N D

N D Muzaffarabad Azad kashmir

آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر اختلافات، پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے محمد کاشف آزاد کشمیر میں نئی حک...
30/10/2025

آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر اختلافات، پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

محمد کاشف

آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر اختلافات سامنے آ گئے ہیں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کے نام پر پارٹی کے ایک مضبوط دھڑے نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مہاجرین مقیمِ پاکستان کی نشستوں سے منتخب ممبرانِ اسمبلی نے بھی چوہدری یاسین کے نام پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

پارٹی کے اندر یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم دونوں ایک ہی ڈویژن سے ہوئے تو کارکنوں میں شدید ردِعمل اور اضطراب پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح فارورڈ بلاک کے ارکانِ اسمبلی بھی پہلے ہی چوہدری یاسین کے نام پر اپنے اعتراضات ظاہر کر چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں وہ پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہِ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور متوقع ہے کیونکہ ابھی تک مرکزی قیادت کی جانب سے کسی امیدوار کو حتمی طور پر نامزد نہیں کیا گیا۔ وزیر اعظم کے امیدوار میں اس وقت چوہدری لطیف اکبر چوہدری یاسین، سردار یعقوب خان، فیصل ممتاز راٹھور شامل ہیں

اس وقت وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری لطیف اکبر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہیں پارٹی کے اکثریتی اراکین، فارورڈ بلاک اور مہاجرین مقیمِ پاکستان کی نشستوں سے منتخب ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے،

اسلام آباد.سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سینئر پارلیمنٹرین ممبر سی ای سی پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری لطیف  اکبر...
30/10/2025

اسلام آباد.
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سینئر پارلیمنٹرین ممبر سی ای سی پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمارا اوڑھنا بچھونا اور عزت و احترام دینےکا انقلابی نظریاتی پلیٹ فارم ہے پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کا فیصلوں کے سامنے نظریاتی پیروکاروں نے کبھی عذر جواز پیش نہیں کیا صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور نے ہمیشہ قومی تشخص قومی وقار عوامی مفادات کو مقدم رکھا آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کرنا انکی صوابدید ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے قائد ایوان کی نامزدگی کے حوالے سے میڈیا پر انے والی اطلاعات کے بعد اپنے ردعمل میں کیا انھوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے مسلئہ کشمیر کو اپنی پالیسیوں کی ترجیحات میں شامل رکھا عوام کے مسائل انکی دہلیز پر بلا تخصیص فراہم کرنے کی تبدیلوں کو نافذ کیا سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ تعداد سے کہیں زیادہ ممبران اسمبلی کی اکثریت پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے تاہم قیادت مشاورت اور اعتماد سازی مفاہمتی فارمولا کے ذریعے ون مین شو اور سولو فلائٹ کی روش ختم کر کے نظریئہ استحکام پاکستان اور وفاقی حکومت سے ورکنگ ریلیشن شپ کو پروان چڑھا رہی ہے انھوں نے کہا کہ کارکن پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے کسی قسم کی رائے زنی سے اجتناب کریں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں سیاسی جمہوری استعداد کار کی صلاحیتں بدرجہا اتم موجود ہیں کہ وہ ایوان کے اندر اور باہر کی تمام قوتوں کی خواہشات کے مطابق اتفاق رائے سے فیصلے کرے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں نظریاتی رشتوں کا فروغ از بس لازم ہے جسے باوجوہ بہت نقصان پہنچا ہے دوبارہ سے منصوبہ بندی لازم ہو چکی ہے انھوں نے کہا اس وقت بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے ایسے حالات میں پاکستانی کشمیری قوم متحد ہو کر فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے مجتمع ہو چکی ہے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے تعلیم صحت روزگار انفراسٹرکچر اور اعتماد سازی ہمارا نصب العین ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر ساکھ انکی مدبرانہ قیادت پاکستان کی خوشحالی ترقی یافتہ ممالک کے صف کھڑا ہونے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے اور انے والا وقت پاکستان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزارت عظمیٰ کی نوید دے رہا ہے جو قومی مشکلات کے خاتمے کی شروعات ہو گیا

ازاد کشمیر کو آج زیرک، دور بین، معاملہ فہم اور مدبر سیاست دان  کی  بطور وزیر اعظم ضرورت تحریر  عبدالمجید حویلی کہوٹہ آزا...
30/10/2025

