کنور شریف

کنور شریف گاوں کنور ضلع مظفرآںاد تحصیل پٹہکہ حلقہ لچھراٹ یوسی نوسیری نوسدہ کا ایک بڑا گاؤں ھے 🚩

22/05/2025

جب اپ کامل ایمان کے ساتھ اللہ پر یقن کر لیتے ہیں راہ حق میں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو شکست نہیں دے سکتی

20/05/2025

دھنی RHC میں
فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کے ماہر و اسپشلسٹ ڈاکٹرز اس میڈیکل ٹیم کا حصہ ہیں یہ کیمپ دو ہفتے تک جاری رہے گا
فری چیک اپ کے ساتھ فری میڈیسن بھی دی جائیں گی۔
یونین کونسل نوسیری نوسدہ و یونین کونسل پنجگراں یونین کونسل پنجکوٹ ، بلگراں کیلگراں و ملحقہ علاقوں سے عوام بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تا کہ عوام فائدہ اٹھا سکیں ۔
سوشل میڈیا سے ہٹ کر بھی اس پیغام کو عام کریں شکریہ ۔
آپ کا خیر اندیش ۔ کنور شریف 🍁

HERO OF THE NATION.
14/05/2025

HERO OF THE NATION.

13/05/2025

Breaking News

نیلم ویلی
بھارتی ڈراؤن طیاروں کی گردش کنڈل شاہی،آٹھمقام،جورا اور پٹہکہ میں بھی کچھ دیر پہلے ڈراون کی اونچی اڑان دکھائی دی ہے

08/05/2025

خبر غم
زوجہ محترمہ مولوی محمد گل مرحوم والدہ محترمہ حاجی محمد رفیق مغل ، شبیر مغل و امجد مغل مسجد والے رضا الہی سے وفات پا چکی ہیں جنکی نماز جنازہ آج مورخہ 08 مئی بروز جمعرات شام 4 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنور گراونڈ میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

مری //مری کے قریب وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کو حادثہ، 5 افراد زخمی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستا...
01/05/2025

مری //
مری کے قریب وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کو حادثہ، 5 افراد زخمی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے قافلے کو مری کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں پروٹوکول کی ایک گاڑی شدید متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ خوش قسمتی سے وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے۔

امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

مختصر تعارفی سلسلہ حاجی محمد رفیق مغل جو سرزمین کنور پر  پیدا ہوئے   ابتدائی تعلیم کنور میں ہی حاصل کی اور دوران تعلیم ہ...
01/05/2025

مختصر تعارفی سلسلہ
حاجی محمد رفیق مغل جو سرزمین کنور پر پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم کنور میں ہی حاصل کی اور دوران تعلیم ہی انکے والد محترم کا انتقال ہو گیا
حاجی رفیق مغل صاحب کی محنت نے انکے حوصلوں کو پست نہیں ہونے دیا بلکہ مزید ہمت بخشی اور حاجی صاحب نے جس میدان میں قدم رکھا کامیابی انکا مقدر بنی
حاجی صاحب کو ۴ مرتبہ حج کی سعادت نصیب ہوئی اور متعدد مرتبہ عمرہ بھی کیا
زلزلہ ۲۰۰۵ میں حاجی صاحب نے عوام کی بےلوث خدمت کی مظفرآباد ریلیف کیمپ قائم سندھ اسمبلی ممبران و دیگر ڈونرز کی طرف سے جو ڈونیشن آئی انکو عوام میں اپنی زیرنگرانی امدادی سامان تقسیم کرواتے رہے
کنور میں اپنے گھر اور دوکانات کو عوام کے لیے وقف کر دیا گیا جن لوگوں
کے گھر تباہ ہو چکے تھے وہ اپنا گزر بسر کرتے رہے
حاجی صاحب کے گھر یو این ریلف ٹرسٹ کا میڈیکل کیمپ بھی رہا جس میں زخمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مریضوں کو بھی چیک اپ کیا جاتا رہا
حاجی صاحب کا مکمل لگاو مرکزی جامعہ مسجد کنور کے ساتھ بھی رہا مرکزی جامعہ مسجد کا کام بھی انکی زیرنگرانی کروایا جاتا رہا
مرکزی جامعہ مسجد کا مکمل سٹیکچر حاجی صاحب کا ہی بنایا ہوا سٹیکچر ھے
اللہ پاک حاجی صاحب کی کاوشوں کو قبول فرمائے انکو صحت والی زندگی اور کاروبار میں برکتیں عطا فرمائے آمین
یہ مختصر تحریر آپ کی خدمت میں پیش کی انشااللہ مکمل تحریر بھی آپ سب کی خدمت میں پیش کی جائے گی
ایڈمن

پاکستان نے خود سے 10 گنا بڑے ملک کو جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ھے تاریخ میں مثال نہیں ملے گی🇵🇰فضائی حدود بند پاکستان کے بعد...
28/04/2025

پاکستان نے خود سے 10 گنا بڑے ملک کو جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ھے تاریخ میں مثال نہیں ملے گی🇵🇰
فضائی حدود بند
پاکستان کے بعد بنگلہ دیش نے بھی بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی
چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی
صدر ٹرمپ نے پاکستان و بھارت کے درمیان تعلقات کی خرابی کو مسئلہ کشمیر کے ساتھ جوڑ دیا
مسئلہ کشمیر کا حل ایشیا میں امن کی فضا قائم کر سکتا ھے عالمی طاقتوں کی طرف سے پاک و بھارت کو صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین۔
ایران و سعودی عرب کی دونوں ممالک میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں جاری

28/04/2025

عید ملن کپ کنور
ہر سال کی طرح 2025 میں بھی عیدالفطر کے دوسرے دن گاؤں کنور میں کرکٹ 🏏 کا میدان سجایا گیا جس میں گاؤں کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔
سنسنی خیز مقابلوں کے بعد کنور زلمی کرکٹ کلب اس ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گی۔
مہمانان خصوصی سابق آزاد امیدوار وارڈ کونسل اعجاز احمد مغل صاحب اور سردار شانی خان صاحب نے جتنے والی ٹیم و دفاعی چیمپیئن کنور زلمی کے کپتان وقار احمد مغل کو وننگ کپ دیا۔
اس موقع پر سردار شانی خان صاحب نے شائقین کرکٹ سے گفتگو کی اور شائقین کرکٹ و انتظامیہ کو بہترین و کامیاب ایونٹ کروانے پر مبارکباد دی اور شائقین کرکٹ کو منظم طریقے سے انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ تعاون پر بھی مبارکباد دی۔
ایڈمن

حلقہ دو لچھراٹ کے لیے 15 کلو میٹر سڑک اور 5 کلو میٹر ری کنڈیشن سڑکیں شامل ہیں 1 کلو میٹر گاؤں کنور کی سڑک بھی شامل ھے جس...
16/04/2025

حلقہ دو لچھراٹ کے لیے 15 کلو میٹر سڑک اور 5 کلو میٹر ری کنڈیشن سڑکیں شامل ہیں
1 کلو میٹر گاؤں کنور کی سڑک بھی شامل ھے جس پر ہم بازل نقوی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں بازل نقوی صاحب کنور کے دیگر مسائل جن میں سکول کے سٹاف کی کمی بنی سکول کی عمارت ، اور اہلیان کنور کو آبادی کی مناسبت سے طبعی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گئے

16/04/2025

ریاستی دارالحکومت و گرد و نواح میں
موسلا دھار بارش جاری
آزاد کشمیر کہ کس کس علاقے میں بارش ہو رہی ھے

Address

Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کنور شریف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share