Kotla Express News

Kotla Express News "ہر خبر پر گہری نظر – سیاحت، سیاست، کھیل، علاقائی، قومی اور بین الاقوامی امور کا مکمل احاطہ، صرف کوٹلہ ایکسپریس نیوز پر!"

گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحفظ دو۔۔۔
01/10/2025

گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحفظ دو۔۔۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر ازان اویس کو نظر انداز کر دیا گیا ازان اویس جنہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں 844 رنز بنائے اور ب...
01/10/2025

ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر ازان اویس کو نظر انداز کر دیا گیا
ازان اویس جنہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں 844 رنز بنائے
اور بیسٹ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا
پاکستان شاہینز ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ٹاپ اسکورر رہے
ایسے پرفارمر کو سلیکٹ نہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہے
ازان اویس نے انڈر19 ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف میچ وننگ سنچری بھی کی تھی
جب ٹیلنٹ کوچھوڑ کر سفارش کو ترجیح دی جائے گی تو پھر انڈیا کے سامنے ہماری ٹیم بے بس ہی دیکھائی دے گی

آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، موبائل، انٹرنیٹ سروس مکمل بند، وزیراعظم پاکستان نے احتجاج کے فوری خاتمے کے لیے پھر مذاکرا...
29/09/2025

آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، موبائل، انٹرنیٹ سروس مکمل بند، وزیراعظم پاکستان نے احتجاج کے فوری خاتمے کے لیے پھر مذاکرات کی پیشکش..

آئی ٹی سی نیوز اپڈیٹ:آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری،جھڑپوں میں ایک شہری جانبحق،27 افراد زخمی،ایک...
29/09/2025

آئی ٹی سی نیوز اپڈیٹ:
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری،جھڑپوں میں ایک شہری جانبحق،27 افراد زخمی،ایکشن کمیٹی کی جانب سے رات 12 بجے سے انٹری پوائنٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی ٹیم کو ان کے رویہ کی وجہ سے ٹرافی نہیں ملے گی،ذرائع ایشین کرکٹ کونسلایشیا کپ, کھیل /  September 29, 2025ایشین کرک...
29/09/2025

بھارتی ٹیم کو ان کے رویہ کی وجہ سے ٹرافی نہیں ملے گی،ذرائع ایشین کرکٹ کونسل
ایشیا کپ, کھیل / September 29, 2025
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے کے باعث انہیں چیمپئن شپ کی ٹرافی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، اے سی سی کے صدر محسن نقوی بھارتی ٹیم کے رویے پر ڈٹ گئے اور انکار کے بعد واضح طور پر ہدایت دی کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے رویے نے نہ صرف کرکٹ کے کھیل کی روح کو متاثر کیا بلکہ اس سے کھیل کے عالمی امیج پر بھی منفی اثر پڑا۔ اسی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی ٹیم کو نہ اسٹیڈیم میں اور نہ ہی ہوٹل پہنچنے کے بعد ٹرافی دی جائے گی۔

مزید اطلاعات کے مطابق، صدر اے سی سی محسن نقوی بھارتی ٹیم کے ردعمل کے بعد دبئی اسٹیڈیم سے واپس روانہ ہو گئے۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر آئندہ دنوں میں اس پر باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کھیل کے میدان میں صرف کارکردگی ہی نہیں، بلکہ کھلاڑیوں کا رویہ اور اسپورٹس مین اسپرٹ بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور اے سی سی کا یہ فیصلہ اسی اصول کی ترجمانی کرتا ہے۔
آپ کی کیا رائے ہے اس حوالے سے کمنٹس میں لازمی آگاہ کریں۔شکریہ
Kotla Express News
Asif Kashmiri

انڈیا نے ایشیا کپ فائنل جیت لیا، ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ ہماری ٹیم ہا*رے گا، وجوہات بہت سے ہیں، میریٹ کی پا*مالی، ناتجرب...
28/09/2025

