دستک Dastak

دستک Dastak ناانصافی کے خلاف۔انصاف کیلئےدستک
ظلم کے خلاف۔امن کیلئے دستک
جہالت کے خلاف۔شعور کیلئےدستک

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ۔۔۔ایک نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ۔۔
دستک کیا ہے؟
پہلی مرتبہ پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیامعاشرے کی حقیقی معنوں میں خدمت کے لیے ایک مقام پر یکجا نظر آئیں گئے
انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم
دستک کی نمائندگی کون کر رہا ہے؟
تمام مکتبہ فکر کے وہ لوگ جو کسی بھی علاقائی و مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر متوازن ، غیر طبقاتی او رانصاف پر مبنی نظام ک

یلئے پر امن جدوجہد کی خواہش رکھتے ہوں
دستک کے اغراض ومقاصد کیا ہیں؟
٭نا انصافی،میرٹ کی پائمالی ،ظلم اور جبر کے خلاف صدائے احتجاج بند کرنا
ارباب اختیار کے ساتھ مذاکرات اور مذاکرات میں ناکامی پر پر امن احتجاج
٭میرٹ کی خلاف ورزی کرپشن ، غیر ذمہ داررویوںکیخلاف شعور بیداری مہم
٭وسائل پر عوام کے حق ملکیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے عوام کیلئے منافع بخش بنانے کیلئے جدوجہد
٭قدرتی ماحول کے بقاءکیلئے تمام تر متعلقہ اداروں کو مشاورت اور خلاف ورزی پر مثبت کردار ادا کرنا
٭تعلیم ، صحت، پینے کے صاف پانی کے معاملہ میں عوام اور ارباب اختیار کو برابری کی بنیاد پر تسلیم کئے جانے اور اس پر عمل کیلئے جدوجہد کرنا
٭اطلاعات تک عام آدمی کی رسائی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا
غیر طبقاتی نظام ، انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے احترام اور برداشت کے ساتھ جدوجہد دستک کے ساتھ
رنگ،نسل،زبان،قوم اور تمام تر تعصبات سے بالائے طاق ہو کر انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دینا
عوام بطور خاص نوجوان نسل کو ذہنی،فکری،شعوری اور ہر قسم کی غلامی اور احساس کمتری سے نکال کر اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی ترغیب دینا
دستک
(صرف خدا کی خوشنودی کیلئے)
ناانصافی کے خلاف۔انصاف کیلئےدستک
ظلم کے خلاف۔امن کیلئے دستک
جہالت کے خلاف۔شعور کیلئےدستک.

05/03/2025
یادگار ترین سفر
15/01/2024

یادگار ترین سفر

My trip to PirAsimar top from Muzaffarabad in September 2023. This trip was in my wish list since long and thanks to Asif Raza Mir for inviting me to join hi...

21/12/2023

شرم مگر تم کو نہیں آتی

رات کو درختوں پر سوۓ ہوئے پرندوں کا شکارکرنا ايسے ہی ھےجيسے آپ اپنےبچوں کےساتھ گھرميں سوئے ھوں اور دہشتگردحملہ کرديں اور آپکو بچوں سمیت مار ڈالیں

ایسے شکار کر کے کھانے سے بہتر ہے آپ مردار کھا لیں

شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات
🙏
Copied

27/11/2023

ایک بستی کے لوگ جھوٹ بولنے اور جھوٹی گواہی دینے کے لیئے مشہور تھے۔
اس بستی کے ایک مرد و عورت نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا۔نکاح یقیناً شریعت کے مطابق تھا۔۔ نکاح خوان قاضی اور گواہوں کی موجودگی میں۔
کچھ عرصے بعد میاں بیوی میں ناچاقی ہوگئی اور شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال بھی دیا،اور اسے تمام شرعی حقوق سے بھی محروم کردیا۔

خاتون شہر کے قاضی کے پاس مقدمہ لے کر گئی اور بتایا کہ شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے۔
قاضی نے کہا
تمہارے اس نکاح کی توکسی کو خبر ہی نہیں۔
خاتون نے کہا کہ جناب ہمارا نکاح بالکل شرریعت کے عین مطابق ھوا۔
قاضی نے پوچھا ۔۔کوئی گواہ ہے؟
جی ۔۔قاضی صاحب ۔۔دو گواہ بھی تھے،ان ہی کی موجودگی میں یہ نکاح ہوا تھا۔

قاضی صاحب نے شوہر اور گواہوں کو طلب کرلیا۔مگر انہوں نے بھری عدالت میں خاتون کو پہچاننے اور نکاح سے صاف انکار کردیا ۔
اور بیک زبان کہا کہ ہم نے تو اج سے پہلے اس خاتون کو کبھی دیکھا تک نہیں۔
قاضی صاحب نے خاتون ،شوہر اور گواہوں کو بیک وقت گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے خاتون سے پوچھا ۔۔کیا تمہارے شوہر کے پاس کتّے ہیں؟
خاتون نے کہا؟ہاں
قال: هل تقبلين بشهادة الكلاب وحكمهم؟
قاضی نے خاتون سے پوچھا ۔۔کیا اپ کتوں کی گواہی اور ان کے فیصلے کو قبول کرلیں گی؟
قالت: نعم
خاتون نے کہا۔۔جی ۔۔مجھے ان کی گواہی اور فیصلہ قبول ہوگا ۔
قاضی نے حکم دیا کہ خاتون کو اس شخص کے گھر لیجایا جائے۔۔اگر وہ اس خاتون کو دیکھ کر (اجنبی جان کر)بھونکنے لگیں,تو یہ عورت جھوٹی ہے۔
اور اگر
وہ کتے خاتون کو دیکھ کر۔۔گھر کا فرد سمجھ کر۔۔۔ خوش ہوں اور اس کا استقبال کریں تو ،خاتون کا دعویٰ درست اور شوہر اور گواہ جھوٹے ہیں ۔اور یہ خاتون گھر کی مالکن ہے۔

یہ حکم جاری کرتے ہی قاضی اور عدالت میں موجود لوگوں نے شوہر اور گواہوں کی طرف دیکھنا شروع کردیا،جن کے چہرے جھوٹ پکڑے جانے کے خوف سے پیلے پڑگئے تھے اور جسم کپکپانے لگے تھے۔
فیصلہ تو ہوچکا تھا کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے

فقال القاضي: اجلدوهم فإنهم يكذبون٠
قاضی صاحب نے سپاہیوں کو حکم جاری کیا ۔۔
گرفتار کرلو۔۔ان جھوٹوں کو اور انہیں کوڑے لگاؤ۔۔کہ یہی جھوٹے ہیں۔
اور آبزرویشن دی:
بئس القرى التي كلابها أصدق من اهلها..
بدترین بستیاں ہیں وہ،جن کے باشندوں سے زیادہ ان کے کتے سچے ہیں۔

عربی ادب سے منقول

23/06/2023

ساری دنیا کے انسان ملکر ذلیل کرنا چاہیں اور اللہ تعالیٰ عزت دینا چاہیں تو کوئی ذلیل نہیں کر سکتا
سب انسان ملکر عزت دینا چاہیں اور اللہ تعالیٰ ذلیل کرنا چاہیں تو کوئی عزت نہیں دے سکتا

💞
اُن پر درود پڑھیے جن کی شفاعت سے آپ جنت میں داخل ہونے کےامیدوار ہیں

‏اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَصَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ

اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُمَّجِید
❤️❤️❤️

Address

Muzaffarabad
34100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دستک Dastak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to دستک Dastak:

Share