DHS News

DHS News News channel

04/08/2026

خوب صورت شاعری سیں ہاشم ساغر موہانڑا

🚨 اہم خبر | شہر ماہڑہشہر ماہڑہ کے مین روڈ شاھد بھٹی کے گھر کی جانب سرکاری کیکر کا درخت اچانک گر گیا، جس کے باعث سڑک مکمل...
03/08/2026

🚨 اہم خبر | شہر ماہڑہ
شہر ماہڑہ کے مین روڈ شاھد بھٹی کے گھر کی جانب سرکاری کیکر کا درخت اچانک گر گیا، جس کے باعث سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی اور شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
عینی شاہدین کے مطابق درخت کے قریب بجلی کی تاریں بھی موجود تھیں، جس سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور راہگیروں کو متبادل راستے استعمال کرنا پڑے۔
شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرے ہوئے درخت کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور سڑک کنارے موجود پرانے اور کمزور درختوں کی بروقت کٹائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

صوبہ سرائیکستان کیوں ضروری ہے؟صوبہ سرائیکستان کا قیام پاکستان میں ایک اہم عوامی اور سیاسی مطالبہ سمجھا جاتا ہے۔ جنوبی پن...
10/07/2026

صوبہ سرائیکستان کیوں ضروری ہے؟

صوبہ سرائیکستان کا قیام پاکستان میں ایک اہم عوامی اور سیاسی مطالبہ سمجھا جاتا ہے۔ جنوبی پنجاب کے بہت سے لوگ یہ رائے رکھتے ہیں کہ الگ صوبہ بنانے سے اس خطے کے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں گے۔ ان کے نزدیک یہ مطالبہ صرف انتظامی تبدیلی نہیں بلکہ عوام کی ترقی، خوشحالی اور بہتر نمائندگی کا ذریعہ ہے۔
سرائیکستان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب ایک وسیع علاقہ ہے، مگر یہاں تعلیم، صحت، روزگار، صنعت اور بنیادی سہولیات کی کمی پائی جاتی ہے۔ اگر الگ صوبہ قائم ہو جائے تو مقامی حکومت اپنے وسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر زیادہ توجہ دے سکے گی، جس سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
اس کے علاوہ سرائیکی زبان، ثقافت اور روایات پاکستان کے ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہیں۔ الگ صوبہ بننے سے ان کی بہتر سرپرستی، فروغ اور تحفظ ممکن ہو سکتا ہے، جس سے مقامی شناخت مزید مضبوط ہوگی۔
انتظامی اعتبار سے بھی نئے صوبے کے قیام کے حق میں یہ دلیل دی جاتی ہے کہ عوام کو سرکاری دفاتر، عدالتوں اور دیگر اداروں تک رسائی آسان ہوگی۔ اس سے فیصلے جلد ہوں گے، عوام کو بہتر سہولیات ملیں گی اور حکومتی نظام زیادہ مؤثر انداز میں کام کر سکے گا۔
البتہ بعض لوگ اس مطالبے سے اختلاف بھی کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ نئے صوبے کے قیام سے اخراجات بڑھ سکتے ہیں اور وسائل کی تقسیم کے نئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ نظام میں اصلاحات کر کے بھی عوامی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
آخر میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کا معاملہ آئینی، سیاسی اور عوامی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر یہ فیصلہ وسیع مشاورت، قومی اتفاقِ رائے اور عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے تو اس سے ملک کے انتظامی نظام اور علاقائی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَشہر سلطان کی معروف دینی و روحانی شخصیت مخدوم سید مظفر شاہ بخاری کے انتقال کی ...
09/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

شہر سلطان کی معروف دینی و روحانی شخصیت مخدوم سید مظفر شاہ بخاری کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ موصول ہوئی۔ ان کی دینی، سماجی اور روحانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات سے علاقے میں ایک عظیم خلا پیدا ہو گیا ہے ۔

نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے۔ آمین۔

میرے پیارے پاکستانیو!یہ کیسی منگھائی ہے کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے۔آٹا، چینی، گھی، پٹرول، بجلی، گیس سب کچ...
19/05/2026

میرے پیارے پاکستانیو!
یہ کیسی منگھائی ہے کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے۔
آٹا، چینی، گھی، پٹرول، بجلی، گیس سب کچھ عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے۔
حکمرانوں کے پروٹوکول کم نہیں ہوتے،
لیکن غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔
پٹرول مہنگا → کرایہ مہنگا → سبزی مہنگی → زندگی مہنگی
آخر عوام جائیں تو جائیں کہاں؟
حضرت عمرؓ کے دور میں اگر فرات کنارے ایک کتا بھی بھوکا مر جاتا تو جواب دہی کا خوف ہوتا،
اور آج لاکھوں غریب پریشان ہیں مگر کسی کو فکر نہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
پٹرول سستا کیا جائے
بجلی کے بل کم کیے جائیں
غریب عوام کو ریلیف دیا جائے
مہنگائی فوری کنٹرول کی جائے
ظالم حکمران یاد رکھیں،
عوام کی آہیں عرش ہلا دیتی ہیں۔

19/05/2026

کیا باتاں خان دیاں

میاں سانپ چھوٹے میاں سے ناراض
10/05/2026

میاں سانپ چھوٹے میاں سے ناراض

10/05/2026

ما بالیں کوں نگلنڑ تونڑیں أ گٸ ہے
خوبصورت شاعری

مہنگائی اور پٹرول والا پتھر میاں صاحب یوں دل پر رکھے ہوئے ہیں !
09/05/2026

مہنگائی اور پٹرول والا پتھر میاں صاحب یوں دل پر رکھے ہوئے ہیں !

Address

Muzaffargarh
Muzaffargarh

Telephone

+923002751730

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHS News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share