Muzaffarabad Tv

Muzaffarabad Tv We are from Muzaffarabad here we post much of vlogs interviews cultural nd informative video from AJK

آج آزادکشمیر اور پنڈی کہوٹہ کے درمیان "آزاد پتن" گراری پُل کے مقام پر ہونے والے حادثے میں جانبحق ایک مسافر کی شناخت نہیں...
11/12/2025

آج آزادکشمیر اور پنڈی کہوٹہ کے درمیان "آزاد پتن" گراری پُل کے مقام پر ہونے والے حادثے میں جانبحق ایک مسافر کی شناخت نہیں ہو پا رہی. برائے مہربانی تصویر زیادہ سے زیادہ لوگوں پہنچائیں تاکہ لاوارث کے حوالے سے آگاہی ہو.. (ہجیرہ یا گردونواح میں کوئی پشتون کاروبار کرنے والا نوجوان لگ رہا ہے تاہم *تلاش ورثاء لازم)*

11/12/2025

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
جامعہ کشمیر چہلہ کیمپس میں لڑائی نائب قاصد زندگی کی بازی ہار گیا
ابتدائی معلومات کے مطابق کنٹرولر
امتحانات کی خاکروبہ مسرت بی بی کے پوتے عون اور نائب قاصد کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا ۔۔
نائب قاصد (فیاض ساکن رنجاٹہ) عون علی کی جانب سے سینے پر مکا لگنے پر بے ہوشی کی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ۔ جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔

30/10/2025

*باب نیلم چلہیانہ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی* ⚔️
*ذرائع کے مطابق چلہیانہ سیکٹر لنک روڈ پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کر دی۔*
*فائرنگ کے نتیجے میں کام پر موجود ایک مقامی شخص شدید زخمی ہو گیا*۔
*ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا نشانہ تعمیراتی مشین کو بنایا گیا، تاہم واقعے کی* *مزید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی*
゚viralシfypシ゚viralシalシ

آزادکشمیر میں ایکشن کمیٹی کے مطالبات ابھی تک تو زمین پر ہیں، مگر عوام کی نظریں اب آسمان پر جا پہنچی ہیں  جی ہاں، بات ہو ...
20/10/2025

آزادکشمیر میں ایکشن کمیٹی کے مطالبات ابھی تک تو زمین پر ہیں، مگر عوام کی نظریں اب آسمان پر جا پہنچی ہیں جی ہاں، بات ہو رہی ہے نئے ایئرپورٹ کی

سوشل میڈیا پر گرم بحث چھڑ گئی ہے کہ ایئرپورٹ کہاں بنے؟
کوئی کہتا ہے "میرپور ہو، کیونکہ یہاں سے بیرونِ ملک زیادہ لوگ اُڑتے ہیں!"
تو مظفرآباد والے دلیل دیتے ہیں کہ "دارالحکومت ہم ہیں، رَن وے بھی ہمارا ہونا چاہیے!"
ادھر باغ کے چند شہری کہتے ہیں، "ہمارے پھولوں کی خوشبو سیدھی جہاز سے جانی چاہیے!"

اب بیچ میں پونچھ ڈویژن کے صارفین نے انٹری ماری اور پورے اعتماد سے کہا
بھائی، ایئرپورٹ تو راولاکوٹ میں ہی بننا چاہیے یہ جغرافیائی طور پر سنٹر میں ہے، سب کے لیے برابر کا فاصلہ

گویا پونچھ والے اب خود کو ایوی ایشن کے ماہرِ ارضیات ثابت کرنے پر تُلے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مظفرآباد اور راولاکوٹ، دونوں جگہ پر پہلے ہی ایئرپورٹ موجود ہیں — بس مسئلہ یہ ہے کہ وہاں اس وقت جہاز سے زیادہ بکریاں اتری دیکھی گئی ہیں۔

ادھر AI سے بنائی گئی ویڈیوز نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے —
کسی نے میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2030 کی ویڈیو لگائی ہے تو کوئی مظفرآباد اسمارٹ ایئر ہب کے خواب دکھا رہا ہے۔

اب لگتا یوں ہے کہ عوام کے درمیان ایک نیا مقابلہ شروع ہو چکا ہے
جہاز کہاں اُترے گا؟

فی الحال حکومت خاموش ہے، لیکن عوام کی گفتگو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے آزادکشمیر میں پہلے سوشل میڈیا پر رن وے بنے گا، پھر زمین پر۔

تو اپ کی کیا رائے ہے کہ کہاں پر ایئرپورٹ بنا چایئے

12/10/2025

*مظفرآباد میں زوردار آوازیں*

مظفرآباد شہر میں چند مقامات پر زور دار آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زرائع کے مطابق یہ آوازیں شادی کی تقریب میں آتش بازی کی تھی۔

⚠️ عوام الناس سے گزارش ہے کہ پریشان نہ ہوں، شہر میں مکمل امن و امان ہے۔

براہِ کرم تجزیہ کاروں سے بچیں اور *ان باکس میں غیر ضروری میسج نہ کریں۔*

*شکریہ*

04/10/2025

ضروری گزارش
موبائل سروس، انٹرنیٹ بحال ہونے پر تمام کشمیری بھائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایک مثبت شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
براہِ کرم ایسی کوئی تصویر یا ویڈیو ہر گز اپلوڈ نہ کریں جس سے کسی فورس کے اہلکار کی عزتِ نفس مجروح ہو ۔۔۔۔۔۔
یاد رکھیں وہ عام لوگ ہیں اور اپنے بچوں کی روزی روٹی کے لیے آرڈر کے پابند ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
امن اور احترام ہمارا فرض ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہی ایک اچھے کشمیری کی پہچان اور شان ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتحاد میں برکت ہے کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام ❣️

04/10/2025

تقریبا سارے مطالبات منوا لیئے گئے

04/10/2025

پورے آزاد کشمیر کی عوام اس بہادر لیڈر کے ساتھ تمام کشمیریوں کو مبارکباد

03/10/2025

مزاکرات کے بعد ماسیروں میں خوشی کی لہر

اس جذبے کو کیسے شکست دو گے کوہالہ کے مقام پر کھاوڑہ کے دودھ پیتے بچے بھی پونچھ دے آنے والے قافلوں کے استقبال کےلئے کھڑے ...
02/10/2025

اس جذبے کو کیسے شکست دو گے
کوہالہ کے مقام پر کھاوڑہ کے دودھ پیتے بچے بھی پونچھ دے آنے والے قافلوں کے استقبال کےلئے کھڑے ہیں

02/10/2025

راولاکوٹ سے عوام کی بڑی تعداد مظفرآباد کی طرف جاتے ہوئے۔

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muzaffarabad Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muzaffarabad Tv:

Share