ازاد کشمیر کو آج زیرک، دور بین، معاملہ فہم اور مدبر سیاست دان کی بطور وزیر اعظم ضرورت

تحریر عبدالمجید حویلی کہوٹہ آزادکشمیر

ریاست جموں کشمیر کی تاریخ نشیب وفراز سے عبارت ہے۔ عسکری مہمات، بیرونی حملہ آور، آزادی کی بہاریں اور غلامی کا چلیکلیان کشمیر اور اس کے باسیوں کا ہم سفر رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے قیام کے سے لیکر موجودہ اسمبلی تک جتنے بھی فیصلہ ساز اور متاثر کن لمحات آے موجودہ موڑ سیاسی اور انتظامی لحاظ سے نازک موڑ کا روپ دھارے، تمام تر نزاکتوں اور ہولناکیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اج ریاست کی اسمبلی ایک بار پھر ایک نئے قاہد ایوان کے چناو کی نہج پر کھڑی ہے ۔ اگر پوری اسمبلی پر ایک طاہرانہ نظر دوڑائی جاے تو سب کی خوبیاں، صلاحیتیں اور سیاسی خدمات اپنی جگہ پر مگر نطر ایک شخص پر جا کر رک جاتی ہے، اور اس مرد درویش کو ریاست چوہدری لطیف اکبر کے نام سے جانتی ہے۔چوہدری لطیف اکبر کی پروفائل میں کوئی بہت بڑا گھرانہ نہیں ملے گا، والد کے نام کے ساتھ درجنوں سابقے لاحقے نہیں لگے ہوں گے، خاندان میں بڑے عہدے اور رتبے کی گردان نہیں ہو گی۔ لیکن نیک اور دیانت دار خاندان، عزت اور غیرت سے زندگی گزارنے کی کہانی، خدا خوفی اور کردار کے قصے قدم قدم پر آپ کو مبہوت کیے ملیں گے۔ اصولوں کی داستان اور میرٹ کی پاسداری ملے گی۔ اور سب سے بڑھ کر ریاست بھر میں منفرد اور بے لوث عشق بھٹو اور فلسفہ پیپلز پارٹی کا داعی چوہدری لطیف اکبر کے مقابلے کا ڈھوندنے سے بھی نہیں ملے گا۔ چوہدری لطیف اکبر پیپلز پارٹی کا وہ نظریاتی جیالہ ہے جس نے خود کو اپنی جماعت کے فلسفہ اور نظریات میں اس طرح سے رنگ لیا ہے کہ اسے ملنے والے، اسے جاننے والے اور اس کے حلقہ احباب کے لوگ بھٹو شہید کے نطریات،بی بی شہید کے افکار اور پیپلز پارٹی کے سچے دنوں کے آثار چوہدری لطیف اکبر کے جسم و جان پر نظروں میں تول تول کر عقیدتوں اور محبتوں کے نظر انے پیش کرتے ہیں۔پارٹی اقتدار میں ہو اور بڑے عہدے کہیں اور تقسیم ہو جاہیں تو لطیف اکبر کے ماتھے پر شکن نہ آے، جہاں جو ذمہ داری پارٹی قیادت نے سپرد کی اس کی سپرداری کمال حکمت سے نبھائ اور جب پارٹی آزماہشوں سے دوچار ہوئی تو جو امتحان سب سے مشکل آن پڑا وہ لطیف اکبر چوہدری کے کاندھوں پر ڈالا گیا اور اس مرد قلندر نے اسے لاجواب سیاسی بصیرت سے نبھایا۔ محبتیں نبھانے، وفادار رہنے، لاج رکھنے، نظریے پر ڈٹ جانے اور خلوص کے ساتھ بلا تنخواہ سپاہی کا عملی نمونہ دیکھنا مطلوب ہو تو چوہدری لطیف اکبر کی شخصیت اکیلی ان سب کا احاطہ کیے ہوے ہے۔
ازاد کشمیر کو جس زیرک، دور بین، معاملہ فہم اور مدبر سیاست دان کی آج بطور وزیر اعظم ضرورت ہے اس کے لیے چوہدری لطیف اکبر سے بہتر کوئی امید وار نہیں ہو سکتا۔
آج ریاست کے اندر لوگوں کا اعتماد حکومت اور حکومتی اداروں پر بحال کرنے کا چیلنج درپیش ہے، عوام اور سیاست دانوں کے درمیان دوریوں کے تدارک کا معاملہ درپیش ہے۔ بیوروکریسی کو حوصلے اور عوام کو اپنے آفیسرز سے ٹوٹی امیدیں جوڑنے کا مسلہ منہ کھولے کھڑا ہے، بازاروں اور چوراہوں میں رلتی حکومت کی رٹ کا قائم ہونا اپنے آپ میں مشکل ہدف ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دن بدن گھمبیر ہو رہی ہے اور بھارت کے نشانے پر ازاد کشمیر کی ریاست ہے۔ بے یقینی اور نا امیدی پھن پھیلائے کھڑی ہے۔ ان تمام مسائل کا مقابلہ کر کے انہیں حل کرنے کے لیے تجربہ کردار، خلوص، ذہانت، سیاسی بالغ نظری، اور نظریاتی کمٹمینٹ کی ضرورت ہے۔ یہ ریاست اس کے ایوان اور لوگ نئے تجربات اور نالاہق سربراہ کو کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ اگر اس ریاست کو سہی معنوں میں بیس کیمپ بنانا ہے اور سیاسی استحکام لانا ہے تو پھر میرٹ کا فیصلہ چوہدری لطیف اکبر کے وزیراعظم بننے کی صورت میں ہی دورس اور دیر پا مثبت نتائج لا کر حالات کو درست سمت میں لیجا سکتا ہے۔ ورنہ سیاسی میرٹ سے ہٹ کر کیا گیا کوئی فیصلہ معاملے کے بگاڑ کو اس حد تک لے جاے گا جہاں علاج کے بجاے سرجری اور وہ بھی ریاست کے اعضاء ریسہ کی ناگزیر ہو گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان سے متعلق خبر پر سخت برہمی، ذرائع مظفرآباد...
29/10/2025

