Maجaz kazmi

Maجaz kazmi iam a student
(1)

1: ہڈیوں کی تعداد: 206 2: پٹھوں کی تعداد: 639 3: گردے کی تعداد: 2 4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20 5: پسلیوں کی تعداد: 24 ...
16/07/2025

1: ہڈیوں کی تعداد: 206
2: پٹھوں کی تعداد: 639
3: گردے کی تعداد: 2
4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی

9: خون کا پی ایچ: 7.4
10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
19: قدیم ترین رکن: چمڑا
20: سب سے بڑی خوراک: جگر
21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر
31: خون کے سرخ خلیوں کی عمر: 120 دن
32: سفید خون کے خلیات کی عمر: 10 سے 15 دن
33: حمل کی مدت: 280 دن (40 ہفتے)
34: انسانی پاؤں کی ہڈیوں کی تعداد: 33
35: ہر کلائی میں ہڈیوں کی تعداد: 8
36: ہاتھ کی ہڈیوں کی تعداد: 27
37: سب سے بڑا اینڈوکرائن غدود: تھائرائڈ گلینڈ
38: سب سے بڑا لمفیٹک عضو: تللی
40: سب سے بڑی اور مضبوط ہڈی: فیمر
41: سب سے چھوٹا پٹھوں: سٹیپیڈیئس (درمیانی کان)
41: کروموسوم نمبر: 46 (23 جوڑے)
42: نوزائیدہ بچے کی ہڈیوں کی تعداد: 306
43: خون کی واسکاسیٹی: 4.5 سے 5.5 تک
44: یونیورسل ڈونر بلڈ گروپ: O نیگٹیو
45: یونیورسل ریسیور بلڈ گروپ: AB
46: سب سے بڑا leukocyte: monocyte
47: سب سے چھوٹی leukocyte: lymphocyte
48: خون کے سرخ خلیات کی تعداد میں اضافے کو پولی گلوبولی کہتے ہیں۔
49: جسم کا بلڈ بینک ہے: تللی
50: زندگی کے دریا کو خون کہا جاتا ہے۔
51: عام خون میں کولیسٹرول کی سطح: 100 ملی گرام/ڈی ایل
52: خون کا مائع حصہ ہے: پلازما
تُو پاک ہے، اے رب، تو کتنا عظیم ہے۔
(اللہ نے سب کچھ کامل بنایا)
Copied

کراچی سے ایک اور خوبصورت مناظر!پہلی دفعہ کسی اہلسنت عالم دین نے عشرہ محرم کا آغاز کیا ہے۔ معروف عالم دین مفتی فضل ہمدرد ...
30/06/2025

کراچی سے ایک اور خوبصورت مناظر!
پہلی دفعہ کسی اہلسنت عالم دین نے عشرہ محرم کا آغاز کیا ہے۔ معروف عالم دین مفتی فضل ہمدرد صاحب نے فرقہ پرستی کے تمام تر رکاوٹوں کو ہٹا کر یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔

یہ اتحادِ امت کا بہترین پیغام ہے کہ حق و باطل کی پہچان، کربلا کا پیغام، اور عشقِ حسینؑ کسی مسلک کا محتاج نہیں۔

یقیناً حسینؑ سب کے ہیں، حسینؑ انسانیت کا چراغ ہیں!

انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

20/06/2025

ٹرمپ کے لطیفے
ایران اور اسرائیل جنگ میں ٹرمپ کے احمقانہ اور مزاقی خیز لطیفے

ٹرمپ: اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ہم جوابی کاروائی کرئے گے ۔
ٹرمپ: ہم ایران اور اسرائیل جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ٹرمپ: ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔
ٹرمپ: ایران اور اسرائیل کی جنگ اب رک جانی چاہیے ۔ ٹرمپ: ایران کے پاس مزاکرات کا وقت ختم ہو گیا ہے ۔ ٹرمپ ایران کو چاہیے کہ مزاکرات کر لے ۔
ٹرمپ: ایران ہم سے مزاکرات کرنا چاہتا ہے ۔
ٹرمپ ایران کے پاس مزاکرات کا آخری موقع ہے ۔
ٹرمپ: ابھی میں مزکزرات کے لیے تیار نہیں ہو ۔
ٹرمپ: اگر ایران چاہتا ہے ابھی بھی مزاکرات کر سکتا ہے۔ ٹرمپ: ہم دو دن کے اندر ایران پر حملہ کرنے والے ہیں
ٹرمپ: ایران پر حملے کا میرا کوئی بیان نہیں
ٹرمپ: ہم ایران کو طاقت سے جواب دے گے
ٹرمپ: ایران کے میزائل بہت نقصان پہنچا رہیے ہیں
ٹرمپ: اسرائیل نے ایران کے نیوکلیئر پلانٹ تباہ کر دیا ہے
ٹرمپ: ہم ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دے گے
ٹرمپ: ایران کے پاس ایٹم بم ہے
ٹرمپ: ایران ایٹم بم بنانے کے قریب ہے
ٹرمپ: ایران ایٹم بم بنانا چاہتا ہے
ٹرمپ: ایران کو اپنا نیوکلیئر پروگرام ختم کرنا ہو گا
ٹرمپ: ایران کے میزائل دنیا کے لیے خطرناک ہیں
ٹرمپ: میں ایران پر حملے کا سوچ رہا ہو
ٹرمپ: کسی کو کچھ نہیں پتا میں کیا سوچ رہا ہو
ٹرمپ: ہم اب بھی تیار ہیں مزاکرات کے لیے
ٹرمپ: ایران ایران ایران ایران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چبل نہ ھوو یں تا

19/06/2025

Acting superb imran ashraf

ایک لیڈ ایسڈ بیٹری کی نارمل لائف 3 سے 5 سال ہوتی ہے۔ اس کے باوجود اگر آپ کی بیٹری دو اڑھائی سال میں ہی بیک اپ ڈراپ کر گئ...
22/04/2025

ایک لیڈ ایسڈ بیٹری کی نارمل لائف 3 سے 5 سال ہوتی ہے۔ اس کے باوجود اگر آپ کی بیٹری دو اڑھائی سال میں ہی بیک اپ ڈراپ کر گئی ہے تو اس کی کچھ وجوہات ہیں اور حل بھی۔

ویسے تو بیک اپ کم ہونے کے کئی اسباب ہیں لیکن پاکستان میں جلد خراب ہونے والی 80 فیصد سے زائد بیٹریوں کی ذمہ دار سلفیشن ہے۔ اگر آپ سلفیشن کا میکانزم سمجھ لیں تو بیٹری کو بچانا آسان ہو جائے گا۔

سلفیشن بیٹری کی پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ جمنے کے عمل کو کہتے ہیں۔ یہ بیٹری کا ایک روٹین پراسس ہوتا ہے۔ جب بیٹری ڈسچارج ہوتی ہے تو لیڈ سلفیٹ پلیٹوں پر چپک جاتا ہے۔ واپس چارج ہونے پر یہی لیڈ سلفیٹ دوبارہ تیزاب میں حل ہو جاتا ہے۔

مسئلہ تب ہے جب لیڈ سلفیٹ کی تہہ پلیٹوں پر جم کر سخت ہو جائے، اور پلیٹوں اور تیزاب کے درمیان کرنٹ گزرنے کی رفتار سست کر دے۔ تب پلیٹیں کرنٹ نہیں پکڑتیں اور بیٹری مکمل چارج نہیں ہو پاتی۔ جب بیٹری پوری طرح چارج نہیں ہو گی تو بیک اپ بھی پورا نہیں دے گی۔

اُس وقت ہم کہتے ہیں کہ بیٹری کی لائف ختم ہو گئی۔ لیکن حقیقت میں پلیٹیں تندرست ہوتی ہیں۔ صرف اُن پر لیڈ سلفیٹ کی ایک تہہ جمی ہوتی ہے۔ اگر یہ تہہ اتار دی جائے تو بیٹری کا بیک اپ ری سٹور ہونے لگتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ سلفیشن ہوئی کیوں۔ اس کی 4 بڑی وجوہات ہیں۔

