachment) کا شکار ہوجاتا ہے۔

دفاعی نظام اور جذباتی برداشت:
نفسیاتی دفاعی نظام (Defense Mechanisms) انسان کے ذہن کو شدید جذباتی تکلیف سے بچانے کے لیے متحرک ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں، مختلف ردِعمل دیکھنے میں آتے ہیں:

- جذباتی بے حسی (Emotional Numbness):انسان اپنے جذبات کو دبا کر کسی پر توقع نہ رکھنے کا عہد کر لیتا ہے۔

- خودانحصاری (Self-Reliance): فرد سیکھ لیتا ہے کہ دوسروں سے امید رکھنے کی بجائے، اسے خود اپنی ہمت بننا ہوگا۔

- رشتوں پر نظرثانی (Relationship Reevaluation): وہ جان جاتا ہے کہ کون حقیقت میں اس کے قریب ہے اور کون محض رسمی تعلق نبھا رہا تھا۔

ذہنی لچک (Psychological Resilience) کی تعمیر:
اگر یہ عمل صحت مند طریقے سے آگے بڑھے، تو انسان کے اندر جذباتی لچک (resilience) پیدا ہو جاتی ہے۔ وہ اب درد سے بھاگنے کے بجائے اسے جھیلنا سیکھ لیتا ہے۔ یہ کیفیت ابتدا میں مشکل لگتی ہے، مگر وقت کے ساتھ وہ خود کو اتنا مضبوط بنا لیتا ہے کہ چھوٹے موٹے جذباتی دھچکوں سے متاثر نہیں ہوتا۔

مایوسی اور جذباتی لاتعلقی کے خطرات
اگر یہ عمل غیرمتوازن ہو جائے، تو فرد مکمل مایوسی کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔ وہ محبت، خلوص، اور ہمدردی جیسے جذبات پر یقین کھو دیتا ہے اور خود کو جذباتی طور پر دوسروں سے کاٹ لیتا ہے۔ یہ کیفیت تعلقات کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، کیونکہ جب انسان خود کو دوسروں سے الگ کر لیتا ہے، تو وہ اپنی خوشیوں اور محبت کی صلاحیت بھی کھو سکتا ہے۔

---

جب کسی کی عزتِ نفس بار بار مجروح ہو، اور جس سے ہمدردی کی توقع ہو، وہی مرہم رکھنے سے انکار کر دے، تو دماغ دو راستے اختیار کرتا ہے: یا تو وہ خود کو مزید مضبوط بنا کر جذباتی طور پر خودانحصار ہو جاتا ہے، یا پھر وہ تعلقات سے لاتعلق ہو کر مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے۔ اگر یہ تبدیلی متوازن ہو، تو یہ جذباتی مضبوطی میں بدل جاتی ہے، اور اگر غیرمتوازن ہو، تو مایوسی اور بے حسی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ اس لیے، جذباتی تکلیف میں خود کو مضبوط کرنا ضروری ہے، مگر اپنے اندر کے حساس جذبات کو مکمل ختم کرنا بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔

*ڈیٹ شیٹ جماعت پنجم اینڈ ہشتم مظفرآباد۔*
03/02/2025

*ڈیٹ شیٹ جماعت پنجم اینڈ ہشتم مظفرآباد۔*

03/02/2025

دل دہلا دینے والا منظر
8 دسمبر 2024 کو ارجنٹینا کے لاس گلاسیاریس نیشنل پارک میں سیاح اُس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے ایک گھومتے ہوئے برفانی تودے کو اپنی جانب لڑھکتے ہوئے دیکھا۔اس حیران کن منظر کو وہاں پر موجود سیاحوں نے کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ کرلیا! 😱

دراصل یہ نایاب اور دل دہلا دینے والا مظہر "آئس برگ کیلونگ" کہلاتا ہے جو اس وقت رونما ہوتا ہے جب کسی گلیشئر سے ایک بڑا برفانی ٹکڑا ٹوٹ کر الگ ہوجاتا ہے۔بعض اوقات اگر اس ٹکڑے کا مرکزِ ثقل (Center of Gravity) زیادہ بلند ہو تو پانی میں عدم توازن کی وجہ سے یہ تودہ اچانک پلٹ سکتا ہے جس کے نتیجے میں ایک زبردست ہلچل، لہریں، اور پانی کا چھڑکاؤ پیدا ہوتا ہے۔

