Emaan kashmiri

Emaan kashmiri عورتوں کو امیروں سے شادی کا لالچ اور مردوں کو حُسن کا لالچ لے ڈوبا ..دینداری اور اخلاق کو سب نے چھوڑ
(10)

25/04/2025

امریکہ نے انڈیا کو دھمکی دی ہے اگر پاکستان کو کچھ بھی ہوا تو قرضہ تم دو گے 🤔👀

Iqrar Ul Hassan
Safe Riders & Co. Kashmir News Channel Raabta Geo Numberdar Be positive Geo News Urdu Geo News English Geo Super

02/06/2024

Ch Ahtisham Ul Haq with a beautiful place
Guess now

25/05/2024
22/05/2024

*کالج کی لڑکی کا بس ڈرائیور کے ساتھ نکاح*
اسکے ماں باپ نے بڑے لاڈ و پیار سے پرورش کی ، جوان ہوئی تو والدین کی رضا مندی کے بغیر کالج کی بس کے ڈرائیور سے خفیہ نکاح کر لیا ، باپ کو جب پتہ چلا تو بیٹی نے جواب دیا۔
میرا نکاح بو چکا ھے ، بہتر یہی ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں مجھے رخصت کر دیں ورنہ میں خود ان کے پاس چلی جاوں گی؟
باپ نے کہا کہ اگر آپ کا یہ حتمی فیصلہ ہے تو آپ نے گھر سے جو کچھ لینا ھے لے لیں اور خود ہی اپنے شوہر کے پاس چلی جاؤ ، لیکن یہ یاد رکھنا ، اب آپ کا ہم سے اور ہمارا آپ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ آپ ہمارے لیئے مر گئیں اور ہم آپ کیلئے وہ خوشی خوشی سامان پیک کرکے اپنے شوہر کے پاس چلی گئی۔ تقریبا آٹھ سال بعد اسکی ملاقات ایک قریبی عزیز سے ہوئی اور وہ اسے اپنے گھر لے آیا.
خیر خیریت دریافت کرنے کے دوران اس نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔ وہ سمجھا کہ شاید گھر کے حالات صحیح نہیں ہوں گے۔ والدین کی نافرمانی اور جدائی کا پچھتاوا اسے لائے جا رہا ہو گا۔ تمام گھر والے اسے دلاسے دینے لگے اور رونے کیوجہ دریافت کرنے لگے۔ بہت اصرار کے بعد اس نے رونے کی وجہ بتائی وہ کچھ یوں گویا
ہوئی۔
میں نے والدین کی نافرمانی کی ، ان سے تمام تعلقات ختم ہو گئے۔ اسکا پچھتاوا تو مجھے ساری زندگی رھے گا ۔ مالی لحاظ سے بھی مجھے کوئی پریشانی نہیں ھے۔ اللہ کا دیا سب کچھ ھے۔
لیکن میرے لیے جو سب سے زیادہ تکلیف دہ بات ھے وہ
کچھ
اور ھے میری صرف ایک ہی بیٹی ھے میرے شوہر جب نماز پڑھنے کے بعد دعا مانگتے ہیں تو میں نے چپکے سے کئی بار انکی
دعا سنی ھے وہ روتے ہوئے اور گڑگڑاتے ہوئے اللہ پاک سے صرف
ایک ہی دعا مانگ رہے ہوتے ہیں۔
يا الله !!!!! میری بیٹی ماں پہ نہ جائے .
یا اللہ !!!! میری بیٹی ماں یہ نہ جائے
یا اللہ !!! یہ اپنی ماں کیطرح گھر سے بھاگ کے کبھی شادی نہ کرے۔ یہ اپنی ماں کیطرح اپنے والدین کی عزت کو کبھی رسوا
نہ کرے۔۔۔۔
یہ دعا تمام لڑکوں اور لڑکیوں کیلیئے ایک پیغام ، ایک .... نصیحت اور ایک اعلان ھے ، اگر کوئی سمجھے تو۔۔
اللہ پاک کسی بھی ماں باپ کو اپنی اولاد کی رسوائی سے ‏ بچائے ، آمین 🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻

پوچھا: آپ کو تو توریاں بہت پسند تھیں نا؟ عرصہ ہوا کبھی پکاتے نہیں دیکھا ۔ مسکرا کر بولیں توریاں میرے بچے نہیں کھاتے میں ...
19/05/2024

پوچھا: آپ کو تو توریاں بہت پسند تھیں نا؟ عرصہ ہوا کبھی پکاتے نہیں دیکھا ۔ مسکرا کر بولیں توریاں میرے بچے نہیں کھاتے میں نے لانا ہی چھوڑ دیں ۔۔۔۔
کون نہیں جانتا ان کو ۔۔۔
اولاد کو گرم کھانا کھلانے کے چکر میں ٹھنڈی چائے پیتی ہیں ۔ سالوں ٹفن تیار کرکے بستے میں رکھنے کی ڈیوٹی سنبھالتی ہیں ، آپ کے ہر ذائقے اور پسند کا ان کو علم ہوتا ہے ، گھر میں وہ سبزی کم پکتی ہے جو اولاد کو پسند نہ ہو ،
ان کی ذرا سے کھٹکے پہ آنکھ کھل جاتی تھی ،پھر بچوں کے شور اور کارٹونز کی آوازوں میں بھی سونے کی عادت پڑگئی۔۔۔ لیکن جب وہی بچے گہری نیند سوتے تو پورے گھر میں پھونک پھونک کر قدم رکھتیں کہ کسی کی آنکھ نہ کھل جائے ، نیند نہ ٹوٹے ۔۔۔
ان کو کون نہیں جانتا، آئسکریم ، کیک ، ٹرائفل اور بچوں کے کھانے کی ہر چیز کا حصہ کرتے ہوئے اپنا حصہ سب سے کم رکھتی ہیں ، مارکیٹ میں اپنی بہت ضروری چیز لینے کی بجائے بچے کی نہایت غیر ضروری فرمائش کو ترجیح دیتی ہیں ۔۔۔
زچگی کی جان لیوا تکلیف سے کئی بار گزرنے پر بھی ضبط سے مسکرادیتی ہیں ، بغیر سلوٹ کے بستر پر سونے کی عادی ، کئی راتیں گیلے بستر پر بسر کرتی ہیں ، خوشبووں کی دلدادہ دن میں کئی بار گندے ڈائپرز بخوشی بدلتی ہیں۔ ماں بنتے ہی سارے نخرے ختم کرکے اولاد کے نخرے اٹھاتی ہیں۔۔ آدھی رات کو کندھے سے ننھے وجود کو لگائے ان کو زمانے بھر کی پوئمز ، لوریاں اور کہانیاں ازبر ہوجاتی ہیں۔
جب مانگنے کا وقت آئے طاق راتوں میں بھی ان کے دست دعا اولاد کے لیے اٹھتے ہیں ۔ اولاد کے دکھ ، نالائقی ، نافرمانی پر ان کا دل تو کٹتا ہے ، جان جلتی ہے لیکن وہ کبھی بدعا نہیں دیتیں ۔کیسی نے لکھا تھا کسی ماں کے آٹھ بیٹے ہوں اور سات جنت میں اور ایک دوز خ میں چلا جائے تو وہ آٹھویں بیٹے کے ساتھ دوز خ میں ہوگی۔
یہ مائیں کسی بھی خطے ، براعظم ، مذہب یا زمانے سے تعلق رکھتی ہوں ان کی محبت سمندر کے سبز پانیوں سے بھی لامحدود ہوتی ہے۔