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان سے متعلق خبر پر سخت برہمی، ذرائع

مظفرآباد: چوہدری یاسین پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری تردید کا حکم دیا،ذرائع

مظفرآباد: بلاول بھٹو اور فریال تالپور نے متعلقہ رہنما سے بازپرس کرتے ہوئے سوال کیا کہ “قائد ایوان کی خبر کیوں چلائی گئی؟،ذرائع

مظفرآباد: جواب میں کہا گیا کہ “یہ خبر میں نے نہیں بلکہ نامعلوم لوگوں نے چلائی ہے،ذرائع

مظفرآباد:بلاول بھٹو نے سخت لہجے میں کہا کہ آپ اتنے غیر سنجیدہ ہیں اور خود کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کر رہے ہیں،ذرائع

مظفرآباد: بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ “اس معاملے کا انچارج میں ہوں، اور قائد ایوان سے متعلق کوئی حتمی خبر یا اعلان صرف میری ہدایت پر ہوگا، ذرائع

مظفرآباد: بلاول بھٹو کی ہدایت کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر نے سوشل میڈیا پر فوری تردید جاری کر دی

آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شددر اختیار کر گیا نیشنل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین کی بطور وزیراعظم نامزدگی کش...
29/10/2025

آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شددر اختیار کر گیا نیشنل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین کی بطور وزیراعظم نامزدگی
کشمیر کے اند سیاسی کارکنوں کا سخت ری ایکشن

محمد کاشف

،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور، سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے خبر کی تردید پر معاملات کنٹرول میں ہو گئے
بدھ کے روز پاکستان کے نیشنل میڈیا پر جیو نیوز سمیت کئی میڈیا پر خبریں سامنے آئی کے پیلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین کو وزارت اعظمیٰ کے لئیے نامزد کر دیا گیا جس کی کے باعث آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کے کارکنان سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سخت ری ایکشن دیا،
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کی طرف سے خبر کی تردید کی گئی جس کے باعث حلات نارمل ہوئے

کشمیر بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے چوہدری یاسین کی نامزدگی پر سخت ری ایکشن آیا کے آزاد کشمیر میں اگر کوئی وزیراعظم ہو گا تو وہ عوامی لیڈر ہی ہو گا جس کے باعث کشمیر میں پارٹی کے لئیے بہتری ہو اور آمدہ الیکشن میں پارٹی الیکشن جیت سکے،