آئس برگ کا الٹ جانا کوئی معمولی بات نہیں بلکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے سمندری سطح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔جب کوئی آئس برگ الٹتا ہے تو اس کا نچلا، گہرا نیلا اور شفاف حصہ سطح پر آجاتا ہے، جو اکثر برسوں تک پانی کے نیچے چھپا ہوتا ہے۔

03/02/2025

*آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی*
(شعبہ تعلقات عامہ)
٭٭٭
*جامعہ کشمیر میں پائیدار ترقی کے موضوع پر قومی کانفرنس کل (منگل) 4 فروری کو منعقدہوگی*
*کانفرنس کا مقصدریاست میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایک مؤثر اور قابلِ عمل فریم ورک تشکیل دینا ہے*
*اس اہم کانفرنس میں ماہرین ان مسائل کے حل پر بحث کریں گے جو ہمارے خطے کے مستقبل پر اثرانداز ہو رہے ہیں،ڈاکٹر کلیم عباسی*
…………
مظفرآباد، 03فروری 2025:۔ آزاد جموں و کشمیریونیورسٹی مظفرآبادمیں حکومت آزادکشمیر اور ہیپلنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے ایک اہم قومی کانفرنس کل 4 فروری 2025 بروز منگل منعقد ہوگی۔جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے ایس ڈی جی-2030 روڈمیپ کی بحالی: پائیدار ترقی کے راستے'' کے عنوان سے یہ کانفرنس کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس کے آڈیٹوریم میں ہوگی۔
کانفرنس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لیے ایک مؤثر اور قابلِ عمل فریم ورک تشکیل دینا ہے۔ یہ ایونٹ تعلیمی ماہرین، حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور مقامی کمیونٹیز کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تحقیق، جدت اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاہیکہ بحیثیت ایک نمایاں تعلیمی ادارہ،یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر،پائیدار ترقی کے فروغ میں تحقیقی بنیادوں پر مبنی حل فراہم کرنے اور شراکت داری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس ہمارے عزم کی عکاس ہے کہ ہم ان مسائل کو اجاگر کریں جو ہمارے خطے کے مستقبل پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد مختلف شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اجتماعی طور پر ایس ڈی جیز کے حصول کے ممکنہ راستے تلاش کرنا ہے۔ ''یہ کانفرنس تحقیق و اختراع کو فروغ دینے، علم کے تبادلے اور کمیونٹیز کو ان کے ترقیاتی سفر میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔کانفرنس میں ممتاز ماہرین کے کلیدی خطابات، پینل مباحثے اور استعداد کار بڑھانے کے لیے ورکشاپس شامل ہوں گی۔ اس دوران ایس ڈی جیز کے مطابق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے، اہداف کے تعین کے لیے بیس لائنز مرتب کی جائیں گی اورSMART (مخصوص، قابلِ پیمائش، قابلِ حصول، متعلقہ اور وقت سے جُڑی ہوئی) گولز کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی تاکہ قابلِ عمل نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ کانفرنس کے حوالہ سے جامعہ کشمیر کے ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ نے کہاکہ پائیدار ترقی کے اقدامات کی کامیابی اجتماعی کاوشوں پر منحصر ہے۔ یہ کانفرنس طویل المدتی شراکت داریوں اور ایسی حکمت عملیوں کی بنیاد فراہم کرے گی جو ہمارے مشترکہ چیلنجز کا حل پیش کریں۔آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی تمام محققین، پالیسی سازوں، ترقیاتی ماہرین اور کمیونٹی لیڈرز کو اس اہم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتی ہے تاکہ ایک مستحکم اور خوشحال مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

مظفرآباد/راولپنڈی(  ) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آل پا...
03/02/2025