باقی سارے رشتے جھوٹے
سچی تیری پریت نی مائے

جن کی مائیں سلامت ہیں وہ سکھی رہیں ، جو اس دنیا میں نہیں ، وہ ابدی سکون میں ہوں ، جو ماں کے مرتبے پر فائز ہیں ، اولاد سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں ، اور جن کی کوکھ خالی ہے ، میرا رب ان کو ماں بننے کا اعزاز بخشے ۔۔۔

آمین آمین ثم آمین یا ربّ العالمین

میکسچر مشین نوجوان کو نگل گئی اشکوٹ کا رہائشی اظہر چوہدری جو کہ صائم سویٹ اینڈ بیکرز پر کام کر رہا تھا دوران کام مشین می...
18/05/2024

میکسچر مشین نوجوان کو نگل گئی اشکوٹ کا رہائشی اظہر چوہدری جو کہ صائم سویٹ اینڈ بیکرز پر کام کر رہا تھا دوران کام مشین میں آنے سے دار فانی سے کوچ کرگیا۔😰

10 مئی 2024 کو حدود تھانہ پولیس پنجگران بمقام  پنجور  گڑھے سے برآمد ہونے والے انسانی اعضاء کا معمہ حل ۔ مقتول عورت کی شن...
17/05/2024

10 مئی 2024 کو حدود تھانہ پولیس پنجگران بمقام پنجور گڑھے سے برآمد ہونے والے انسانی اعضاء کا معمہ حل ۔

مقتول عورت کی شناخت ہو کر خاوند گرفتار ۔ گھریلو ناچاکی پر خاوند نے بیوی کو کلہاڑی کا وار کر کے قتل کرنے بعد ٹوکے اور چھری سے جسم کے اعضاء کاٹ کر ٹکڑے کرنے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران سکنہ پنجور نے ماہ رمضان المبارک کے أخری عشرہ میں گھریلو ناچاکی کے باعث اپنی بیوی مسمات عتیقہ کی گرن پر کلہاڑی کا شدید وار کر کے سر تن سے جدا کر دیا اور پھر جرم کو چھپانے کے لئے ٹوکے اور چھری سے نعش کے ٹکڑے کرتے ہوئے توڑوں میں ڈالا اور توڑے گڑھے میں ڈال کر مٹی ڈال دی۔

انسانی جسم کے اعضاء سے تعفن اٹھنے پر مفامی لوگوں نے گڑھے کو چیک کیا تو انسانی اعضاء برآمد ہوئے جس پر تھانہ پولیس پنجگراں کو اطلاع دی گئی۔

رفیق اعوان ASI آفیسر دوئم نے دستیاب انسانی اعضاء کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس اندھے قتل کی تحقیقات شروع کی۔ مقتولہ کی شناخت ہونے پر مرکزی دفتر پولیس مظفرآباد کی ٹیکنیکل ٹیم کی معاونت سے مقتولہ کے شوہر کے خلاف شواہد پائے جانے پر عمران کو فوری حفاظتی تحویل میں لیا جس نے شواہد کی بنیاد پر بیوی کو بیدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

اس اندھے قتل کو تین روز میں ٹریس کرنے پر رفیق اعوان ASI معہ ٹیم اور مرکزی دفتر پولیس مظفرآباد کی ٹیکنیکل ٹیم کو شاباش ۔

17/05/2024

سارے معاملات سے فارغ ہونے کے بعد اس غاذی کو بھی ڈھونڈیں جو پُل سے گرا اور دریا میں جا لگا۔ پھر تیرتے ہوئے چلوٹئیاں کرتا ہوا باہر نکل کر واپس پُل پہ پہنچا اور مظاہرے میں شامل ہوا۔ ..

باپ انڈین فوج سے لڑتے ھوئے شہید ھوابیٹا پاکستانی فوج سے لڑتے ھوئے شہید ھو گیا
16/05/2024

باپ انڈین فوج سے لڑتے ھوئے شہید ھوا
بیٹا پاکستانی فوج سے لڑتے ھوئے شہید ھو گیا

Address

Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Emaan kashmiri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Emaan kashmiri:

Share