Bagh jammu kashmir

Bagh jammu kashmir follow me.support me .like and share

22/07/2025

کوئی جیتا ہوا شخص ہی ہارا ہوگا
تبھی اعلان ہوا ہے کھیل دوبارہ ہوگا

14/07/2025

🙄🤔🤔
ایران کا ڈیزل پیٹرول با حفاظت بلوچستان سے پنجاب پہنچ سکتا ہے، لیکن پنجاب کا مزدرو باحفاظت بلوچستان نہ جا سکتا نہ ا سکتا ھے

14/07/2025

سنا ہے الجولانی کے لونڈوں کی شدید قسم کی لتر پریڈ ہورہی ہے لاشیں ڈالوں میں بھر بھر کے گٹروں میں ڈالی جارہی ہیں۔
کہا بھی تھا کہ اسرائیل اور ترکی کے کہنے پر شرارتیں نہ کرو

14/07/2025

گجرات کے گاؤں بانٹوا کا نوجوان عبدالستار گھریلو حالات خراب ہونے پر کراچی جا کر کپڑے کا کاروبار شروع کرتا ہے کپڑا خریدنے مارکیٹ گیا وہاں کس نے کسی شخص کو چاقو مار دیا زخمی زمین پر گر کر تڑپنے لگا لوگ زخمی کے گرد گھیرا ڈال کر تماشہ دیکھتے رہے وہ شخص تڑپ تڑپ کر مر گیا..

نوجوان عبدالستار کے دل پر داغ پڑ گیا , سوچا معاشرے میں تین قسم کے لوگ ہیں دوسروں کو مارنے والے مرنے والوں کا تماشہ دیکھنے والے اور زخمیوں کی مدد کرنے والے .. نوجوان عبدالستار نے فیصلہ کیا وہ مدد کرنے والوں میں شامل ہو گا اور پھر کپڑے کا کاروبار چهوڑا ایک ایمبولینس خریدی اس پر اپنا نام لکها نیچے ٹیلی فون نمبر لکھا اور کراچی شہر میں زخمیوں اور بیماروں کی مدد شروع کر دی.
وہ اپنے ادارے کے ڈرائیور بهی تهے آفس بوائے بهی ٹیلی فون آپریٹر بهی سویپر بهی اور مالک بهی وہ ٹیلی فون سرہانے رکھ کر سوتے فون کی گھنٹی بجتی یہ ایڈریس لکهتے اور ایمبولینس لے کر چل پڑتے زخمیوں اور مریضوں کو ہسپتال پہنچاتے سلام کرتے اور واپس آ جاتے .. عبدالستار نے سینٹر کے سامنے لوہے کا غلہ رکھ دیا لوگ گزرتے وقت اپنی فالتو ریزگاری اس میں ڈال دیتے تھے یہ سینکڑوں سکے اور چند نوٹ اس ادارے کا کل اثاثہ تهے ..
یہ فجر کی نماز پڑھنے مسجد گئے وہاں مسجد کی دہلیز پر کوئی نوزائیدہ بچہ چهوڑ گیا مولوی صاحب نے بچے کو ناجائز قرار دے کر قتل کرنے کا اعلان کیا لوگ بچے کو مارنے کے لیے لے جا رہے تھے یہ پتهر اٹها کر ان کے سامنے کهڑے ہو گئے ان سے بچہ لیا بچے کی پرورش کی اج وہ بچہ بینک میں بڑا افسر ہے ..
یہ نعشیں اٹهانے بهی جاتے تھے پتا چلا گندے نالے میں نعش پڑی ہے یہ وہاں پہنچے دیکھا لواحقین بهی نالے میں اتر کر نعش نکالنے کے لیے تیار نہیں عبدالستار ایدھی نالے میں اتر گیا, نعش نکالی گهر لائے غسل دیا کفن پہنایا جنازہ پڑهایا اور اپنے ہاتھوں سے قبر کهود کر نعش دفن کر دی .. بازاروں میں نکلے تو بے بس بوڑھے دیکهے پاگلوں کو کاغذ چنتے دیکھا آوارہ بچوں کو فٹ پاتهوں پر کتوں کے ساتھ سوتے دیکها تو اولڈ پیپل ہوم بنا دیا پاگل خانے بنا لیے چلڈرن ہوم بنا دیا دستر خوان بنا دیئے عورتوں کو مشکل میں دیکھا تو میٹرنٹی ہوم بنا دیا .. لوگ ان کے جنون کو دیکھتے رہے ان کی مدد کرتے رہے یہ آگے بڑھتے رہے یہاں تک کہ ایدهی فاؤنڈیشن ملک میں ویلفیئر کا سب سے بڑا ادارہ بن گیا یہ ادارہ 2000 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی آ گیا .. ایدھی صاحب نے دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ ایمبولینس سروس بنا دی .. عبدالستار ایدھی ملک میں بلا خوف پهرتے تهے یہ وہاں بهی جاتے جہاں پولیس مقابلہ ہوتا تھا یا فسادات ہو رہے ہوتے تھے پولیس ڈاکو اور متحارب گروپ انہیں دیکھ کر فائرنگ بند کر دیا کرتے تھے ملک کا بچہ بچہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے بعد عبدالستار ایدھی کو جانتا ہے ..
ایدھی صاحب نے 2003 تک گندے نالوں سے 8 ہزار نعشیں نکالی 16 ہزار نوزائیدہ بچے پالے.. انہوں نے ہزاروں بچیوں کی شادیاں کرائی یہ اس وقت تک ویلفیئر کے درجنوں ادارے چلا رہے تھے لوگ ان کے ہاتھ چومتے تهے عورتیں زیورات اتار کر ان کی جهولی میں ڈال دیتی تهیں نوجوان اپنی موٹر سائیکلیں سڑکوں پر انہیں دے کر خود وین میں بیٹھ جاتے تهے ..
عبدالستار ایدھی آج اس دنیا میں نہیں ھیں مگر ان کے بنائے ھوئے فلاحی ادارے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ھیں..
اللہ پاک ایدھی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے.. آمین..!

