27/08/2026
پیغامِ ربیع الاول؟
قدیمی جامع مسجد سلطانی مظفر آباد ایک تاریخی اور مرکزی مسجد ہے، جہاں سے ہر ۱۲ ربیع الاول کے موقع پر جلوس اور ریلیاں اکٹھی ہو کر روانہ ہوتی ہیں۔
مسجد سلطانی کے امام مولانا یونس شاکر صاحب موقع پر موجود تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مسجد سے نکلنے والی ریلی اور پروگرام میں شرکاء سے خطاب فرمایا۔
ان کا یہ خطاب ایک مخلصانہ پیغام اور باہمی جوڑ کی دعوت پر مبنی تھا، جس کا مقصد سنتِ رسول ﷺ کو ہر حال میں اپنا کر زندگی کو سنوارنا ہے۔
آمدِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشی، جلوس اور ریلیاں ہم ہر سال نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، جو کہ ہر مومن کے دل کی آواز ہے۔
اس بابرکت موقع پر جہاں ہم اس مسرت کا اظہار کرتے ہیں، وہاں ہمیں اس بات کا عہد بھی کرنا چاہیے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کی پیاری سنتوں اور ان کی مبارک سیرت کو اپنی عملی زندگی میں بھی اپنائیں۔
مظفر آباد کی قدیمی سلطانی مسجد میں، مرکزی بازار کے تاجروں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا یونس شاکر صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ:
* ہمیں اپنے گھروں، بیٹیوں اور بیٹوں کی شادیوں کو حضور ﷺ کے بتائے ہوئے آسان اور مسنون طریقے کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔
* تاجر بھائیوں کو اپنے کاروبار اور معاملات میں آپ ﷺ کی دیانت داری اور سچائی کا اسوہ اپنانا چاہیے۔
آئیے اس 12 ربیع الاول پر اپنے نفس کو تازہ کریں، آمدِ رسول ﷺ کی خوشیاں بھی منائیں اور پورا سال ان کی سنتوں پر چل کر اپنی دنیا و آخرت کو بھی سنواریں۔۔۔
(یہ مکمل بیان جلد ہی اپلوڈ کر دیا جائے گا۔)