News With Farooq

News With Farooq To stay informed about all the news of South Punjab, follow your News News with Farooq HD Pakistan and we will also give you reliable news.

22/08/2026

مظفرگڑھ: تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ممکنہ کٹوتی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے صفائی عملے نے ہڑتال کردی

مظفرگڑھ: سینیٹری سٹاف کا ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا،نعرہ بازی

مظفرگڑھ: گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے.مظاہرین

مظفرگڑھ: ٹھیکیدار کمپنی کے عہدیداران ورکرز سے ہر تنخواہ میں سے 4 ہزار روپے کی رقم کا تقاضا کررہے ہیں.مظاہرین کا الزام

مظفرگڑھ: جب تک تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں،ہسپتال میں صفائی نہیں کریں گے.مظاہرین

مظفرگڑھ: ٹھیکیدار کمپنی اور ورکرز کے معاملات حل کروانے کی کوشش کی جارہی ہے.ہسپتال انتظامیہ کا موقف

ملتان/ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، ستھرا پنجاب ایجنسی کے سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے خورد برد کا معاملہ سامنے آگیا، اینٹی کرپشن ...
21/08/2026

ملتان/ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، ستھرا پنجاب ایجنسی کے سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے خورد برد کا معاملہ سامنے آگیا، اینٹی کرپشن ملتان نے مقدمہ درج کرکے کمپنی سیکرٹری کبیر خان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

21/08/2026

بوریوالا: راہگیر خاتون ٹیچر سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

بوریوالا: نامعلوم ملزم نے حماد نامی شہری سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوگیا۔

بوریوالا: شہریوں کی جانب سے تعاقب پر ملزم تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر پختہ دیوار سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں اس کا دائیاں بازو فریکچر ہو گیا ۔

بوریوالا: زخمی ملزم کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی، جو راہگیر خاتون ٹیچر سے نازیبا حرکات میں بھی ملوث تھا۔

بوریوالا: ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا مظہر فرید گوندل نے زخمی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

پاکستانی کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔
21/08/2026

پاکستانی کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
21/08/2026

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا گیا ، 24 اگست 2026 سے پنجاب بھر کے تمام اسکول پیر تا جمع...
21/08/2026

پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا گیا ،
24 اگست 2026 سے پنجاب بھر کے تمام اسکول پیر تا جمعہ کھلا کریں گے

اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی کارروائی۔۔۔!!ستھرا پنجاب کی صفائی کے ساتھ کرپشن پر  ڈیرہ غازی خان کے 3 افسران چیف فنانس آفی...
21/08/2026

اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی کارروائی۔۔۔!!

ستھرا پنجاب کی صفائی کے ساتھ کرپشن پر ڈیرہ غازی خان کے 3 افسران چیف فنانس آفیسر محمد حبیب آپریشنل منیجر محمد حسنین اور تحصیل منیجر عمر فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان پر سرکاری خزانے کو 18 کروڑ 84 لاکھ 486 روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مقدمہ نمبر 37/26 درج، مزید تفتیش جاری۔

20/08/2026

مظفرگڑھ۔ موضع گجوواہن میں مزدور کے گھر داخل ہونے پر تھانہ خانگڑھ پولیس کے خلاف احتجاج

مظفرگڑھ۔ پولیس پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا الزام

مظفرگڑھ۔ پولیس اہلکاروں پر غریب خواتین سے نازیبا سلوک کا بھی الزام

مظفرگڑھ۔ مظاہرین کا آر پی او ڈیرہ غازی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

مظفرگڑھ۔ نقب زنی کی واردات پر مدعی کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ پولیس

20/08/2026

سابق وزہراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مظفرگڑھ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

18/08/2026

مظفرگڑھ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی چاندی ڈکیتی کیس میں بڑی پیشرفت، ڈکیتی کے دوران لوٹی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی 18 کلوگرام چاندی بھی برآمد کرلی، واقعے میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.

Address

Rana Street Near Taj Club
Muzaffargarh
34200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News With Farooq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share