TODAY FOCUS

TODAY FOCUS Digital Media

08/05/2023

ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی اپیل کرتی خاتون شہری مرکزی ایوان صحافت کے سائل ڈیسک گفتگو کر رہی ہے۔
خاتون نے ریاست میں نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے کچھ عرصہ قبل کیس کیا تھا
کیا میں ہندوستان کی شہری ہوں یا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جہاں پر ریاست کی بیٹی انصاف کی حصول کیلئے اور بیس کیمپ سے منشیات جیسے گندی لعنت کو ختم کروانے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے لیکن انصاف کرنے والے اداروں نے اس پر پابندی لگا کر الٹا اسے سننے سے بھی انکار کر دیا

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات اکتوبر 2023 میں کروانے پر اتفاق،زرائع پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ...
07/05/2023

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات اکتوبر 2023 میں کروانے پر اتفاق،زرائع

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے تجاوز مرکزی قیادت کو ارسال کر دی

مظفرآباد:مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا

مظفرآباد:یادت نے عوام سے نیا سیاسی مینڈیٹ لینے پر اتفاق کیا ہے

مظفرآباد:دونوں جماعتوں نے اپنی جماعت کے ذمہ داران کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایات دیں تھیں

مظفرآباد:ابتدائی طور پر تجاویز تیار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں نے اپنے قائدین کو ارسال کر دی ہیں

مظفرآباد:دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے تاکہ اس سے آزاد کشمیر میں مستحکم حکومت وجود میں آ سکے

مظفرآباد:ذرائع بتاتے ہیں کہ مقتدر قوتوں کی بھی اس سلسلے میں مکمل حمایت حاصل ہو سکتی ہے

06/05/2023

پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کروانے کے خلاف شاہراہ سرینگر پر احتجاج

06/05/2023

تیسری بین الاقوامی ڈیوائن اکنامکس کانفرنس مظفرآباد میں شروع ہوگئی

کانفرنس کا عنوان معشیت اور معاشرے میں مذہب ،اخلاقیات، اقدار اور روحانیت کا کردار ہے

05/05/2023

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی زاہد حسین نے گاؤں چہڑھ کی 50 ہزار کنال زمین مریم نواز شریف کے نام کرنے کی وصیت کر دی۔

وصیت میں زاہد حسین نے کہا کہ میں اپنے پورے ہوش وخواص اور بغیر کسی دباؤ کے اپنی من مرضی سے ملکیتی رقبہ مریم نواز شریف کو دیتا ہوں۔

مریم نواز چاہیں ہسپتال بنانے یا کسی فلاحی ادارے کو دیں انھیں مکمل اختیار ہو گا۔

معاوضے کی مدد میں آٹھ کروڑ روپے بھی مریم نواز وصول کریں اور فلاحی کاموں میں استعمال کریں۔۔۔
زائد حسین نے 7 گاؤں پر مشتمل رقبہ مریم نواز کو دے دیا

05/05/2023

مظفرآباد:ریڈیو پاکستان آزاد کشمیر کے سینئر براڈکاسٹر اشرف کیانی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے
اشرف علی کیانی کی نماز جنازہ یونیورسٹی گراؤنڈ چہلہ میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں سیاسی،مذہبی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

05/05/2023

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ اے آئی جی کی رپورٹ پر آئی جی نے آزاد کشمیر کے...
05/05/2023

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

اے آئی جی کی رپورٹ پر آئی جی نے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو کاروائی کا حکم جاری کر دیا

گزشتہ سال سپریم کورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پالیسی بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی تھی

سپریم کورٹ میں منظور چغتائی بنام آزاد حکومت کی رٹ دائر تھی جس پر سپریم کورٹ نے پالیسی بنانے کا حکم دیا

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں دہشتگردی سمیت جرائم اور منشیات کے لیے استعمال ہورہی ہیں،آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ

تعزیرات پاکستان کے باب 18 کے تحت کارروائی ضابطہ عمل میں لائے جانے کے علاوہ موٹر وے ہیکل آرڈیننس دفعہ 112-23 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے،مکتوب کا متن

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد،میرپور،راولاکوٹ سمیت دیگر اضلاع کے ایس ایس پیز کو مکتوب ارسال اور سخت کاروائی کا حکم

04/05/2023

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے پارٹی سے بغاوت کرنے والے اراکین کو مہلت دیتا ہوئے کہا جو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آج شریک ہو گا وہ ہی تحریک انصاف کا حصہ رہے گا۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے نظریہ کا حامی ہونے کا دعویٰ بھی کی اور اقتدار وفاداری تبدیل نہ کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا



04/05/2023

مظفرآباد(ٹوڈے فوکس) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں،،،
کشمیری قوم بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔۔۔۔
متنازعہ علاقے میں جی 20 ممالک کی کانفرنس بھارتی سازش ہے اس جی 20 میں اقوام متحدہ کے پانچ رکن ممالک بھی شامل ہیں۔



نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 969 میگاواٹ کا حامل منصوبہ ہے جو سرنگ کے بیٹھ جانے سے ایک سال تک بند رہنے کے بعد جولائی س...
31/03/2023

نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 969 میگاواٹ کا حامل منصوبہ ہے جو سرنگ کے بیٹھ جانے سے ایک سال تک بند رہنے کے بعد جولائی سے دوبارہ بجلی کی فراہمی شروع کر دے گا اور کے-الیکٹرک، نیشنل گرڈ سے 2600 میگاواٹ کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ 10 سال کا معاہدہ کر رہا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کو کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے اور سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کی درخواست پر الگ الگ سماعت کی اور اس دوران یہ پیش رفت سامنے آئی تاہم سماعت کا فیصلہ نہیں ہوا۔

نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے بجلی کی مہنگی پیداوار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا جولائی سے پیداوار شروع کرنے کا امکان ہے، جو تقریباً ایک سال قبل سرنگ بیٹھ جانے کی وجہ سے اچانک بند ہو گیا تھا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے نمائندوں نے سماعت کے دوران بتایا کہ بجلی کی پیداواری لاگت ہائیڈرو پاور سے کم پیداوار کی وجہ سے متعلقہ لاگت سے زیادہ ہے کیونکہ 969 میگاواٹ کا منصوبہ بدستور بند ہے۔

کے-الیکٹرک کے نمائندے نے بھی کہا کہ وہ نیشنل گرڈ سے 2600 میگاواٹ کے لیے معاہدے کر رہے ہیں، اس میں ایک ہزار میگاواٹ فرم کی بنیاد پر ہوگا اور بقیہ 1600 میگاواٹ دستیابی کی بنیاد پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے-الیکٹرک 1100 میگاواٹ نیشنل گرڈ سے حاصل کر رہا ہے لیکن تقریباً نصف دہائی سے زائد عرصے سے یہ کسی قانونی حیثیت کے بغیر ہے۔

نیپرا کے ارکان نے کہا کہ لاگت میں مخصوص اضافے کی وجہ بھی ترسیلی نظام میں رکاوٹیں ہیں اور نتیجے کے طور پر کہا گیا کہ ڈسکوز کے لیے ایف سی اے میں اضافہ صفر ہوگا اور کے-الیکٹرک کے لیے 56 پیسے سے 1.07 روپے فی یونٹ کے درمیان ایف سی اے اضافہ ہوگا۔

نیپرا نے کہا کہ ڈسکوز کا ایف سی اے بڑھایا جاسکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ اگلے ہفتے مخصوص ثبوت اور ترسیلی رکاوٹوں کی تصدیق کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ڈسکوز اور کے-الیکٹرک نے مطالبہ کیا تھا کہ صارفین سے فروری میں استعمال ہونے والی بجلی کی مد میں اپریل میں اضافی ایندھن کی لاگت بالترتیب 86 پیسے اور 1.66 روپے فی یونٹ کے حساب سے 8.56 ارب وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔

10/01/2023

کامیاب ہونے والے کونسلرز نے حلف اٹھا لیا۔

Address

Muzaffarabad

Telephone

+923169005218

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TODAY FOCUS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share