Daily Kashmir

Daily Kashmir کشمیر کی آواز 🍁

DAILY KASHMIR
Follow Daily Kashmir to get more Entertainment and if you want to be a part of our team then contact us on given Number..

سی ایم ایچ روڈ پر زیر تعمیر فلائی اورر ، کار کھائ میں جا گری، تا ہم کوئ جانی نقصان نہیں ہوا۔
05/10/2025

سی ایم ایچ روڈ پر زیر تعمیر فلائی اورر ، کار کھائ میں جا گری، تا ہم کوئ جانی نقصان نہیں ہوا۔

05/10/2025

ایک روسی اسپتال نے لت (عادت) کے مریضوں کا ایسا انوکھا علاج شروع کیا ہے جس نے دنیا بھر کے ماہرین کو حیران کر دیا
یہ اسپتال جنسی لت، شراب نوشی اور منشیات کے عادی مریضوں کا علاج بید کی چھڑی (بانس کی لکڑی) سے مار کر کرتا ہے۔

جی ہاں، روسی سائنس دانوں کے مطابق یہ طریقہ اتنا مؤثر ثابت ہوا ہے کہ جہاں باقی تمام روایتی علاج ناکام ہو گئے،
وہاں یہ “غیر معمولی علاج” کام کر گیا۔

ڈاکٹر جرمن پریبینکو (German Prebinko) جو سائبیریا کے ایک ماہر نفسیات ہیں،
بتاتے ہیں کہ اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا علاج اسی طریقے سے کیا ہے۔

ان کے مطابق جب لت کے شکار شخص کو بید کی چھڑی سے مارا جاتا ہے تو دماغ میں ایک کیمیائی مادہ اینڈورفن (Endorphin) خارج ہوتا ہے،
جو خوشی اور سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔
یہی احساس مریض کے اندر ایک طرح کی "ذہنی صفائی" پیدا کرتا ہے،
اور آہستہ آہستہ اُس کی لت کم ہونے لگتی ہے — چاہے وہ نشہ ہو یا غیر اخلاقی عادت۔

علاج کئی نشستوں میں مکمل کیا جاتا ہے،
اور ہر سیشن میں مریض کو پچاس سے ایک سو بیس ہلکی یا درمیانی شدت کی کوڑیاں ماری جاتی ہیں،
یہ شدت مریض کے جسم اور برداشت کے مطابق طے کی جاتی ہے۔
ایک سیشن کی فیس تقریباً نوّے یورو ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ قرآنِ مجید نے چودہ سو سال پہلے ہی اس اصول کو واضح کر دیا تھا:

"الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ"
(النور: 2)

یعنی حدود صرف سزا نہیں علاج، صفائی اور اصلاح کا ذریعہ بھی ہیں۔

سبحان اللہ
کتنی گہری حکمت ہے کہ جو چیز آج سائنس تجربے سے ثابت کر رہی ہے،
وہی بات اسلام نے صدیوں پہلے واضح کر دی تھی۔

05/10/2025

مظفرآباد و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش
درجہ حرارت میں کمی، موسم خوشگوار ہوگیا۔
مظفرآباد کے محتلف علاقوں میں بجلی صبح سے غائب ہے

05/10/2025

🇵🇰 کشمیر پاکستان کی شہ رگ… مگر کشمیریوں کے ساتھ سلوک؟
اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کی لیک آڈیو نے تلخ حقیقت کو عیاں کر دیا — کشمیریوں کو تھپڑ مارنے، تپے لگانے اور ذلیل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
یہ وہی کشمیری ہیں جنہیں پاکستان نے ہمیشہ اپنا حصہ کہا، اور یہی وہ لوگ ہیں جو پاکستان کے لیے دل و جان سے محبت رکھتے ہیں۔
لیکن جب ریاستی ادارے ہی ان کی عزت پامال کریں تو پھر سوال اٹھتا ہے
کیا یہی ہے “شہ رگ” کا احترام؟
کیا یہی ہے بھائی چارے کا عملی ثبوت؟

⚠️ احتیاطی اطلاع | سرینگر روڈ سرینگر روڈ پر ہلکی بارش کے بعد مختلف مقامات پر پتھر اور ملبہ گرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں...
26/06/2025

⚠️ احتیاطی اطلاع | سرینگر روڈ
سرینگر روڈ پر ہلکی بارش کے بعد مختلف مقامات پر پتھر اور ملبہ گرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
براہِ کرم غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور راستے میں انتہائی احتیاط برتیں۔
اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

26/06/2025

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول ملتان، گرد آلود گرمی کے بعد موسلادھار بارش کا آغاز شہر پر رم جھم کی حکمرانی!

26/06/2025

دارالحکومت مظفرآباد

ترقی کی راہ پر گامزن؟
یہ ترقی ہے یا تماشا؟
بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی بجلی غائب اور شہر کی سڑکیں سوئمنگ پول بن جاتی ہیں!

یہ ویڈیو طارق آباد مظفرآباد کی ہے جہاں پانی گلے تک اور حکومتی کارکردگی صفر ہے۔

اگر ایک ہلکی بارش میں شہر ڈوب جاتا ہے، تو خدانخواستہ کوئی بڑی آفت آ گئی تو ذمہ دار کون ہو گا؟

بارش اللہ کی رحمت ہے... مگر مظفرآباد میں یہ انتظامیہ کی نالائقی کا پول کھول دیتی ہے

08/05/2025

اسلام آباد اور راولپنڈی میں سائرن کی آوازیں ذرائع کے مطابق، یہ سائرن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کے سلسلے میں کیے جانے والے مشقوں کا حصہ ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد شہریوں کو ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہ کرنا اور ہنگامی صورتِ حال میں فوری ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ ان سائرن کی آوازوں پر گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

08/05/2025

بڑی خبر
پاکستان نے اپنی فضائی حدود 10 مئی تک مکمل طور پر بند کر دی، تمام پروازیں منسوخ

🚨لاہور میں صورتحال خراب ہونے لگی
08/05/2025

🚨لاہور میں صورتحال خراب ہونے لگی

08/05/2025

🚨ہنگامی اجلاس شروع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس جاری

Address

Pakistan Ajk Muzaffarabad Garhi Dupatta
Muzaffarabad
13150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Kashmir:

Share