14/08/2025
ایک سلام اور خراجِ تحسین ہمارے ہیروز ریسکیو 1122 کے نام، جنہوں نے ایک فون کال پر فوراً پہنچ کر ایک ننھے کوا کے بچے کی جان بچائی۔ آج جب ہم ہر طرف کرپشن اور بدعنوانی کی خبریں سنتے ہیں، وہیں یہ مثال ہمیں یاد دلاتی ہے کہ پاکستان میں برائی کے ساتھ ساتھ نیکی، خدمت اور انسانیت بھی زندہ ہے۔ریسکیو 1122 کی یہ خدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب نیت صاف ہو تو چھوٹی سے چھوٹی جان بھی قیمتی سمجھی جاتی ہے۔ یہ واقعہ ہمیں فخر دلاتا ہے کہ ہمارے ملک میں ایسے ادارے اور لوگ بھی موجود ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر خدمت کرتے ہیں۔ 🇵🇰❤