کشمیر کے اندر عرصہ تین سال سے پیپلز پارٹی کے کارکن بری طرح پس رہے ہیں اور حالیہ قائد ایوان کی تبدیلی سے کارکنوں کے اندر آمید جاگی ھی

جبکہ دوسری جانب چوہدری یاسین کی نامزدگی کی خبر پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر چوہدری یاسین کی صورت میں مسلم لیگ ن کو وزیر اعظم کے لئیے ووٹ دینے سے بائکاٹ کا مطالبہ کیا مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے چوہدری یاسین ہر الزام لگایا گیا یہ چوہدری یاسین کی جانب سے گزشتہ الیکشن میں لیگی کارکنوں پر گولیاں چلانے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کا قاتل قرار دیا گیا ،کے موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ایسے کسی امیدوار کو ووٹ دینے سے باز رہے جس ہر لیگی کارکنوں کو تحفضات ہو

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کی طرف سے خبری کی تردید کے بعد قومی چینل نےفوری خبروں کی تردید کی

آزاد کشمیر کے نوجوان رہنما ڈاکٹر وقاص نے بتایا کے 2 بڑی سیاسی پارٹی کشمیر کے اندر ایڈونچر نہ کریں بلکہ حلالات کو مد نظر رکھیں ان جماعتوں کی پاکستان میں مرکزی قیادت سوچ سمجھ کر کشمیر کی صورتحال کو سامنے رکھ کے فیصلہ کرے، ایکشن کمیٹی کے ساتھ پاکستان نے خود معائدہ کیا جس کے باعث عوام میں اشتعال کم ہوا ہے اور لوگوں کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں کشمیر کے اندر اگر موجودہ تبدیلی کی صورت میں کسی متنازعہ شخص کو قائد ایوان بنایا جاتا تو حلات مزید خرابی کی طرف جائیں گے اور ہونے والے معائدہ پر غلط اثرات مرتبہ ہو گے،

مظفرآباد  پی پی پی کی جانب سے نۓ قائد ایوان کے نام کے انتخاب کی باز گشت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری ف...
29/10/2025

مظفرآباد
پی پی پی کی جانب سے نۓ قائد ایوان کے نام کے انتخاب کی باز گشت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور کا موقف سامنے آ گیا

فیصل راٹھور نے کہا ہے کہ پارٹی نے تاحال قائد ایوان کے لیے کسی نام کو فائنل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی رضامندی کے بعد متفقہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ فیصل راٹھور نے واضح کیا کہ نیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق قائد ایوان کا اعلان کیا جائے گا، جب کہ مرکزی قیادت ہی قائد ایوان کے نام کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

آزاد کشمیر کی سیاست کا نیا موڑ اعتماد کی تلاش اور لطیف اکبر کی اُبھرتی قیادتتحریر: واجد رفیق آزاد جموں و کشمیر کی سیاست ...
29/10/2025

آزاد کشمیر کی سیاست کا نیا موڑ اعتماد کی تلاش اور لطیف اکبر کی اُبھرتی قیادت

تحریر: واجد رفیق

آزاد جموں و کشمیر کی سیاست ایک نازک مگر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
عوام کا سیاسی شعور اب صرف احتجاج تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک اجتماعی بیداری میں ڈھل چکا ہے —
ایسی بیداری جو انصاف، شفافیت اور انسانی وقار پر مبنی نئی حکمرانی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
ریاست میں اس وقت سیاسی عدم استحکام اور عوامی اعتماد کے بحران نے قیادت کے تصور کو بدل دیا ہے۔
اب سوال یہ نہیں کہ قیادت کس کے پاس ہے، بلکہ یہ ہے کہ عوام کا اعتماد کون بحال کر سکتا ہے

آزاد کشمیر میں حکومتی اداروں پر بڑھتی تنقید،
عوام میں مایوسی پیدا کر دی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے لیے چیلنج یہ ہے کہ وہ اپنی ساکھ اور عوامی اعتماد کو دوبارہ حاصل کریں۔

