Breaking News Azad Kashmir

  • Home
  • Breaking News Azad Kashmir

Breaking News Azad Kashmir News

07/12/2022
12/07/2022

ہمارے پیچ کے ایک فالور نے شکایت کی کہ اج12 جولائی 2022 دن تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر میزان بینک ساتھرہ برانچ میں اے ٹی ایم استعمال کرنے گے تو اے ٹی ایم بند تھا جوکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے اس بینک کی اس پر انچ میں اکثر یہ مسلہ دیکھنے میں ایا یے

🚑 *چہلہ، نعش کی شناخت ھو گئی ھے۔۔!**دریائے نیلم بلال مسجد چہلہ ایریا سے ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی۔۔ سجاد ولد عبدالغن...
12/07/2022

🚑 *چہلہ، نعش کی شناخت ھو گئی ھے۔۔!*

*دریائے نیلم بلال مسجد چہلہ ایریا سے ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی۔۔ سجاد ولد عبدالغنی قوم گجر سکنہ کارکہ نوکوٹ کا رہائشی ہے۔۔ جس کی عمر تقریباً بائیس سال ہے۔*
*تاہم ابھی تک یہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں کہ سجاد دریا میں کیسے ڈوبا۔۔!!؟؟*

آذاد کشمیر کرپشن فری ریاست ایک خواب تحریر : سعید الرحمن صدیقی آذاد کشمیر گو کہ وسائل سے مالا خطہ ہے مگر وسائل کے درست اس...
17/06/2022

