SDN TV

SDN TV تازہ ترین صورتحال خبریں ، تجزیے ، تبصرے ، گوجری و پہاڑی شاعری اور برائے راست تقریبات کھل اور بہت کچھ

14/09/2026

ایس ڈی این (نیوز اپ ڈیٹ)
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے صاحبزادے سکندر سعید راجہ ایڈووکیٹ کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اعلیٰ عدلیہ، سیاسی و عسکری قیادت، وکلا، صحافتی، مذہبی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے معزز ججز، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، قائم مقام صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی، چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی قومی احتساب بیورو (نیب) سید احتشام قادر، مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ، سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ایڈووکیٹ جنرلز، ایڈیشنل اٹارنی جنرلز، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر محمد مسعود چشتی و ممبران پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان ہارون الرشید و ممبران سپریم کورٹ بار، سینئر وکلا جن میں شیخ اکرم، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آزاد جموں و کشمیر بار کی قیادت سمیت ممتاز قانونی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ صحافتی برادری کی جانب سے معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی، سینئر صحافی محسن بیگ، اے آر وائی لاہور سے وابستہ غلام حسین سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مذہبی و روحانی شخصیات، دربار حضرت بری امام سرکار سے وابستہ خدام، اسلام آباد میں مقیم اسپین کے سفارت خانے کے مندوبین، تعلیمی و سماجی حلقوں کے نمائندگان، جبکہ کاروباری شخصیات میں میاں مقبول، راجہ نصیر، سردار یاسر الیاس، راجہ شہزاد، راجہ مختار سونی، ادریس انور سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ دعوتِ ولیمہ کے موقع پر مہمانوں نے سکندر سعید راجہ ایڈووکیٹ اور ان کے اہلِ خانہ کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفٰی بشیر عباسی نے محکمہ صحت عامہ سابق وزیر سید باذل علی نقوی کے  عرصہ میں ہونے والی تقرریوں...
14/09/2026

وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفٰی بشیر عباسی نے محکمہ صحت عامہ سابق وزیر سید باذل علی نقوی کے عرصہ میں ہونے والی تقرریوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

14/09/2026

افسوس ناک خبر
وادی لیپہ 50 سے زیادہ دوکانیں، ایک مسجد،ایک سرکاری دفاتر جل کر تباہ ہو گئے

صحافی کو خبر دینے کی سزا حوالات؟ یہ پولیس گردی ہے ؟ممتاز  کرائم رپورٹر و نیشنل پریس کلب گورننگ باڈی کےمنتخب ممبر رانا عث...
14/09/2026

صحافی کو خبر دینے کی سزا حوالات؟
یہ پولیس گردی ہے ؟

ممتاز کرائم رپورٹر و نیشنل پریس کلب گورننگ باڈی کےمنتخب ممبر رانا عثمان کو گزشتہ رات خبر ملی کہ سینئر صحافی رانا کوثر کے گھرپر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا اور معاملہ تھانہ تک پہنچ گیا ہے۔ رانا عثمان بھی یہ خبر سن کر تھانہ کراچی کمپنی پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ رانا عثمان نے صبح خبر دی تھی کہ تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی حراست سے ایک ملزم فرار ہوگیاہے ، جس پر متعلقہ پولیس حکام ناراض تھے
رانا عثمان نے ایس ایچ او کو کال کی کہ میں رانا کوثر کے معاملہ کیلئے تھانہ میں موجود ہوں۔
اس کے تھوڑی دیر بعد تھانے میں موجود ایک سب انسپکٹر نے آواز دی کہ کرائم رپورٹر رانا عثمان کون ہے، پھر انہیں گالم گلوچ کا نشانہ بنایا گیا اور مبینہ طور پر “اسے اندر بند کر دو” کہہ کر حوالات میں ڈال دیا گیا۔

بعد ازاں دیگر کرائم رپورٹرز کے احتجاج اور مداخلت کے بعد انہیں حوالات سے باہر نکالا گیا۔
پی ایف یو جے صدر افضل بٹ نے واقعے کو آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ ٹیسٹ کیس ہے؛ ذمہ داروں کو معطل کرکے غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے۔
افضل بٹ۔ صدر پی ایف یو جے

14/09/2026

عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے سابق وزیراعظم و سابق صدر سردار محمد یعقوب خان اور سابق وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا اظہار مطالبہ

چلو چلو نیشنل پریس کلب چلو۔ بھوک ہڑتالی کیمپ ، 14 ستمبر بروز پیر شام 3 بجے۔ پیکا ایکٹ کے خاتمے ،پیکا کی آڑ میں گرفتاریوں...
14/09/2026

چلو چلو نیشنل پریس کلب چلو۔
بھوک ہڑتالی کیمپ ، 14 ستمبر بروز پیر شام 3 بجے۔
پیکا ایکٹ کے خاتمے ،پیکا کی آڑ میں گرفتاریوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی،صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور اداروں میں جرنلسٹوں کے استحصال کے خلاف چلو چلو بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کیلئے پریس کلب اسلام آباد چلو۔

13/09/2026

ملی نغمہ

صحافی عثمان مانگٹ کے گھر پولیس ریڈ، آر آئی یو جے    اور صحافی برادری کی شدید مذمت   راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس...
13/09/2026

صحافی عثمان مانگٹ کے گھر پولیس ریڈ، آر آئی یو جے اور صحافی برادری کی شدید مذمت

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) نے سینئر صحافی عثمان مانگٹ کے آبائی گھر پر منڈی بہاؤالدین پولیس کی جانب سے مبینہ گرفتاری کے لیے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی تشویشناک کوشش قرار دیا ہے۔
آرآئی یوجے کے صدر آصف بشیر چوہدری، جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، فنانس سیکرٹری اظہار خان نیازی اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ عثمان مانگٹ گزشتہ پندرہ سال سے اسلام آباد میں صحافتی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کسی صحافی کو محض صحافتی سرگرمیوں کی بنیاد پر سیاسی جماعت کا کارکن قرار دینا اور اس کے گھر پر پولیس ریڈ کرنا قابلِ مذمت اقدام ہے۔
آرآئی یو جے نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، حقائق کی مکمل تصدیق کے بغیر صحافیوں کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے اور اگر پولیس کارروائی میں غلط بیانی یا بدنیتی ثابت ہو تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یونین نے واضح کیا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی پاداش میں ہراساں کرنے، گھروں پر بلاجواز چھاپے مارنے یا سیاسی مقدمات میں ملوث کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آرآئی یو جے آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔

پنجاب بھر میں 5 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفیکیشن
13/09/2026

پنجاب بھر میں 5 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفیکیشن

13/09/2026

Address

Azad Kishmir
Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SDN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share