مظفرآباد/راولپنڈی( ) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر کے احسن اقدام کیا ہے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام دینے کے لیے کچھ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز اسلام آبادمیں جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام قومی کشمیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مستند عالمی دہشت گرد مودی مقبوضہ ریاست کی کشمیری اور اسلامی شناخت تحلیل کررہاہے۔کشمیری گزشتہ 76سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں،بھارت نے کشمیریوں پر دہشتگردی کی تمام حدیں پار کردی ہیں لیکن پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی پشت پر کھڑا رہاہے۔پاک فوج اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کی اور لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کشمیر کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے ظلم کے سامنے کھڑاہے۔وہ دن دور نہیں کہ جب اس پار کے کشمیری بھائیوں آزادی کی سانس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد اس پار کے کشمیری بھائیو ں کی آواز دنیا تک پہنچانا ہے جس کے لیے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔بھارت کشمیریوں پر جتنا ظلم کرلے لیکن آزادی کا نعرہ دبنے نہیں دیں گے۔ کشمیری وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرؤمائز نہیں کریں گے عالمی اور اسلامی برادری کشمیر میں بہنے والے خون کا نوٹس لے مقبوضہ کشمیر میں بہنے والا خون ناحق نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے اقوام عالم اور او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قوم نے جس طرح کشمیریوں کی پشتیبانی کی پہلے سے بڑھ کر کردار ادا کرے

وویمن یونیورسٹی باغ :ویمن امپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کیلئے 5 مینٹورز اور 25 خواتین ملازمین بحیثیت منٹیز نامزدباغ۔۔۔...
03/02/2025

وویمن یونیورسٹی باغ :ویمن امپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کیلئے 5 مینٹورز اور 25 خواتین ملازمین بحیثیت منٹیز نامزد

باغ۔۔۔۔۔ وویمن یونیورسٹی باغ میں ویمن امپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ھے. ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیرباغ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ اسی سی اسلام آباد اور نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے تحت ویمن امپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کے لیے 5 مینٹورز اور 25 خواتین ملازمین کو بحیثیت منٹیز نامزد کر دیا گیا

چونکہ ویمن یونیورسٹی باغ ایک نوزائیدہ تعلیمی ادارہ ہے اس لیے جامعہ نے تین سینئر مینٹورز کو دیگر اداروں سے بھی شامل کیا ہے تاکہ ان کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جا سکے اور خواتین اساتذہ و عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے.
یہ تربیتی پروگرام خواتین ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی، تدریسی و انتظامی مہارتوں میں بہتری، ذہنی و جسمانی فلاح و بہبود، اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ کے فروغ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
یہ تربیتی پروگرام وائس چانسلر کی زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس کا ہدف خواتین اساتذہ اور عملے کی بتدریج اور مرحلہ وار تربیت کے ذریعے جامعہ کے تدریسی، تحقیقی اور انتظامی معیارات کو مزید بہتر بنانا ہے.

یہ تربیتی پروگرام ایک سال پر محیط ہوگا جو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 75 رجسٹرڈ ممبران اس سے مستفید ہوں گےاور ہر ممبر تین ماہ کی تربیت حاصل کرے گا۔ رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کی تکمیل ہو چکی ہے اور آئندہ مراحل جلد شروع کیے جائیں گے. پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طاہرہ بتول نے کہا اس اقدام سے خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی اور تعلیمی معیار کو بڑھانے میں مدد ملے گی .
پاک فوج اور پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں، سردار عتیق خان

سری نگر (بڈگام )تحریک آزادی کشمیر کی بھرپور حمایت پر مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں آرمی چیف سید عاصم منیر ، وزیراعظم پاک...
03/02/2025

سری نگر (بڈگام )
تحریک آزادی کشمیر کی بھرپور حمایت پر مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں آرمی چیف سید عاصم منیر ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے پوسٹرز لگ گئے

Address

Bank Road Muzaffarabad
Muzaffarabad

Telephone

+923175824661

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Real News P&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share