انڈیا نے ایشیا کپ فائنل جیت لیا، ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ ہماری ٹیم ہا*رے گا، وجوہات بہت سے ہیں، میریٹ کی پا*مالی، ناتجربہ کار لوگوں کے ہاتھوں میں کرکٹ، کھلاڑیوں کے نازو نخر*ے کرنا اور سٹائیلیں ما*رنا، انڈیا سے ہمیشہ کی طرح پر*یشر میں آنا، کرکٹ پہ بے تحاشا خرچہ، وغیرہ وغیرہ،

ہمارے کھلاڑی کرکٹر کم لیکن فیشن ماڈل زیادہ ہیں، 2000 کے بعد ہمارے بعد باؤلرز بہت آئے لیکن اچھے بیٹسمین ہمیں نصیب نہیں ہوئے،

کہا جاتا ہے کہ ہماری کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کےلئے ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ پیسوں اور سفارش کا ہونا بہت ضروری ہے،

ہمارے کھلاڑی پریکٹس کرنے کے بجائے اداکاروں کی طرح بننے پہ زیادہ وقت صرف کرنے میں مصروف رہتے ہیں،

ہمارے کھلاڑی اتنی پر*یشر لیتے ہیں کہ ایک کھلاڑی آؤٹ ہوجائے تو دوسرے خودبخود لگاتار آؤٹ ہوجاتے ہیں،

کرکٹ پہ ہم نے تبا*ہی کردی، ایک کرکٹر کی تنخواہ پروفیسر، ڈاکٹر، انجنئیر سے زیادہ ہوتی ہے، کرکٹرز کےلئے جہاز کے ٹکٹ، ہوٹل میں رہائش، بیوی بچوں کے ساتھ جانے وغیرہ کے اخراجات حکومت ادا کرتی ہے، تنخواہ الگ دی جاتی ہے، میچ میں پرفارمنس دینے پر الگ پیسے اور انعامات دئے جائے ہیں،

ہمارا قومی کھیل ہاکی ہے لیکن حکومت ہاکی پہ کوئی توجہ نہیں دے رہی، کسی بچے سے پوچھیں وہ آپ کو کرکٹ کے بارے میں ڈھیر ساری معلومات دے دے گا لیکن قومی کھیل ہاکی کے بارے میں تعلیم یافتہ لوگوں کے پاس بھی زیادہ معلومات نہیں ہوں گے،

اکثر ورلڈکپ وغیرہ کے میچز امتحانات کے وقت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر بچے امتحانات کےلئے تیاری کے بجائے میچ پر اپنا قیمتی وقت ضا*ئع کرتے ہیں،

ہمارے ہاں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن ٹیلنٹڈ نوجوانوں کو موقع نہیں دیا جاتا، وہ سلیکٹ ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جن کا ٹیم یا مینجمنٹ میں کوئی ہو یا ان کا بڑے لیول پہ سفارش ہو یا ان کے پاس ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی ہو،

اس ایشیا کپ کے فائنل میں ہارنے کا اصل ذمہ دار کون ؟؟؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں کمنٹس میں۔شکریہ

Kotla Express News

28/09/2025

مظفرآباد شہر کی تازہ ترین صورتحالThe جب ظفراباد شہر کی صورتحال میز اس وقت شزر کی صورتحال تازہ تازہ مناظر مزفراباد کے جو جو ابزی سو سو بجے
مظفرآباد شہر کی صورتحال فی الحال تو نارمل ہے لیکن رات 12 بجے کے بعد صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔
کل 29 ستمبر 2025 جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹ بند کرنے اور کاروباری سرگرمی بند اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
Kotla Express News

"ایشیاکپ، چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر)،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 1.3 کروڑ روپے (تقریبا...
28/09/2025

"ایشیاکپ، چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر)،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 1.3 کروڑ روپے (تقریباً 150,000 امریکی ڈالر) انعام ملے گا، ’پلیئر آف دی سیریز‘ کا انعام 12.5 لاکھ روپے ہے"