اسی پس منظر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت سے علحیدگی ایک اہم اقدام ہے نئے قائد ایوان کے لئیےب
چوہدری لطیف اکبر کا نام بطور متوقع امیدوار برائے وزیرِاعظم آزاد کشمیر سامنے آنا
عوامی امنگوں کی عکاسی سمجھا جا رہا ہے یہ وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ قیادت ایسی ہو جو تصادم کے بجائے مکالمے پر یقین رکھتی ہو،
جو احتجاج کو بغاوت نہیں بلکہ عوامی شعور کی علامت سمجھے
اور چوہدری لطیف اکبر کی شخصیت میں یہی خصوصیات نمایاں ہیں۔

چوہدری لطیف اکبر کا تعلق ایک متوسط مگر معزز گھرانے سے ہے۔اُن کے والد چوہدری جہانگیر خان پولیس کے شعبے سے وابستہ ایک دیانتدار افسر تھے،جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور قانون کی پاسداری کے نام کی۔
یہی تربیت لطیف اکبر کے کردار اور سوچ میں جھلکتی ہے۔ان کے نزدیک اقتدار کا اصل سرچشمہ عوام کا اعتماد ہے، نہ کہ کرسی کی طاقت۔

لطیف اکبر چوہدری کا سیاسی سفر نظریاتی استقامت، عوامی شعور اور عملی خدمت سے عبارت ہے۔
طلبہ سیاست سے لے کر پارلیمان تک کا اُن کا سفر ایک ایسی جدوجہد کی کہانی ہے جو کبھی سمجھوتے کی راہوں پر نہیں چلی۔

وہ جیلیں کاٹ چکے ہیں، عہدے سنبھال چکے ہیں، اور ہر مرحلے پر بھٹو خاندان کے نظریے
طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں پر قائم رہے۔

پارٹی نے جب بھی انہیں کوئی ذمہ داری دی، انہوں نے دیانت داری سے نبھائی۔اور جب 2011 میں بڑے عہدے سے محروم رکھا گیا،
تو انہوں نے شکایت کے بجائے صبر، وفاداری اور خدمت کو شعار بنایا

یہی وصف انہیں پارٹی کے اندر ایک نظریاتی ستون کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔
یقیناً چوہدری یاسین، جو اس وقت صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ہیں،
اپنی بصیرت اور قیادت سے پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
اسی طرح سردار حاجی یعقوب خان بطور سابق وزیراعظم اور صدرِ ریاستایک منفرد سیاسی شناخت رکھتے ہیں۔

تاہم موجودہ حالات میں وہ قیادت درکار ہےجو متوازن، بردبار، عوام فہم اور نظریاتی طور پر مستحکم ہو
اور یہ تمام خصوصیات لطیف اکبر چوہدری میں نمایاں طور پر موجود ہیں

ریاست کو اس وقت م، انتظامی جمود،
اور عوامی اعتماد کے بحران جیسے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔
ان حالات میں لطیف اکبر کے لیے راستہ مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں۔
اُن کی سیاست تصادم سے زیادہ مکالمے پر یقین رکھتی ہے۔
ان کے نزدیک حکومت کا اصل امتحان طاقت کا استعمال نہیں بلکہ
اعتماد کی بحالی ہے۔
بطور متوقع قائدِ ایوان،
ان کی اولین ترجیحات میں شفاف طرزِ حکمرانی،
مالی نظم و ضبط، اور محروم طبقات کی شمولیت شامل ہیں۔ وہ عوامی شرکت کے فروغ کے لیے ایک “پبلک پالیسی ڈائیلاگ فورم” کے قیام کے خواہاں ہیں تاکہ حکومت، سول سوسائٹی، نوجوانوں اور مقامی قیادت کے درمیان
براہِ راست مکالمہ ممکن بنایا جا سکے۔

لطیف اکبر چوہدری کی قیادت کا سب سے نمایاں پہلو اُن کا اخلاص اور صبر ہے۔
وہ جانتے ہیں کہ سیاست کا اصل امتحان اقتدار نہیں بلکہ برداشت ہے۔
یہی خوبی انہیں ایک متوقع وزیراعظم سے بڑھ کرایک عوامی رہنما کے طور پر پیش کرتی ہے
ایک ایسا رہنما جو آج بھی پارٹی نظریے کا زندہ استعارہ ہے۔

