12/08/2026
مورخہ 11 اگست 2026ء دورانِ نائٹ ڈیوٹی معلوم ہوا کہ فرمان علی ولد حسین علی، ساکن امپھری نے اپنے گھر کے اندر ایک نامعلوم شخص کو چھری اور کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر معلوم ہوا کہ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقتول کی نعش/ڈیتھ باڈی پی ایچ کیو ہسپتال میں موجود ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
مقتول کی شناخت اور واقعہ کے دیگر محرکات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