Muzaffargarh Updates -MRK

Muzaffargarh Updates -MRK "Stay tuned for the latest news and updates from Muzaffargarh."

08/09/2026

*پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ 👇🏼*

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

03/09/2026

*صحافی کون ہوتا ہے — کارڈ نہیں کردار پہچان ہے*

آج سوشل میڈیا کے دور میں ہر موبائل کیمرہ رکھنے والا خود کو صحافی سمجھنے لگا ہے۔ کسی کے پاس فیس بک پیج ہےکسی کے پاس یوٹیوب چینل کسی نے کسی ادارے کا کارڈ حاصل کر رکھا ھے اور کوئی چند پوسٹیں کرکے خود کو صحافی کہلوانے لگا ہے۔ لیکن صحافت صرف کیمرہ کارڈ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا نام نہیں صحافت ایک ذمہ دار باوقار اور مقدس شعبہ ہےاصل صحافی کی پہچان اس کا کارڈ نہیں بلکہ اس کا کردار اس کی خبر اور اس کی ساکھ ہوتی ہے۔اصل صحافی وہ ہے جو کسی مستند اور باقاعدہ میڈیا ادارے سے وابستہ ہو جس کی خبریں ادارے کے اخبار چینل یا معتبر نیوز پلیٹ فارم پر شائع یا نشر ہوں جو خبر دینے سے پہلے تحقیق کرے فریقین کا مؤقف لے اور ذاتی پسند و ناپسند کو پیشہ ورانہ ذمہ داری پر غالب نہ آنے دے۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کچھ لوگ پیسے خرچ کرکےبڑے میڈیا اداروں کے کارڈ اور نام تو حاصل کر لیتے ہیں مگر صحافت کی بنیادی ذمہ داری اصول اور تربیت ان کے پاس نہیں ہوتی۔صحافت کا مطلب یہ نہیں کہ کسی دفتر میں پروٹوکول نہ ملا تو خبر کے نام پر مہم شروع کردی جائے کسی ذاتی معاملے میں پسند کے مطابق فیصلہ نہ ہوا تو کردار کشی شروع کردی جائے یا ذاتی مفاد کو عوامی مسئلہ بنا کر پیش کیا جائےصحافت نہ ذاتی انتقام کا ہتھیار ہے نہ پروٹوکول حاصل کرنے کا ذریعہ اور نہ ہی کاروبار
عوام کے اصل مسائل اجاگر کرنا مظلوم کی آواز بننا ناانصافی کے خلاف سوال اٹھانا کرپشن کی نشاندہی کرنا اور حکمران و انتظامیہ کو مسائل دکھانا ہی صحافت کی اصل روح ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ صحافی اور سوشل میڈیا پر خبر شیئر کرنے والے شخص میں فرق واضح کیا جائے۔ ہر شخص کو اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے لیکن ہر شخص کا خود کو صحافی قرار دینا صحافت کے پورے شعبے کے ساتھ انصاف نہیں

یاد رکھیں صحافی کی اصل پہچان گلے میں لٹکا ہوا کارڈ یا بڑا ادارہ نہیں بلکہ عوام کے اعتماد میں چھپی ہوتی ہےاور بہترین صحافی وہ ہے جو طاقتور کے قریب ہونے پر نہیں سچ کے قریب ہونے پر فخر کرے
ماجد خانزادہ

مری                       *گرین بس منصوبے کی 11 میں سے 6 الیکٹرک بسوں میں معمولی تکنیکی فالٹس، ڈی سی آغا ظہیر عباس شیراز...
31/08/2026

مری *گرین بس منصوبے کی 11 میں سے 6 الیکٹرک بسوں میں معمولی تکنیکی فالٹس، ڈی سی آغا ظہیر عباس شیرازی کا فوری نوٹس*

مری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین بس منصوبے کی ای بسوں کا ٹیکنیکل معائنہ، معمولی خرابیاں سامنے آگئیں

مری: ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی خود ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ بس اسٹینڈ پہنچ گئے

مری: ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے الیکٹرک بسوں کا خود معائنہ کیا مکمل فٹنس تک سڑکوں پر چلانے سے روک دیا

مری: 6 الیکٹرک بسوں میں فالٹس سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو فوری مرمت اور مکمل فٹنس یقینی بنانے کا مراسلہ

مری: معمولی خرابی بھی نظر انداز نہیں ہوگی، ڈی سی مری نے گرین بسوں کی مکمل تکنیکی کلیئرنس لازمی قرار دے دی

مری: الیکٹرک بسوں کے تکنیکی فالٹس دور کرنے کے لیے چینی انجینئرز مری پہنچیں گے

مری: چینی انجینئرز بسوں کی مکمل جانچ اور مرمت کریں گے، فٹنس کے بعد ہی روٹس پر لانے کا فیصلہ

مری: ڈی سی مری کا دوٹوک مؤقف، عوام کی جان و سفر کی سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

مری: مکمل فٹنس اور تکنیکی کلیئرنس تک کوئی الیکٹرک بس روٹس پر نہیں چلے گی

مری: گرین بس منصوبے میں معیار اور حفاظت اولین ترجیح، ضلعی انتظامیہ کا واضح پیغام

مری: فٹ بسیں، محفوظ سفر اور بہتر سروس—گرین بس منصوبے کے تحت شہریوں اور سیاحوں کو جدید سفری سہولت دینے کی تیاری

30/08/2026

مظفرگڑھ *پاسپورٹ آفس کے گرد گھیرا تنگ*
عوامی شکایات پر ایس ایچ او سٹی کا پولیس ٹیم کے ھمراہ پاسپورٹ آفس کے اطراف چھاپہ مبینہ ٹاؤٹوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ کارروائی کے دوران 3 پاسپورٹ ایجنٹ فرار ہونے میں کامیاب جبکہ 3 معزز پاسپورٹ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں

28/08/2026

موسم اپ ڈیٹ ایڈوانس یاد رکھئے گا
رواں سال موسم سرما آزمائش شدہ ہوگا شدید ترین سردی 2013 کے بعد بھاری ریکارڈ ٹوڑ برف باری متوقع اس دوران وقفے وقفے سے بارشیں متوقع بیک ٹو بیک مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی آمد متوقع اکتوبر تا دسمبر 2026 جنوری تا مارچ 2027 باقی ھوگا وھی جو اللہ چاھتا ھےیہ موسمی تجزیہ ھے. MRK✊🌩️🌨️🌧️⛈️

26/08/2026

*افسوسناک خبر:*

*پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق*

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائنی وارڈ کی نرسری میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔

پمز حکام کے مطابق واقعے کے وقت نرسری میں 16 نومولود موجود تھے، جن میں سے صرف ایک بچے کو بحفاظت نکالا جا سکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نرسری میں ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے بعد لگی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل مکمل کیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور وجوہات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

26/07/2026

مانوالہ فیصل آباد روڈ پر شدید بارش میں بجلی کی ہائی وولٹیج مین لائن ٹوٹ کر بس پر آگری ایک مسافر جاں بحق 14 شدید زخمی 4 کی حالت تشویشناک

Address

Muzaffargarh Press Club(REGD)
Muzaffargarh
34200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muzaffargarh Updates -MRK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share