INK .net.ajk is among the Azad Kashmir leaders in online news and information delivery . Staffed 24
05/05/2024
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی معروف اور ہردلعزیز سیاسی وسماجی شخصیت ،احترام انسانیت کے داعی دوستی کے تقدس بھائی چارے کی منفرد باوقار داستان ،معاشرتی رسم و راہ کی مثال ،سدا بہار ماضی حال، ارادوں اور عزم میں استقلال ،غریبوں ،بے کسوں ،پسے ہوئے طبقات اور عصر حاضر کی ریشہ دوانیوں کے ستائے ہوئے افراد حالات کے جبر کے سامنے ملیا میٹ سسکتی انسانیت کے مسیحا سچے جذبوں کے امین اور نفسانفسی میں غرق رموز زندگی میں ہوا کا تازہ جھونکا،امید کی کرن، ،خوش اخلاق ،خوش لباس جان محفل کا گر رکھنے اور آدم شناس اور حالات کے نبض شناس فرض شناس بہترین انسان لا جواب ایڈمنسٹریٹر ، چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی صاحب کو عوام اور تاریخ ہدیہ تبریک پیش کرتی ہے جنہوں نے علاقائی برادری مسلکی جماعتی تعلق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلا تخصیص انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھا ہوا ہے دعا ہے کہ لوگوں کی دعاؤں کے باعث ان کا یہ سفر چیئرمین ضلع کونسل سے شروع ہوکر ریاست کے بڑے سے بڑے منصب جلیلہ تک پہنچے اور عام آدمی فیض یاب ہوتا رہے
22/10/2022
خدمت خلق کے واسطے پیدا کیا انسان کو ،
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے یہ وسیع و عریض کائنات خلق فرمائی۔ اس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہے کہ یہ عظیم کائنات بغیر کسی مقصد کے تخلیق نہیں کی گئی۔ ہر شے ایک خاص ہدف و مقصد کے تحت وجود میں آئی۔ اسی طرح حضرتِ انسان جو کہ اشرف المخلوقات ہے، بغیر ہدف اور مقصد کے اس دنیا میں نہیں بھیجا گیا۔ انسان پر اس دنیا کچھ اہم امور کی انجام دہی فرض قرار دی گئی ہے۔
یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ باقی مخلوقات کو خدا نے بنا کر بھیجا ہے، مگر انسان کو بننے کے لئے بھیجا ہے۔ اس نے اپنی شخصیت خود بنانی ہے، اپنے اندر انسانیت خود پیدا کرنی ہے، خود کمال تک پہنچنا ہے، خدا وند قدوس کے عطا کردہ اس پلاٹ پر عمارت خود تعمیر کرنی ہے۔ تو اب آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ جو بننے کا مرحلہ ہے یہ کیسے طے ہو؟ یا انسان کو جس مقصد کے تحت بھیجا گیا وہ کیا ہے آج میں دردل رکھنے والی ایسی شخصیت کا تذکرہ کر رہا ہوں جس کے پاس نہ زیادہ تعلیمی ڈگریاں نہ بڑی برادری نہ کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ عام مزدور سے ایک بین الاقوامی سطح تک کاروبار پھیلانے کے ساتھ ساتھ مساجد مدارس کی تعمیر ،یتیم بے جس بے بس لوگوں کی مدد اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی سمیت مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کرنے سمیت پسماندہ علاقوں میں ہیلتھ کی سہولت فراہم کرنے میں کوشاں الحاج خورشید بلوچ صاحب جن کا تعلق ضلع مظفرآباد کے نواحی گاؤں دچھور فقیراں سے ہے انہوں نے اپنے وسائل اور اللہ تعالیٰ کے دیئے میں سے کچھ حصہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے جس سے وہ کراچی سمیت اپنے آبائی علاقے میں فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کر رہے ہیں
قارئین کرام، قرآن مجید نے انسان کا مقصد واضح بیان کردیا۔ سورہ ذاریات میں خدا وند عالم کا ارشاد ہے "ہم نے جن و انس کو پیدا نہیں کیا مگر اپنی عبادت کے لئے" یعنی انسان کا اس دنیا میں آنا درحقیقت عبادتِ خدا کی انجام دہی ہے۔ کیا فرشتوں نے عبادت میں کمی کر رکھی تھی؟ ہرگز نہیں۔ روایات میں نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایسے فرشتے بھی موجود ہیں جب سے پیدا ہوئے خدا کے حضور سجدے میں ہیں اور جب سر اٹھائیں گے تو کہیں گے ہم سے عبادت کا حق ادا نہ ہوا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی ایسے خاص امور ہیں جو پروردگار عالم چاہتا ہے کہ انسان انہیں انجام دے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مذکورہ آیت میں عبادت سے مراد کیا نماز ، روزہ ، حج ، زکوٰۃ وغیرہ انجام دینا ہے؟ بلا شک و شبہ یہ بھی عبادت ہے مگر اس عبادت کے مفہوم کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ علماء نے عبادت سے مراد معرفت کو لیا ہے۔ یعنی خدا کی پہچان و شناخت حاصل کرنا، یہ اصل مقصد ہے اور معرفت بغیر علم کے ممکن ہی نہیں۔