میری ناقص رائے میں اگر پیپلز پارٹی اپنی فکری اساس
عوامی خدمت، برابری اور جمہوری شفافیت کو دوبارہ متحرک کرنا چاہتی ہے،تو لطیف اکبر چوہدری کا انتخاب اُس جدوجہد کو نیا رنگ دے سکتا ہے۔
ایک ایسی سمت جہاں طاقت کا سرچشمہ واقعی عوام ہوں،
اور سیاست خدمت کا دوسرا نام بنے۔
آزاد کشمیر کی سیاست میں اس وقت قیادت کا بحران نہیں بلکہ
اعتماد کی تلاش ہے۔
چوہدری لطیف اکبر کی متوازن اور بردبار شخصیت
شاید اسی تلاش کا جواب بن سکے
اگر جماعت اور عوام دونوں مل کر اعتماد کے اس نئے باب کو لکھنے کا حوصلہ دکھائیں۔

28/10/2025

آزاد کشمیر کا نیا قائد ایوان کون ہو گا

چوہدری یاسین پر مہاجر ممبران اسمبلی کا عتراض کیوں

چوہدری لطیف اکبر کو فاروڈ بلاک اور مہاجرین ممبران کی حمائت حاصل

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار نے فسبک اکاونٹ پر تفصیل شئیر کی ہیں کہ ھمارے  جماعتی کارکنان اور چاھنے...
28/10/2025

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار نے فسبک اکاونٹ پر تفصیل شئیر کی ہیں کہ
ھمارے جماعتی کارکنان اور چاھنے والے یہ سوال کر رہے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو ووٹ بھی دے گی اور اپوزیشن میں بھی بیٹھے گی ۔

مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر نے انوار حکومت کے قیام سے لے کر مخالفت کی ہے اور اس حکومت کو آزاد جموں کشمیر کی موجودہ سنگین اور غیر معمولی حالات کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔ خصوصی طور پر جو پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی عوام میں نفرت کا بیج بویا ہے اس پر موجودہ اور آنے والی نسل کبھی انوار حکومت کو معاف نہیں کرے گی -

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر اگر انوار حکومت کے خلاف اپنا ووٹ استعمال نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے کے مسلم لیگ ن انوار حکومت کے تمام اقدامات کی تائید کرتی ہے ۔ اس لیے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر نے یہ فیصلہ کیا ہے کے انوار الحق کے خلاف ووٹ دی گی لیکن نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور آزاد جموں کشمیر میں اپوزیشن میں رھتے ہوئے سسٹم کو بر قرار رکھنے ، عوام کے حقوق کی حفاظت اور نظریاتی تشخص کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی

پیپلز پارٹی کی حکومت سیاسی استحکام کے لیے قائم کی جا رہی ہے، اقتدار کے لیے نہیں فیصل ممتاز راٹھورمظفرآباد (نیوز ڈیسک) — ...
27/10/2025

پیپلز پارٹی کی حکومت سیاسی استحکام کے لیے قائم کی جا رہی ہے، اقتدار کے لیے نہیں فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) — پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قائم کی جانے والی آٹھ ماہ کی حکومت اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ سیاسی استحکام کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں عوام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تعلق کمزور ہوا، جس کی بحالی اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے یہ حکومت کام کرے گی۔

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہی ہے، اور 2026 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حقیقی معنوں میں عوامی حکومت قائم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت، شفافیت اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہی وژن آئندہ بھی حکومت کی بنیاد بنے گا۔

آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی پیلز پارٹی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور...
26/10/2025

آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی

پیلز پارٹی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے مہاجرین کے تین اور فارڈ بلاک کے مزید ایک رکن کی ملاقات

ملاقات میں ماجد خان اکبر ابرھیم، عاصم بٹ، فہیم ربانی شامل

پیپلز پارٹی کے پاس ممبران کی تعداد 27 ہو گئی

بڑی خبر: پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں ن لیگ کے بغیر 32 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔جبکہ وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے 27 و...
26/10/2025

بڑی خبر: پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں ن لیگ کے بغیر 32 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔جبکہ وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے 27 ووٹ درکار ہیں۔ ‏28 اکتوبر کو وزیر اعظم انوارلحق کے استعفے کا امکان ہے بصورت دیگر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی، مہاجرین کی نشستوں پر منتخب 5 ایم ایل ایز عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط نہیں کریں گے ،چوہدری لطیف اکبر وزارت عظمی کی دوڑ میں سر فہرست ہیں۔

Address

Muzaffarabad

13100

Telephone

+923469375868

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when N D posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share