14/07/2025

ریاست میں ایک شخص کے پاس بچوں کےلیے کھانا نہیں اور دوسرا شخص 10کروڑ کی گاڑی میں مفت پیٹرول ڈال کر گھوم رہا ہے

14/07/2025

کیسی امت ہے پہلے اس رسول کی آل پر ظلم کئے اور اب ان ظالموں کے حق میں کھڑے ہوگئے۔
الا لعنت اللہ علی القوم الظالمین

13/07/2025
13/07/2025

بلا جی وہ کشمیری ھے جس کے صرف چلنے کے سٹائل نے سوشل میڈیا کو ھلا کر رکھ دیا ھے اسی لیے کہتے ھیں کشمیر میرا فخر ھے

13/07/2025

تاریخ لکھتی ہے کہ جناب نوح کا اصل نام عبدالغفار یا عبدالجبار تھا مگر اپنی امت کے مظالم کا نوحہ گلی،کوچوں اور سڑکوں پر پڑھتے ہوئے پھرتے تھے جسکی وجہ سے انکا نام نوح پڑگیا۔

11/07/2025

نوے کی دہائی میں مشہور انرجی ڈرنک ریڈ بُل نے ایک اشتہاری نعرہ لگایا " Red Bull give you wings" یہ نعرہ بہت مشہور ہوگیا. ایک امریکی شخص نے اسے دس سال استعمال کیا. لیکن اس کے پر نہیں نکلے. اس نے عدالت میں کیس کر دیا.

عدالت نے آخر اس شخص کا دعویٰ تسلیم کیا اور کمپنی کو حکم دیا 2002 سے 2014 تک صارفین کو بطور ہرجانہ 13 ملین ڈالر ادا کرو. ریڈ بُل کیس ہار گیا. اسے اب نعرہ بدلنا تھا لیکن چونکہ نعرہ بہت مشہور تھا اس لئے اس نے بس یہ کیا کہ wings کی جگہ wiiings لکھ دیا. اب کوئی عدالت میں ثابت نہیں کر سکتا تھا کہ اسکا مطلب اُڑنے والے پر ہیں.

ایک چھوٹے 250 ملی لیٹر ریڈ بُل کے کین میں 27 گرام چینی یعنی 7 چمچ ہوتی ہے. پھر زیادہ کیفین بھی ہوتی ہے. یہ ویسے بھی بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بڑھا دیتی ہے. لیکن یہ کبھی بھی آپ کو پر نہیں دے سکتی. انسانوں نے اڑتے پرندوں کو دیکھ کر ہمیشہ پر یعنی wings کی خواہش رکھی ہے.

انسان کو پھر عقل آئی اور اس نے ایسے اسباب بائے جیسے اڑتے دیوہیکل جہاز ہوں. ان میں wings لگائے. یہی پر اڑان کو ہوا میں اٹھاتے ہیں. ان پر ہی انجن لگے ہوتے ہیں ان میں ہی ایندھن بھرا ہوتا ہے اور یہی پرواز کو توازن دیتے ہیں. آپ کو اُڑنے کا شوق ہے تو یہ سنے سنائے نعروں وعدوں ادھار کی اُمیدوں پر نہیں بلکہ اپ کے ارادوں پر ممکن ہوگا.

دوسرے تو اپنا قول و قرار ایسے ہی بدل دیں گے جیسے ریڈ بُل نے اپنے wings کے ہجے بدل ڈالے. آپ البتہ مایوس و پریشان اپنے اس وقت کا ماتم کرتے رے جائیں گے جو آپ نے دوسروں کے آسرے پر گنوا دیا ہوگا.

ریاض علی خٹک

11/07/2025

فیملی،خاندان اور رشتے داروں سے جڑے رہیں، سوشل میڈیا فرینڈز عارضی کنکشن ہیں ورنہ لاش کئی دن تک کہیں لاوارث پڑی رہے گی۔

Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Bagh jammu kashmir publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager