HAQ HAQ | حَق

📍 کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں بھی آپ ہیں، اگر آپ سچ، عوام اور انصاف کی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں تو HAQ کے ساتھ ...
05/07/2026

📍 کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں بھی آپ ہیں، اگر آپ سچ، عوام اور انصاف کی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں تو HAQ کے ساتھ جڑ جائیں۔
🎤 رپورٹ کریں، ویڈیو بنائیں، اپنی کہانی دنیا تک پہنچائیں۔
📩 Join Us:
Email: [email protected]

#حق #کشمیر

HAQ | حقYour Voice. Your Camera. The People's Truth.  دنیا کے کسی بھی کونے سے، اگر آپ سچ، انصاف اور عوام کی آواز بننا چا...
04/07/2026

HAQ | حق
Your Voice. Your Camera. The People's Truth.

دنیا کے کسی بھی کونے سے، اگر آپ سچ، انصاف اور عوام کی آواز بننا چاہتے ہیں، تو HAQ آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔
🎥 اپنے کیمرے سے حقیقت دکھائیں۔
🎙️ اپنی آواز سے سچ کو بلند کریں۔
🌍 کشمیر اور دنیا بھر میں عوام کی آواز بنیں۔
Join HAQ
📩 Email: [email protected]

Every story matters. Every voice deserves to be heard.

حق (HAQ) صرف ایک سوشل میڈیا پیج نہیں، بلکہ ایک خواب ہے جو سچ، شعور اور عوام کی آواز بننے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔بدقسمتی...
01/07/2026

حق (HAQ) صرف ایک سوشل میڈیا پیج نہیں، بلکہ ایک خواب ہے جو سچ، شعور اور عوام کی آواز بننے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

بدقسمتی سے، ہمارے پیارے Co-Founder چند ماہ قبل ایک المناک روڈ حادثے میں ہم سے جدا ہو گئے۔ ان کی جدائی نے ہمیں گہرے صدمے میں مبتلا کیا، اور اسی وجہ سے اس پلیٹ فارم کی سرگرمیاں کچھ عرصے کے لیے رک گئیں۔

آج ہم ان کی یاد، وژن اور مشن کو زندہ رکھتے ہوئے "حق" کا سفر دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

ہم وعدہ کرتے ہیں کہ یہ پلیٹ فارم سچ، تعلیم، آگاہی اور عوامی مسائل کی آواز بنا رہے گا، کیونکہ کچھ خواب لوگوں کے جانے سے ختم نہیں ہوتے، بلکہ ان کی یاد میں مزید مضبوط ہو جاتے ہیں۔

ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں اور "حق" کو عوام کی حقیقی آواز بنانے میں ہمارا حصہ بنیں۔

سوات ایکسپریس وے پر وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث بونیر جانے والی بس اور وین میں تصادم، سولہ افراد جاں بحق جبکہ چھے ...
25/05/2026

سوات ایکسپریس وے پر وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث بونیر جانے والی بس اور وین میں تصادم، سولہ افراد جاں بحق جبکہ چھے زخمی ہو گئے

#حق #کشمیر

🗳️ آزاد کشمیر الیکشن 2026 — عوام کیا سوچتی ہے؟یہ الیکشن صرف ووٹ کا نہیں، بلکہ آزاد کشمیر کے مستقبل، قیادت اور عوامی اعتم...
24/05/2026

🗳️ آزاد کشمیر الیکشن 2026 — عوام کیا سوچتی ہے؟
یہ الیکشن صرف ووٹ کا نہیں، بلکہ آزاد کشمیر کے مستقبل، قیادت اور عوامی اعتماد کا فیصلہ ہے۔

اس بار باشعور عوام کس قیادت کو اپنے مسائل کا حل سمجھتی ہے؟
آپ کے نزدیک کون سا امیدوار یا سیاسی جماعت
آزاد کشمیر کی بہتر نمائندگی، ترقی اور حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے؟

📢 اگر آج ووٹنگ ہو تو
آپ اپنا ووٹ کس کے نام کریں گے — اور کیوں؟

اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔
کیونکہ حق سمجھتا ہے کہ
عوام کی آواز ہی اصل طاقت ہے۔

✊ حق — سچ کی آواز، عوام کے ساتھ۔

#حق #کشمیر

30 فیصد عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، جبکہ سعودی عرب میں آنے والے حجاجِ کرام کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گ...
24/05/2026

30 فیصد عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، جبکہ سعودی عرب میں آنے والے حجاجِ کرام کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سروسز اور بہتر انتظامات کے ذریعے زائرین کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ فریضۂ حج کی ادائیگی مزید منظم اور آسان بنائی جا سکے۔

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کو جنرل الیکشن سے محض ڈیڑھ مہینہ قبل منسوخ کر دیا #حق ...
21/05/2026

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کو جنرل الیکشن سے محض ڈیڑھ مہینہ قبل منسوخ کر دیا

#حق #کشمیر

ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات کو بھاری جرمانہ اور سزائے موت سنا دی گئی، عدالت نے پھانسی پر لٹکانے کا حکم دے دیا #حق    #کشم...
20/05/2026

ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات کو بھاری جرمانہ اور سزائے موت سنا دی گئی، عدالت نے پھانسی پر لٹکانے کا حکم دے دیا

#حق #کشمیر

قابض اسرائیلی افواج کی قید میں موجود معروف فلسطینی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن بشریٰ طویل نے جیل کی سخت ترین تنہائی ا...
19/05/2026

قابض اسرائیلی افواج کی قید میں موجود معروف فلسطینی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن بشریٰ طویل نے جیل کی سخت ترین تنہائی اور نامساعد حالات کے باوجود قرآنِ مجید حفظ کر کے ایک عظیم روحانی اور ایمان افروز مثال قائم کر دی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشریٰ طویل کو مارچ 2024 میں رام اللہ میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں بغیر کسی مقدمے کے اسرائیل کی متنازع انتظامی حراست میں رکھا گیا۔ دورانِ قید انہوں نے ذہنی و جسمانی اذیت اور تنہائی کو مایوسی کے بجائے عبادت اور قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کا ذریعہ بنایا۔
تقریباً دو برس کی اسارت کے دوران مسلسل محنت اور استقامت کے بعد بشریٰ طویل نے مارچ 2026 میں قرآنِ مجید حفظ مکمل کر لیا اور حافظۂ قرآن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی یہ جدوجہد دنیا بھر کے مظلوموں اور قیدیوں کیلئے حوصلے، ایمان اور ثابت قدمی کی روشن مثال قرار دی جا رہی ہے۔

#حق #کشمیر

پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے سے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی : فیلڈ مارشل #حق    #کشمیر
19/05/2026

پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے سے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی : فیلڈ مارشل

#حق #کشمیر

Address

Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HAQ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share