18/10/2025
اہلِ غزہ کیلئے قدرت کا تحفہ❤️
جنوبی غزہ کے ساحلی شہر خان یونس کے سمندر میں ایک نایاب اور عجیب الخلقت مچھلی پکڑی گئی ہے، جس کی لمبائی تقریباً 10 میٹر اور وزن تقریباً دو ٹن بتایا جاتا ہے۔ یہ غیر معمولی واقعہ علاقے میں موجود بے گھر اور محصور فلسطینیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث بنا، جن کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ لوگ اسے قدرت کی جانب سے ایک انعام اور رحمت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ ایک ایسی سرزمین پر جہاں بھوک، محاصرہ، اور جنگ نے زندگی کو تنگ کر رکھا ہے، وہاں سمندر نے گویا اپنے خزانے کھول دیئے۔