INN News Azad Kashmir

INN News Azad Kashmir Media News Network

04/10/2023
03/10/2023

اس وقت آزاد کشمیر کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے ۔دنیا بھر میں ریاست آزاد کشمیر کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ آزاد کشمیر میں دوسروں کے خلاف سازشیں رچانے اور منافقت کرنے والے شخص کا مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ میں اپنے معزز ججز کا شکر گزار ہوں کہ جن کی بدولت آزاد کشمیر کے مکروہ کردار سامنے آئے۔خدشہ ہے انوار الحق جلد اسمبلی تحلیل کرے گا یا خودکشی کر سکتا ہے۔ الله تعالٰی آزاد کشمیر کے حالات پر اپنا رحم کرے اور ریاست کو اس بدکردار شخص سے چھٹکارا دے۔

سابق وزیراعظم و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا تقریب سے اہم خطاب

عوام سوال کریں اپنے مُنتخب کردہ نمائندوں سے کہاں غائب ہیں یہ سارے ؟؟؟؟
02/10/2023

عوام سوال کریں اپنے مُنتخب کردہ نمائندوں سے کہاں غائب ہیں یہ سارے ؟؟؟؟

30/09/2023

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں پر ایف آئ آر
مستقبل کا لائحہ عمل کیا ؟
عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنماء و سینئر کنوینئر آئی ایس ایف آزادکشمیر
( سردار عاشر شجاع ایڈووکیٹ ) کا موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی انٹرویو

30/09/2023

اسلام آباد :
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے صحافیوں کے سوالات پر انکشافات سے بھرپور جوابات

اسلام آباد ، سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت سردار امتیازخان نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے دورہ راولاکوٹ کو مکمل ...
28/09/2023

اسلام آباد ،
سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت سردار امتیازخان نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے دورہ راولاکوٹ کو مکمل فلاپ ناکام دورہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جس انداز سے پونچھ کا دورہ کیا وہ وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے سکیورٹی حصار اور ہوائی اعلانات کے باوجود مختلف جگہوں پر وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی اور منت سماجت کے بعد کچھ عوامی نمائندوں سے بند کمروں میں ملاقاتیں کیں لیکن ان ملاقاتوں میں بھی وزیراعظم اور بعض نمائندوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا وزیراعظم راولاکوٹ میں کسی منصوبے کا اعلان بھی نہ کرسکے انتظامیہ کی طرف سے پوری کوشش اور وزیراعظم کی شدید خواہش کے باوجود بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ نے وزیراعظم کو بار سے خطاب نہ کرنے دیا اور پریس کلب کے عہدیداروں سے بھی خطاب نہیں کرسکے پونچھ سے تعلق رکھنے والے وزراء اور ایم ایل ایز مکمل طور پر ناکام دیکھائی دیے،

سردار امتیازخان نے کہا کہ پونچھ ڈویژن میں حکومتی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے سول نافرمانی چل رہی ہے عوام نے وزیراعظم کے دورہ راولاکوٹ کو مسترد کردیا اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقات سے ہی انکار کردیا جو کہ لمہ فکریہ ہے آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار وزارتِ عظمیٰ کے منصب کی اس قدر بےتوقیری دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، چوہدری انوارالحق نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے منصب کو بےتوقیر کر کے رکھ دیا ہے وقت آ گیا ہے کہ ممبران اسمبلی آزاد کشمیر میں اپنے نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کریں _

20/09/2023

باغ :
وزیراعظم آزادکشمیر کی بلدیاتی نمائندگان کے حوالے سے ہتک آمیز گفتگو کے خلاف اور فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف ریاست گیر احتجاج میں شرکت کے حوالے سے چیئرمین ضلع کونسل باغ کی زیرِ صدارت ممبرانِ ضلع کونسل کا ہنگامی اجلاس
اجلاس میں چئیرمین ضلع کونسل باغ
پروفیسر ر سردار آصف خان
وائس چیئرمین راجہ فہیم فاروق
سردار رشید طاہری
راجہ واجد نور
سردار طارق مسعود
سردار آفتاب خان
سردار طارق چغتائی
راجہ توصیف آصف خان
سردار نعیم فاروق
سردار طاہر اکبر خان
سردار جاوید خلیل عباسی
مرزا وحید بیگ
راجہ تبارک علی
راجہ عارف
سردار نیاز خان
سردار اختر چغتائی
سردار عامر نعیم
سردار خلیل اور دیگر شریک تھے

12/09/2023

سابق معاونِ خصوصی وزیرِاعظم آزادکشمیر
( سردار افنان نواز خان ) کا تفصیلی انٹرویو

11/09/2023

آزادکشمیر کے معروف شاعر الیاس جنڈالوی کی سابق وزیرِاعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان پہ لکھی گئی طویل نظم باعنوان
( خاندانِ مغلیہ کا درخشاں ستارہ ) ملاحظہ فرمائیں

Sardar Tanveer Ilyas Khan

09/09/2023

اسلام آباد
سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر استحکامِ پاکستان آزادکشمیر (سردار تنویر الیاس خان) کے فرزند سردار عمر تنویر الیاس خان کی شادی کے موقع پر معروف گلوکار شکیل اعوان کی لائیو پرفامنس

09/09/2023

اسلام آباد :
سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر استحکامِ پاکستان پارٹی آزادکشمیر ( سردار تنویر الیاس خان ) کے فرزند سردار عمر تنویر الیاس خان کی شادی کے موقع پر معروف گلوکار شکیل اعوان کی لائیو پرفامنس

09/09/2023

اسلام آباد :
سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر استحکامِ پاکستان پارٹی آزادکشمیر ( سردار تنویر الیاس خان ) کے فرزند سردار عمر تنویر الیاس خان کی شادی کے موقع پر معروف گلوکار شکیل اعوان کی لائیو پرفامنس


Sardar Tanveer Ilyas Khan

آزادکشمیر میں تاریخی شٹرڈاون احتجاج و پہیہ جام ہڑتالمظفرآباد کے بعد میرپور اور پونچھ ڈویژن نے بھی آج انوار سرکار کی عوام...
05/09/2023

آزادکشمیر میں تاریخی شٹرڈاون احتجاج و پہیہ جام ہڑتال
مظفرآباد کے بعد میرپور اور پونچھ ڈویژن نے بھی آج انوار سرکار کی عوام دُشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
شدید گرمی کے باوجود آزادکشمیر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں جگہ جگہ ہزاروں افراد نے غیرت مند اور باشعور ہونے کا ثبوت دے دیا اب دیکھنا یہ ہو گا کہ ارباب اختیار ہمارے حکمران کتنے غیرت مند و انصاف پسند ہیں؟؟

01/09/2023

اسلام آباد:
خصوصی افراد کیلئے سپیشل فنڈ قائم کرینگے ،خصوصی افراد کیلیے منعقد پروگرام میں سردار تنویر الیاس خان نے بڑے اعلانات کر دیئے
تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر، سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے آئی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں راولاکوٹ اور دھیرکوٹ سے آئے سپیشل پرسن (معذور افراد) کے وفد کی ملاقات

صدر آئی پی پی آزاد کشمیر نے وفد میں شامل افراد سے انکی خیریت دریافت کی اور تفصیلاً انکے جملہ مسائل سنے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کا یہاں آنا ہمارے لیے باعث عزت اور باعث برکت ہے۔ ہم سب اس دنیا میں ایک مقررہ وقت کے لیے آتے ہیں اور مقررہ زندگی گزارتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب انسان کو دنیا کی آسائشیں مل جاتی ہیں تو اس میں غرور و تکبر آ جاتا ہے جو رب کائنات کو بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ابلیس نے بہت عبادات کیں تھیں مگر وہ اپنے غرور کی وجہ سے روز قیامت تک نشان عبرت بن گیا۔ دنیا کی تمام مخلوقات اپنے رب کا شکر بجا لاتی ہیں۔ الله رب العزت اپنے بندوں کو آزمائش میں ڈال کر انکے ایمان کا امتحان لیتا ہے۔ الله تعالٰی کا قرب حاصل کرنے کے لیے نیت اور اخلاص کا ہونا ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مجھ سمیت صاحب استطاعت لوگوں کو اپنے معاشرے میں موجود معذور افراد سمیت دیگر مستحقین کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ الله تعالٰی نے دنیا اور آخرت میں اسکا اجر دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ معذور اَفراد انسانی معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو عام افراد کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ کوئی بھی مہذب معاشرہ معذوروں کو نظر انداز کرنے یا انہیں معاشرے میں قابلِ احترام مقام سے محروم رکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اسلام تکریم انسانیت کا علمبردار دین ہے۔ چونکہ معذور افراد معاشرے میں اپنی شناخت اور وقار کے لیے خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں، بدقسمتی سے چند نوسربازوں کی وجہ سے حقدار لوگ بھی امداد سے محروم ہوتے ہیں

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں خصوصی افراد کو انکے حقوق دینے کی بھرپور کوشش کی۔ مظفرآباد میں خواتین کے لیے پنک بس سروس کا افتتاح کیا۔ ہسپتالوں اور دفاتر میں ریمپ لگانے کا آغاز کروایا۔معذور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا۔ موجودہ وزیراعظم کو بھی معذور افراد کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک اکاونٹ بنائیں گے جس میں پاکستان اور اوورسیز کمیونٹی سے فنڈز کی اپیل کی جائے گی اور حاصل ہونے والی رقم کو آزاد کشمیر میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کے گھروں کی تعمیر میں خرچ کیا جائے گا اور مستحق افراد کی مدد بھی کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ چند دنوں بعد انکے بیٹے کی شادی ہے، شادی پر آنے والے اخراجات میں سے ایک کروڑ روپے وہ ریاست بھر کے معذور افراد کو عطیہ کریں گے۔ اسکے علاوہ بہم اپنی جماعت میں بھی معذور افراد کی مدد کرنے کی غرض سے ایک فورم بنائیں گے جس میں جملہ خصوصی افراد کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ بحیثیت معاشرہ ہمیں اپنے سپیشل پرسن کی مدد کرنے کیساتھ ساتھ انکا پورا احترام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار امتیاز شاہین، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز، سابق معاون خصوصی سردار یاسر مشتاق،میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان، کوآرڈینیٹر برائے عوامی رابطہ سردار عمران یاسین خان،ارشد گردیزی،کوآرڈینیٹر برائے خواتین جویریہ ظفر کیانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وفد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔ آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی ہماری نہ صرف مالی مدد کی بلکہ ہمارے دیگر مسائل بھی حل کیے۔ موجودہ حکومت نے ہمارے ماہانہ وضائف بند کر دیے ہیں۔ریاست کے دیگر طبقات کی طرح ہم سپیشل پرسنز کی امیدیں بھی آپ سے وابستہ ہیں۔دریں اثناء سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر وفد کو خصوصی پک اینڈ ڈراپ دیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

Address

Muzaffarabad

Telephone

+923457429978

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INN News Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to INN News Azad Kashmir:

Share