Mahasib News HD

Mahasib  News HD Daily Mahasib Published from Muzaffarabad , GilGit ,Abbottabad, and Mirpur Azad Kashmir

08/11/2025

انتظار کی گھڑیاں ختم جہلم ویلی لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مضافات کھلانہ ویلی کے مقام پر کیفے کشمیر لیگ سیزن تھری کا رنگا رنگ پروقار تقریب کے انعقاد کے بعد میچز کا آغاز ہو گیا کیفے کشمیر لیگ سیزن تھری میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

08/11/2025

زلزلے سے متاثرگریس ویلی پھولاوئی ہائی سکول کی دیوار اچانک زمین بوس ہو گئی
بچے کلاس میں موجود نہیں تھے،ورنہ آج گریس ویلی کے کئی گھروں میں ماتم ہوتا...

08/11/2025

مظفرآباد میں اجتماعی شادیوں کی رنگا رنگ تقریب میں نادار بچیوں کے چہرے خوشیوں انسانیت، محبت اور مسرت کے رنگوں سے جگمگا اُٹھے.. یتیم، نادار، سفید پوش اور بے سہارا بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب دلہنوں کی مسکراہٹوں نے اُمید، عزت اور وقار کی نئی داستان رقم کر دی

07/11/2025

باغ آزاد کشمیر۔ انٹر کالجز چیمپئن شپ کے فائنل میں ہنگامہ آرائی۔۔۔انٹر کالجیٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ماڈل سائنس کالج باغ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
میچ کے اختتام پر جب فاتح ٹیم خوشی منا رہی تھی، تو کچھ شرپسند عناصر نے اس خوشی کو برداشت نہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور ماڈل کالج کے کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا۔
ایک طالب علم زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

07/11/2025

آزاد کشمیر میں بار بار وزیراعظم کی تبدیلی اچھی روایت نہیں۔۔ہر سال وزیر اعظم تبدیلی سے نہ سیاسی استحکام آتا ہے نہ عام آدمی کو فائدہ ۔۔جس بھی سیاسی جماعت کو مینڈیٹ ملتا ہے اسے پورے پانچ سال کام کرنے دیا جانا چاہیے سردار میر اکبر وزیر زراعت آزاد کشمیر

07/11/2025

وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف عدم اعتماد موخر سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی
سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان سے خصوصی انٹرویو

07/11/2025

جہلم ویلی کی یونین کونسل سینا دامن کے نواحی گاؤں سربگلہ کے رہائشی بزرگ،
بے بس باپ غلام مصطفیٰ نے اپنے بیٹوں یاسر،ناصر،عاصم اور قاسم سے گھر واپس آنے کی دہائی دے دی

افسوسناک خبرتقریباً بوقت 09:40 بجے رات نیشنل ہائی وے N.25 بمقام نزد السروری ہوٹل خیسندون قلات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں...
07/11/2025

افسوسناک خبر
تقریباً بوقت 09:40 بجے رات نیشنل ہائی وے N.25 بمقام نزد السروری ہوٹل خیسندون قلات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے وٹز کار گاڑی میں سوار این ایچ اے اسٹاف کے منشی مسمی قاضی عامر اسلم والد قاضی محمد اسلم کشمیری ساکن مظفر آباد آزاد کشمیر شدید زخمی ہوا تھا جسے DHQ ھسپتال قلات لایا گیا جو کہ جاری گولی لگنے سے جانبر نہ ہوسکا اور قضائے الٰہی سے رخصت ہوا۔۔۔۔ مقتول عامر اسلم کی میڈیکل معائنہ کروانے کے بعد حسب منشاء ورثاء نعش کو باخذ رسید بغرض تجہیز و تدفین حوالہ ورثاء کیا گیا
مختیار عباسی کی کمپنی کا ایک اور جوان قاضی عامر اسلم ولد قاضی محمد اسلم
ساکن قاضی محلہ، سیٹھہ باغ، مظفرآباد کوئٹہ میں دہشگردوں کے ہاتھوں شہید نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

07/11/2025

شاریاں کی بیوہ زیتون بی بی کی فریاد۔۔۔۔۔۔
پانچ سال سے ڈیتھ کلیم کی منتظربیٹے کی شہادت کو پانچ سال گزر گئے، بیوہ ماں کو اب تک معاوضہ نہ ملا

07/11/2025

افسوسناک خبر
مختیار عباسی کی کمپنی کا ایک اور جوان قاضی عامر
ولد قاضی اسلم محلہ قاضیاں کوئٹہ میں دھشگردوں کے ہاتھوں شہید

07/11/2025

چوہدری لطیف اکبر اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے کراچی پہنچنے پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کراچی ڈویژن کےصدر قاضی عدیل فاروقی ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری چوہدری مقبول گجر، سیکرٹری اطلاعات سید الطاف شاہ کاظمی اورکراچی ڈویژن کی پوری ٹیم نے ائیرپورٹ پر استقبال اور کیا پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

07/11/2025

صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کا برنالہ میں
مسلم کانفرنس کے زیراہتمام 6نومبر شہدائے جموں کو خراج عقیدت۔۔۔ پیش 6نومبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

Address

Tanga Stand
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahasib News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share