1. زیرو TDS کی بجائے عام پانی کا استعمال

لوگ اکثر بیٹری میں عام نل والا پانی ڈال دیتے ہیں۔ اِس پانی میں نمکیات موجود ہوتے ہیں جو سلفیشن کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔ لیڈ سلفیٹ پلیٹوں پر جمتا زیادہ ہے اور اُترتا کم ہے۔ یوں بیٹری ایک دو سالوں میں ہی بیک اپ ڈراپ کر جاتی ہے۔

بیٹری میں ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کا بیٹری واٹر ڈالیں جو ڈسٹلڈ اور زیرو TDS ہو۔ کوشش کریں کہ کسی بیٹری بنانے والی کمپنی مثلا AGS وغیرہ کا پانی استعمال کریں۔ یہ میسر نہ ہو تو اے سی سے نکلنے والا پانی ڈال لیں لیکن وہ بھی تقریباً 40 TDS ہوتا ہے۔

2. بیٹری مکمل چارج نہ کرنا یا شدید ڈسچارج کرنا

مکمل ڈسچارج کے بعد اگر آپ بیٹری کو پوری طرح چارج نہیں کریں گے تو پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ جمی رہ جائے گی اور وقت کے ساتھ ساتھ سخت ہو کر بیک اپ کم کر دے گی۔ یہ مسئلہ عموما کار یا سولر کی بیٹریوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ کار کبھی زیادہ چلتی ہے کبھی کم۔ اِسی طرح سورج کی تپش بھی موسم کے حساب سے بدلتی رہتی ہے۔ سردیوں میں کئی دفعہ دو دو مہینے بیٹری مکمل چارج ہی نہیں ہو پاتی اور لیڈ سلفیٹ کو سخت ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔

اِس سے بچنے کے لیے دو کام کریں۔ ایک تو بیٹری کو 20 فیصد سے کم ڈسچارج نہ کریں۔ دوسرا، ہر دو ہفتے بعد یا کم از کم مہینے میں ایک دفعہ بیٹری کو فل چارج ضرور کریں۔

3. بیٹری کو زیادہ درجہ حرارت پر سٹور کرنا

بیٹری کو ہمیشہ روم ٹمپریچر یعنی 25 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم پر ہی سٹور کریں۔ اگر آپ کے گھر بیٹری والی جگہ کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے لگ بھگ ہے تو بیٹری کا سیلف ڈسچارج ڈبل ہو جائے گا اور سلفیشن انتہائی تیز ہو جائے گی۔

4. بیٹری کا پانی وقت پر چیک نہ کرنا

جب بیٹری میں تیزاب کا لیول کم ہو جائے تو پلیٹیں ننگی ہو کر خشک ہونے لگتی ہیں۔ جہاں جہاں لیڈ سلفیٹ کی تہہ جمی رہ جائے وہ مزید سخت ہونے لگتی ہے۔ پلیٹوں کو زنگ کھانے لگتا ہے۔ الیکٹرولائٹ گاڑھا ہو جانے کی وجہ سے بیٹری گرم ہونے لگتی ہے اور بعض اوقات پھٹ بھی سکتی ہے۔ اِس لیے بیٹری کے پانی کو ہر گز نظر انداز نہ کریں۔

گرم علاقوں کے لوگ بیٹری کا پانی ہر پندرہ دن بعد اور ٹھنڈے علاقوں کے لوگ ہر مہینے بعد چیک ضرور کریں۔ اور یاد رہے، نل والا پانی ہر گز نہیں ڈالنا۔ ورنہ ساری محنت ضائع ہو جائے گی۔

یہ تو ہیں سلفیشن کی سب سے اہم وجوہات۔ لیکن بد قسمتی سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں بیٹریوں میں سلفیشن پہلے سے ہی ہو چکی ہے۔ ممکن ہے آپ کی بیٹری بھی انہی میں شامل ہو۔ ویسے تو کم بیک اپ بھی سلفیشن کا ہی نتیجہ ہے لیکن آپ ملٹی میٹر کے ذریعے سلفیشن چیک کر یا کروا سکتے ہیں۔

اگر آپ کی لیڈ ایسڈ سٹارٹر بیٹری (عام یو پی ایس، سولر یا کار بیٹری) 3 سال سے پرانی نہیں اور اس کی وولٹیج 12.4 وولٹ سے کم ہے تو بیٹری انڈر چارجڈ ہے۔ یہ سلفیشن کی علامت ہے۔

