24/02/2023
مظفرگڑھ!
سابق تحصیل ناظم مظفرگڑھ سردار آباد ڈوگر کا نماز جنازہ ان کے آبائی شہر خان گڑھ میں گزشتہ روز ادا کر دیا گیا جس میں وفاقی وزیر سابق صوبائی وزیر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات صحافتی برادری اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تاجر برادری نے شہر بھر میں دوکانوں کا شٹر ڈاؤن رکھا اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔
تفصیل کےمطابق 23 فروری بروز جمعرات کو سابق تحصیل ناظم و سربراہ ڈوگر برادری سردار آباد ڈوگر دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے جن کا نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی شہر خان گڑھ میں ادا کیا گیا جس میں وفاقی وزیر مملکت نوابزادہ افتخار احمد خان سابق صوبائی وزیر نوابزادہ منصور احمد خان نوابزادہ بلال احمد خان سابق ایم پی ایز سردار عون حمید ڈوگر ملک قسور لنگڑیال علمدار قریشی معظم جتوئی جبکہ شیخوپورہ کے رہائشی ایم این اے عرفان ڈوگر اور حلقہ کی دیگر سیاسی شخصیات چوہدری عدنان خالد سید جمیل شاہ بخاری امتیاز علیم قریشی ڈاکٹر عبدالرشید شیخ اور صدر انجمن تاجران شیخ رضوان فضل کورا , ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ ریاض بخاری , سینئر صحافی اے بی مجاہد, سردار معظم ڈوگر قاضی محمد اعظم سمیت صحافتی برداری اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ متوفی کی وصیت کے مطابق ان کا نماز جنازہ ان کے بیٹے جواد ڈوگر نے پڑھایا اور انجمن تاجران کے صدر شیخ رضوان فضل کورا کی ہدایت پر تاجر برادری نے سردار آباد ڈوگر کی وفات کے سوگ میں شٹر ڈاؤن رکھا جبکہ مقامی پولیس نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے