ABN Muzaffargarh

ABN Muzaffargarh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ABN Muzaffargarh, Media/News Company, House no. 2 Talerei garden Road muzaffargarh, Muzaffargarh.

26/08/2026

مظفرگڑھ میں بھی عید میلادالنبی ص نہایت عقیدت واحترام سے منائی جا رھی ھے

26/08/2026

مصطفیٰ جانِ رحمت ﷺ پہ لاکھوں سلام، شمعِ بزمِ ہدایت ﷺ پہ لاکھوں سلام

تمام اہل اسلام کو جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبارک

اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے منور فرمائے، آمین

24/08/2026

مظفرگڑھ: دریائے سندھ کے قریب زمیندارہ بند میں 15 فٹ شگاف کے باعث فلڈ ایمرجنسی، آبادی اور فصلات زیرآب آنے کا خدشہ، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: زمیندارہ بند ٹوٹنے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں 4 مختلف مقامات پر 07 ریسکیو بوٹس مکمل ریسکیو آلات کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے 77 ریسکیورز اور 5 ریسکیو بوٹس آپریشن میں مصروف، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان موقع پر تمام تر آپریشن کی کماڈ کر رہے ہیں، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: دریائے سندھ کے بیٹ ایریا میں سیلابی پانی میں پھنسے 35 افراد کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: ریسکیو ٹیموں نے بوٹس کے ذریعے 18 افراد کو بحفاظت نکالا جبکہ 17 افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کیا، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مزید ریسکیو ٹیمیں بوٹس اور ضروری سامان کے ہمراہ متاثرہ علاقے کی جانب روانہ، ریسکیو 1122

24/08/2026

محترم وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ٫آر پی او ڈیرہ غازی خان جناب اظہر اکرم صاحب ضلع مظفرگڑھ کے صدر پولیس سرکل کے تھانہ روہیلانوالی خواتین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایس ایچ او روہیلانوالی کو تبدیل کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں فائرنگ واقعہ کا مرکزی ملزم رائو طیب موجودہ ایس ایچ او کا قریبی رشتہ دار ہے , افسوس ناک واقعہ کی ایف آئی آر آج 24/08/2026کودرج ہوئی جبکہ واقعہ گزشتہ رات 11بجے کا اور ملزم کو تھاتہ میں الگ کمرہ میں پروٹوکول کے ساتھ رکھا گیا ہے متاثرہ زخمی خاتون کا مبینہ الزام مزید ویڈیو دیکھیں اور زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
RPO DG Khan

22/08/2026

جس باپ نے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، اپنی خواہشیں قربان کرکے اولاد کی ضروریات پوری کیں، اور جس کی دعاؤں نے اولاد کو زندگی میں آگے بڑھایا، اگر وہی باپ بڑھاپے میں اپنے بیٹے کے ہاتھوں تھپڑ، مکوں اور ڈنڈوں کا نشانہ بنے تو اس سے بڑھ کر شرمناک بات اور کیا ہو سکتی ہے؟

تحصیل علی پور میں ایک بزرگ والد پر اپنے ہی بیٹے کی جانب سے مبینہ تشدد کی خبر سامنے آئی ہے۔ الزام ہے کہ بیٹے نے والد کو دھکے دیے، تھپڑ اور مکوں سے مارا اور لکڑیوں سے بھی تشدد کیا۔
والدین جب جوان تھے تو انہوں نے ہمیں سنبھالا، اب جب وہ بوڑھے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں سنبھالیں، نہ کہ ان پر ہاتھ اٹھائیں۔

دنیا کی کوئی کامیابی، کوئی جائیداد اور کوئی دولت ایسی نہیں جو ماں باپ کی بددعا کا بوجھ اٹھا سکے۔

والدین پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے ایک لمحے کے لیے اپنے بچپن کو یاد کرلیں… شاید ہاتھ خود ہی رک جائے۔والدین کی عزت کریں، ان کی خدمت کریں۔
کیونکہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔

22/08/2026

علی پور/// قتل بریکینگ

علی پور؛ تھانہ کندائی کی حدود میں غیرت کے نام پر قتل کی لرزا خیز واردات دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل

علی پور کالا کالی کے الزام میں دیور نے دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

علی پور؛دیور اور دیگر ملزمان نے گھر میں بیٹھی خاتون کو فائر مار کر قتل کیا

علی پور؛ مقتولہ کی شناخت مراداں بی بی کے نام سے ہوئی

علی پور؛ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

علی پور؛ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

22/08/2026

مظفرگڑھ. ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سوئیپرز کا 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج... احتجاجی مظاہرین نے ٹھیکیدار کے خلاف شدید نعرے بازی کی..احتجاجی مظاہرہ میں خواتین بھی شامل... ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 4 ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جارہی.... ملازمین نے کہا کہ اگر تنخواہ ادا نہیں کی گئی تو ہسپتال میں صفائی کا کام مکمل بند کر دیں گے اور احتجاجی مظاہرے کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا....
ماجد نصیر ڈسٹرکٹ رپورٹر اےبی این نیوز مظفرگڑھ

22/08/2026

مظفرگڑھ. ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سوئیپرز کا 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج...

مظفرگڑھ. احتجاجی مظاہرین نے ٹھیکیدار کے خلاف شدید نعرے بازی کی..

مظفرگڑھ. احتجاجی مظاہرہ میں خواتین بھی شامل...

مظفرگڑھ. ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 4 ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جارہی....مظاہرین

مظفرگڑھ. 105 ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں فوری تنخواہ ادا کی جائے. مظاہرین

مظفرگڑھ..اگر تنخواہ ادا نہیں کی گئی تو ہسپتال میں صفائی کا کام مکمل بند کر دیں گے. مظاہرین

مظفرگڑھ. مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاجی مظاہرے کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا...مظاہرین

22/08/2026

صحافت کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے اس صحافی نے

22/08/2026

مظفرگڑھ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں ضلعی سطح پر مختلف سکولز کے طلباء و طالبات کے درمیان ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد... ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی طاہرہ رفیق نے کہا کہ ڈرائنگ مقابلے میں تحصیل سطح پر نمایاں پوزیشنیں لینے والے طلباء آج ضلعی سطح پر مقابلہ میں حصہ لے رہے ہیں یہ اپنے آرٹس کے زریعے دنیا میں امن ،خوشحالی اور ترقی کو اجاگر کررہے ہیں.
شیخ ماجد نصیر ڈسٹرکٹ رپورٹر اےبی این نیوز مظفرگڑھ.

Address

House No. 2 Talerei Garden Road Muzaffargarh
Muzaffargarh
066

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABN Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share