ہر وہ کام جس سے رضائے الٰہی حاصل ہو وہ عبادت ہے۔ ان ہستیوں کی پیروی کرنا جن پر خدا نے اپنا خاص انعام نازل کیا، عبادت میں شمار ہوتا ہے یعنی انبیاء، صالحین، صدیقین اور آئمہ طاہرین کی روش پر قدم بقدم چلنا۔ قارئین کرام . خدا وند حکیم کے ہر حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرنا بھی بہت اہم مقصد ہے کہ انسان ہر شعبہ زندگی میں خدا کی اطاعت کرے اور اپنے آپ کو معصیت سے دور رکھے۔ الہی اصولوں کے مطابق زندگی گزارے نہ کہ آبائی اصولوں کے مطابق۔ یہ الہی اصول قرآن و سنت کی روشنی میں تلاش کرے اور ان پر عمل کرے۔ اپنی اور دوسروں کی اخلاقی اور قانونی تربیت کرے۔ اپنے نفس کا تزکیہ کرے اور اس مجاہدے میں سرگرمِ عمل رہے۔ اسی میں کامیابی پوشیدہ ہے جیسا کہ سورہ شمس میں ارشاد ربانی ہے " کامیاب ہوا وہ شخص جس نے اپنا تزکیہ کیا "۔
اہم مقاصد میں سے ایک اہم مقصد حیات کمال انسانیت حاصل کرنا بھی ہے یعنی خدا سے قریب ہوتے چلے جانا۔ کمال حاصل کرنا انسانی فطرت کا تقاضا ہے اور یہ کمال علم و تفکر کے ذریعے پرورش پاتا ہے۔ خدائے واحد و یکتا سے قُرب کی نشانی یہ ہے کہ انسان کے اپنے دل کے جذبات خدائی صفات کے مظہر ہونے چاہئیں۔ خدا رحمدل ہے تو انسان کو بھی رحمدل ہونا چاہیے، خدا محبت کرتا ہے تو انسان بھی مخلوقات کے ساتھ محبت سے پیش آئے، خدا ظالم نہیں بلکہ عادل ہے لہذا انسان بھی اپنے آپ کو ظلم سے باز رکھے اور اپنی زندگی میں عدالت قائم کرے۔ جہاں انسان اس دنیا میں انفرادی مقاصد لیکر آتا ہے وہاں کچھ اجتماعی مقاصد بھی ہیں۔ جن میں سے ایک بڑا اور اہم مقصد یہ ہے کہ ایک عادلانہ معاشرہ قائم کرنا اور اس راہ پر چلنے والوں کو ساتھ دینا
قرآن مجید میں ایک اور مقام (سورہ مُلک) میں خدائے قہار و جبار فرماتا ہے کہ اللہ وہ ہے جس نے موت و حیات کو خلق کیا تاکہ یہ دیکھے کہ ہم میں سے احسن عمل کون انجام دیتا یے۔ یعنی کون صحیح خالص عمل کرتا ہے، کون فقط پروردگار عالم کی رضا کے لئے سرگرمیاں انجام دیتا ہے اور کون بدبخت ریاکاری سے کام لیتا ہے۔ کون خدا کے اوامر و نواہی سے زیادہ آگاہی رکھتا ہے۔ کون موت کے لئے اپنے آپ کو زیادہ تیار و آمادہ رکھتا ہے۔ یہ سب چیزیں اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے اندر دیکھنا پسند کرتا ہے
انسان اس دنیا میں آیا تاکہ اہلِ حق کے حق کو خوب اچھی طرح پہچانے۔ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھے۔ والدین اولاد کے اور اولاد والدین کے حقوق بااحسن طور پر ادا کریں اور اس سلسلے میں کوتاہی نہ کریں۔ امام زین العابدین علیہ السلام کی نہایت ہی شاندار کتاب " رسالتہ الحقوق" ہماری رہنمائی کرتی ہے جس میں امام نے ہر شعبہ زندگی کے حقوق بیان کئے۔
خدمتِ خلقِ خدا اور دیگر انسانوں کے کام آنا، ان کی مدد کرتے رہنا بھی ایک اچھا مقصد ہے۔ انسان کو صرف اپنی ہی نہیں بلکہ دیگر افراد اور متعلقین کی بھی فکر ہونی چاہیے، انکا خیال رکھنا چاہیے، جب انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو جہاں تک ممکن ہو ان کی مدد کرنی چاہیے اور انہیں بے سہارا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ انسان اس دنیا میں کھانے، پینے، سونے، لغویات و فضولیات میں مشغول ہونے کے لئے نہیں بلکہ اطاعت، معرفت، عبادت ، خدمت خلق اور احسن اعمال کی انجام دہی کے لئے بھیجا گیا ہے۔
دعا گو ہیں کہ خدائے جلال و جمال خورشید بلوچ صاحب سمیت خدمت خلق میں مصروف عمل شخصیات کے جذبے سلامت رکھے اور ہم سب کو صحیح مقاصد حیات پر گامزن ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
Be the first to know and let us send you an email when INK Muzaffarabad Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.