04/10/2025
مظفرآباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس، حکومت پاکستان، آزاد کشمیر اور مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان اہم معاہدہ
پاکستان کے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پرل کانٹینینٹل ہوٹل مظفرآباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت سابق وزیرِاعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، آزاد جموں و کشمیر کے وزراء اور مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں شریک اہم شخصیات
راجہ پرویز اشرف، سابق وزیراعظم
رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ
پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر کشمیر امور
امیر مقام، وفاقی وزیر کشمیر امور
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر پارلیمانی امور
سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر مذہبی امور
دیوان علی چغتائی، وزیر تعلیم آزاد کشمیر
فیصل راتھور، وزیر بلدیات آزاد کشمیر
راجہ امجد، شوکت نواز میر، انجم زمان اعوان (JAAC نمائندگان)
اجلاس کے اہم فیصلے
1. یکم اور 2 اکتوبر کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی معاوضہ اور ایک سرکاری ملازمت دی جائے گی، زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے ملیں گے۔
2. مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں نئے تعلیمی بورڈ قائم ہوں گے جو فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ساتھ منسلک ہوں گے۔
3. منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے متاثرین کے زمینوں کے حقوق 30 دن میں قانونی شکل دی جائے گی۔
4. آزاد کشمیر میں صحت کے شعبے کے لیے فنڈز 15 دن میں جاری ہوں گے اور ہر ضلع میں MRI و CT Scan مشینیں فراہم کی جائیں گی۔
5. حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرے گی۔
6. آزاد کشمیر کابینہ کو محدود کر کے زیادہ سے زیادہ 20 وزراء / مشیر رکھے جائیں گے، محکموں میں انضمام ہوگا۔
7. نیلم ویلی روڈ پر دو سرنگوں کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کرائی جائے گی۔
8. کشمیری مظاہرین جو 2 اور 3 اکتوبر کو گرفتار ہوئے، رہا کیے جائیں گے۔
9. میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ٹائم فریم اسی مالی سال میں اعلان کیا جائے گا۔
10. جائیداد کے انتقال پر ٹیکس پنجاب و خیبر پختونخوا کے برابر لایا جائے گا۔
اضافی اقدامات
ہائی کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے مطابق ہائیڈل پراجیکٹس پر عمل درآمد۔
دس اضلاع میں پانی کی فراہمی کے منصوبے۔
پلوں کی تعمیر (گلپور اور رحمان، کوٹلی)۔
تعلیمی اداروں میں اوپن میرٹ پالیسی۔
مہاجرین مندوڑ کالونی دادیال کو مالکانہ حقوق۔
گاڑیوں کی پالیسی (1300 سی سی تک) ہائی کورٹ فیصلے کے مطابق۔
عملدرآمد اور نگرانی
تمام فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک مانیٹرنگ و امپلیمینٹیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور JAAC کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام کریں گے۔