اس مسئلے کو دو تین طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اگر سلفیشن ہوئے زیادہ وقت نہیں گزرا تو بیٹری کو کسی اچھے کاریگر سے سلو چارجر پر فل چارج کروائیں۔ اس سے لیڈ سلفیٹ کرسٹلز تیزاب میں حل ہو جائیں گے۔

دوسرا، مارکیٹ میں ڈی سلفیٹر یا بیٹری کنڈیشنر مل جاتے ہیں۔ یہ پلیٹوں کی صفائی کر دیتے ہیں۔ آپ وہ خرید کر بیٹری میں ڈال لیں۔ یہ ایک آسان اور اچھا طریقہ ہے۔

اگر سلفیشن بہت زیادہ ہو چکی ہے تو بیٹری بنوانی یا ایک مخصوص چارجر سے چارج کروانی پڑے گی۔ یہ چارجر بیٹری میں ایک خاص قسم کی کرنٹ پلس بھیجتا ہے جس سے کرسٹلز ٹوٹ جاتے ہیں۔ البتہ بیک اپ پوری طرح ری سٹور نہیں ہو پاتا۔

نوٹ: اگر آپ کی بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں، سیل ڈیڈ ہو چکے ہیں، یا بیٹری 5 سال سے پرانی ہو چکی ہے تو یہ حل زیادہ فائدہ نہیں دیں گے۔ پلیٹیں چیک کرنے کے لیے بیٹری کے سارے ڈھکن احتیاط سے کھولیں۔ اگر تہہ میں براؤن یا سیاہ کچرا نظر آئے تو بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں۔ اس صورت میں بیٹری بدلنی پڑے گی۔

23/05/2024

موبائل اٹھائیں ۔۔۔شکایت کریں🚨🚨🚨

ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے خلاف عوام ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ حکام کو ایسے قانون شکن عناصر کی نشاندہی کریں
جو کہ
ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرتے،
مال مہنگا فروخت کرتے ہیں
بدتمیزی سے پیش آتے ہیں
ناقص گھٹیا مال فروخت کرتے ہیں
مانگنے پر رسید نہیں دیتے
یا کسی بھی طرح صارف کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں
ذمہ دار شہریوں کا فرض ہے کہ اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے قانون شکن عناصر کی تصویر،ویڈیو، یا تحریری شکایت ان نمبروں پر کریں
اس یقین کے ساتھ کہ کاروائی لازماً ہو گی
کیونکہ
اس مرتبہ جرمانہ نہیں ہو گا
دکان سیل اور ایف آئی آر درج ہو گی
شکایت کے لئے
ندیم جنجوعہ ۔۔۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد
0321 4539851
حافظ محمد علی ۔۔۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی
0305 4002562
محی الدین گیلانی ۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد
03459594883
سردار عمران ۔۔۔۔ مجسٹریٹ بلدیہ
03129765325
👍

18/05/2024

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ بھائی ایک سونا ہے اور دوست ایک ھیرا ہے اگر سونے میں دراڑیں آجائے پگھلانے سے پھر پہلے جیسا کیا جاسکتا ہے اور اگر ہیرے دراڑ آجائے تو پھر اسے کبھی بھی پہلے جیسانہیں کیا جاسکتا

پاکستان کے زوال کا کوئی ایک شخص ذمہ دار نہیں ہے،بلکہ بحثیت قوم ہم میں سے ہر شخص کسی نہ کسی شکل میں اخلاقی پستی کا شکار ہ...
18/05/2024

پاکستان کے زوال کا کوئی ایک شخص ذمہ دار نہیں ہے،
بلکہ بحثیت قوم ہم میں سے ہر شخص کسی نہ کسی شکل میں اخلاقی پستی کا شکار ہے،💔















man

Pakistan tour of Ireland and England series schedule.
07/05/2024

Pakistan tour of Ireland and England series schedule.

01/05/2024

Address

Muzaffarabad
13000

Telephone

+923404093471

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maجaz kazmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Maجaz kazmi:

Share

Category