آزاد کشمیر سانپوں کی لپیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہجیرہ میں درجنوں لوگوں کو  کاٹ چکا ہے جس سے کئی اموات ہو چکی ۔رسل ...
27/09/2025

آزاد کشمیر سانپوں کی لپیٹ میں
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہجیرہ میں درجنوں لوگوں کو کاٹ چکا ہے جس سے کئی اموات ہو چکی ۔رسل (وائپر )یہ وہ خطرناک سانپ ہے جس کا زہر انسانی اعضاء کو ناکارہ کر دیتا ہے ۔۔تمام لوگوں سے گزارش ہے احتیاط کریں اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں ۔۔۔ رات کو ٹارچ سوٹی کا استعمال کریں گھاس والی جگہوں سے نہ گزریں دن کو بند بوٹ کا استعمال کریں سوٹی لازمی ہاتھ میں رکھیں ۔ اپنے اردگرد دیکھ کر راستہ پہ چلیں ۔۔۔
محکمہ صحت آزاد کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنائے ۔۔۔

: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو اور پاکستان کے فاسٹ ب...
26/09/2025

: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو اور پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا، جب کہ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ “کرک انفو” کے مطابق، سوریا کمار یادو کو 14 ستمبر کو پاک-بھارت میچ کے بعد سیاسی نوعیت کے بیانات دینے پر سزا دی گئی۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن کی زیرِ صدارت سماعت کے بعد فیصلہ سنایا گیا، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

دوسری جانب، پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو 21 ستمبر کے میچ کے دوران شائقین کی طرف مخصوص اشارے کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر “0-6” کا اشارہ کرتے ہوئے طیارہ گرانے کا انداز اپنایاجس پر بی سی سی آئی نے شکایت درج کروائی تھی۔

اسی میچ میں صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’گن شاٹ‘ سیلیبریشن کیا، تاہم انہیں صرف وارننگ دی گئی اور جرمانہ نہیں کیا۔
Kotla Express News

حارث رؤف کا الٹا آئی سی سی کے میچ ریفری سے سوال کہ بھارت بتائیں چھ زیرو (6-0) کا کیا مطلب ہے ؟؟؟؟؟آپ بھی جواب دے سکتے ہی...
26/09/2025

حارث رؤف کا الٹا آئی سی سی کے میچ ریفری سے سوال کہ بھارت بتائیں چھ زیرو (6-0) کا کیا مطلب ہے ؟؟؟؟؟
آپ بھی جواب دے سکتے ہیں حارث روف کے اس سوال کا کمنٹس میں ۔۔۔

راجپوت سُپر لیگ 2025 جس میں  وادی کوٹلہ کی یوسی سرلی سچہ کی 🏏🔥 راجپوت سُپر لیگ 2025 🔥🏏وادی کوٹلہ کی یوسی سرلی سچہ کی 16 ...
26/09/2025

راجپوت سُپر لیگ 2025 جس میں وادی کوٹلہ کی یوسی سرلی سچہ کی 🏏🔥 راجپوت سُپر لیگ 2025 🔥🏏

وادی کوٹلہ کی یوسی سرلی سچہ کی 16 ٹیموں کے درمیان شاندار اور سنسنی خیز کرکٹ جنگ شروع ہونے کو ہے! 🙌

📡 Kotla Express News میڈیا ٹیم آپ کے لیے اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز بال ٹو بال، لائیو اور براہِ راست اپنے فیسبک پیج چینل سے دکھائے گی۔

📢 کرکٹ کے شوقین دوستو!
ابھی ہمارے پیج کو فالو کریں تاکہ ہر نئی اپڈیٹ، اسکور اور لائیو ایکشن آپ تک فوراً پہنچ سکے 🚀

⚡ کھیل، جذبہ اور کرکٹ کا جنون – سب کچھ ایک ہی جگہ! ⚡

Address

Town
Muzaffarabad
585880

Telephone

+923400585880

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kotla Express News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share