آذاد کشمیر کرپشن فری ریاست ایک خواب
تحریر : سعید الرحمن صدیقی
آذاد کشمیر گو کہ وسائل سے مالا خطہ ہے مگر وسائل کے درست استعمال نے ہونے کے باعث عام آدمی احساس محرومی کا شکار ہے آذاد کشمیر میں کرپشن کے خلاف نعرے تو بہت لگتے ہیں لیکن آذاد ریاست کو کرپشن فری سٹیٹ بنانے میں خود حکومت سنجیدہ نہیں آذاد کشمیر میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تین ادارے قائم ہیں جن میں احستاب بیورو ، محتسب اور اینٹی کرپشن کا محکمہ ہے تین تین اداروں کے باوجود اگر کرپشن کم نہیں ہو رہی اسکا مطلب ہے کہ حکومت خود کرپشن ختم نہیں کرنا چاہتی احستاب بیورو کے اختیارات کم کر کر کہ اس محمکے ہے دانت ہی نکال دئیے گئے ہیں یہی حال باقی دونوں محکموں کا ہے وسائل اور اختیارات سے محروم اینٹی کرپشن کی کارکردگی پر آج روشنی ڈالتے ہیں باقی دو اداروں پر آئندہ کالم میں لکھوں گا اس حوالے سے راقم نےآزاد جموں وکشمیر محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل وحید الحسن سے خصوصی انٹرویو کیا انہوں نے کہا کہ
آزاد جموں وکشمیر محکمہ اینٹی کرپشن نے حکومتی ہدایت کے عین مطابق سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف کام تیز کردیا۔آزادکشمیر میں سب سے زیادہ کرپشن کے کیسز محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیں۔اس وقت محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے 285کیسز ہیں جن میں سے 140پرتفتیش مکمل ہوچکی ہے جبکہ 145کیسز زیرکار ہیں۔محکمہ تعلیم کرپشن میں دوسرے نمبر پر ہے جس کے کل 68کیسز ہیں اور 48پر تفتیش مکمل ہوچکی ہے جبکہ 20کیسز زیرکار ہیں۔محکمہ برقیات میں کرپشن کیسز کا ریکارڈ 41کتیسرے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جن میں سے 20پرتفتیش مکمل ہوچکی ہے اور 21کیسز زیرکار ہیں۔ آزادکشمیر کے مختلف محکموں میں کرپشن کے 60کیس زیرکار ہیں جن میں 3نئے اور 57پرانے ہیں جن پرجلد فیصلہ کیے جائیں گے۔ آزادکشمیر کو کرپشن سے پاک ریاست بنانے کے لئے حکومت کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ رواں سال کرپشن کے تین کیسز پر فیصلہ کیاجاچکا ہے جبکہ تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے پاس 57پرانے کیسز بھی زیرکار ہیں۔گزشتہ سال 65کیسز زیرکار تھے جن میں سے 58پرانے اور 7نئے کیسز ہیں جبکہ 8کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ آزادکشمیر میں کرپشن کے کیسز کے خلاف 36رٹ پٹیشنز اور 15اپیل ہاء کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکمہ جات کے ملا زمین کے کیسز میں 26محکمہ پولیس کے کیسز ہیں جن میں سے 20مکمل ہوچکے ہیں اور 6زیرکار ہیں۔جنگلات کے 30میں سے16مکمل اور 14زیرکار ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کے 16کیسز میں سے 8مکمل اور8زیرکار ہیں۔پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے کل 10کیسز میں سے 7مکمل اور 3زیرکار ہیں۔محکمہ صحت عامہ کے 17کیسز میں 12مکمل اور5زیرکار ہیں۔میونسپل کارپوریشنز کے 16کیسز میں سے 7مکمل اور 9زیرکار ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن میں زیرالتواء 30انکوئری ہونا باقی ہیں جبکہ دیگرمختلف محکمہ جات کے 146کیسز میں سے 114مکمل اور 32زیرکارہیں۔اس طرح سے آزادکشمیر کے مختلف محکموں کے ملازمین پر 722کیسز میں سے 407مکمل اور 315زیرکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں شاقی کو درخواست اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی محکمے کو فراہم کرنی ہوتی ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن میں گزشتہ سال 275پرانی انکوائریاں،447نئے انکوائریاں جاری ہیں۔جن میں 30پرسٹے آرڈر اور ایف آئی آر درج ہیں جبکہ 315زیرکار ہیں۔احتساب بیورو کی 25پرانی انکوائریاں اور 13نئی انکوئیریوں کے ساتھ کل 38انکوائریاں جاری ہیں جن میں سے 20مکمل ہوچکی ہیں 2پر سٹے آرڈر اور ایف آئی آر ہے جبکہ 16زیرکار ہیں۔زیرتفتیش کیسز میں محکمہ اینٹی کرپشن کے پاس20پرانے کیسز،20نئے کل 40جبکہ 14پرتفیش مکمل ہوچکی ہے۔ 04پرسٹے آرڈ اور آیف آئی آر ہے جبکہ 22زیرکار ہیں۔احتساب بیورو کی اینویسٹیگیشن میں 5نئے کیسز ہیں جن میں 2مکمل ہوچکے ہیں اور3زیرکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت آزادکشمیر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن مصروف عمل محکمہ کو قانونی طور پر کوئی اختیار نہیں کے وہ ازخود نوٹس یا ایکشن لے سکے کسی بھی قسم کی کرپشن کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست کا آنا ضروری ہے۔اگر درخواست گزار چاہے تو اس کا نام صیغہ راز میں بھی رکھتے ہیں۔قارئین حکومت آذاد کشمیر حکومت پاکستان سے ہر وقت فنڈز کا تقاضا کرتی نظر آتی ہے آئیندہ بجٹ میں فنڈز کم ملنے پر بجٹ اجلاس نہ بلانے تک کا حکومت نے اعلان کیا ہے ان سارے حالت میں حکومت کو عیاشییاں کم کرنے اور کرپٹ مافیا سے سرکاری وسائل نکالنے کی ضرورت ہے یہ سب کچھ کرنے کے لئے حکومت کو قانون سازی کرکہ ان اداروں کو مضبوط اور ذیادہ سے ذیادہ باختیار بنانے کی ضرورت ہے تا کہ کرپشن سے پاک ریاست کا خواب شرمندہ ہو سکے

Address


Telephone

+923168508371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking News Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share