Nagar Media

Nagar Media for Nagrians

اعلامیہنگر یوتھ آرگنائزیشنمورخہ [4 اپریل] کو نگر یوتھ آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس غلمت، راکاپوشی میں منعقد ہوا۔ اجلاس می...
04/05/2025

اعلامیہ
نگر یوتھ آرگنائزیشن

مورخہ [4 اپریل] کو نگر یوتھ آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس غلمت، راکاپوشی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل، قانونی حیثیت، اور تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پہلے سے تیار شدہ بائلاز (آئین و ضوابط) پر غور کیا گیا، شرکاء نے تجاویز پیش کیں اور اتفاق کیا گیا کہ ان بائلاز میں ضروری ترامیم کی جائیں گی تاکہ تنظیم کو مزید مؤثر اور مربوط انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ذمے داران درج ذیل افراد ہوں گے:

1. رضوان علی ایڈوکیٹ

2. سلیم عباس

3. راجہ جنید کیانی

یہ ذمے داران آئندہ چند دنوں میں بائلاز میں مجوزہ ترامیم، تنظیم کی رجسٹریشن اور انتخابی عمل کی تیاری کے حوالے سے عملی اقدامات کریں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نوجوانوں کی بہتر رہنمائی اور خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

جاری کردہ:
نگر یوتھ آرگنائزیشن
مورخہ: 4 اپریل

سست گجال میں کسٹم حکام  کی بدمعاشی اور ذور ذبردستی کے خلاف کاروائی پر پورٹ مزدور درخواست لےکر تھانہ پہنچ گئے ۔سست میں کس...
13/10/2024

سست گجال میں کسٹم حکام کی بدمعاشی اور ذور ذبردستی کے خلاف کاروائی پر پورٹ مزدور درخواست لےکر تھانہ پہنچ گئے ۔سست میں کسٹم حکام نے چادر اور چاردیواری کے قانون کو پائمال کردیا غریب مزدور کے گھر چھاپے مال کو نقصان بغیر کسی قانونی اجازت کے غریب مزدورکے گھر پر دھاوا بول دیا غریب مزدور نے تھانے میں قانونی کاروائی کےلئے درخواست پیش کی ۔

01/06/2024

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخ گواہ ہے کہ فلسطین میں یہودیوں نے انتہاٸی مکاری سے فلسطینیوں کی زمینوں کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ کی قیمتیں اور نوکریوں کا جانسہ دیکر عربی مفاد پرست رہنماوں کو خریدا جاکر فلسطین کو قبضہ کیا تھا۔۔۔
ایسے ہی برصغیر کے وسیع و عریض خطے کو انگریزوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے نرالے خوب دیکھا کر پورے ایک سو نوے سال کروڑوں ہندووں اور مسلمانوں کو اپنا غلام بنایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھمیں دنیا کے دیگر اقوام کی تاریخ سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔جی۔بی کے غیرت مند عوام کا پچہتر سال پہلے از خود آذادی لینے کے باوجود صرف حکومت سازی کے لیے لاۓ ہوۓ پٹھان اور پنجابیوں نے قبضہ جماکر جی۔بی قوم کے درمیان سیکٹیرٸن فسادات و نفرتوں میں مصروف رکھا جا کر اس علاقے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ہر دور میں انسانی حقوق کی باتوں کو مقبوضہ علاقہ کے پردے میں چھپا کر اپنے مفادات کی بات ہو تو عوامی راۓ اور نام نہاد جی۔بی اسمبلی کو بھی اپنے گھر کی لونڈی بنا کر من پسند معاہدے اور قانون سازی کرواۓ جاتے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ قوم سنی,شیعہ اور اسمعلیہ میں بٹ چکی دشمن لڑاو اور حکومت کرو کی پالسی سے خوب لطف اندوز ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
جی۔بی کے غیرت مند اور باشعور عوام کو کھولی باتوں سے نکل کر مشترکہ مفادات کے لیے تمام تر تعصبات سے کنارہ کش رہ کر ایک پرچم سایہ تلے جمع ہونے کی ضرورت ہے ورنہ کبھی گرین ٹریریزم😃 تو کبھی کیسے کیسے ناموں سے منصوب کر کے بیرونی لوگ آپکے علاقے کو اٹھاٸنگے آپ کی جنت نظیر علاقے سے اربوں کماکر اپنی تجوریاں بھردینگے اور آپکو دو ٹکے کی نوکری دیکر اپنی تسلط بھی جماٸنگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب نہی تو کب جی۔بی قوم کو سمجھنا ہوگا پانی سر سے گزرنے کے بعد کسی طرح کی کوشش کسی کام کی نہی رہنے والی۔۔۔۔۔
لہازا یہ جی۔بی کی قوم گلبر کی لنگڑی حکومت کو علاقے بھر کے تمام تر اہم سیاحتی مقامات کو اپنی مرضی سے کسی بھی ادارے یا کمپنی کو دینے کی ہرگز اجازت نہی دیسکتے ہیں۔
ان نمونوں کی کی کچھ تصویری جھلکیاں جنہوں نے پاکستان کو قرضوں اور مشکلات سے نکالکر جی۔بی والوں کو ترقی کی راہوں میں گامزن کرنے آۓ ہیں😊😀
گلگت بلتستان کو جینے دو

تحریر:بابر علی بگورو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیشہ سچ جان کر جیو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05/02/2024

مذاکرات کامیاب دھرنا 21 روز کیلئے ملتوی
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

31/01/2024

نگرکوز آج کل

19/12/2023

21دسمبر کو دنیور چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا عوام بھر پور شرکت کریں ۔عوامی ایکشن کمیٹی میڈیاسیل ۔

13/12/2023

میں جس دفتر میں وزارت کے لئے جاتا تھا وہاں جاوید علی منوا وزیر اعلیٰ بننے کے لئے جاتے تھے. شمس لون کا اسمبلی میں انکشاف

12/12/2023

ریاست ہمیں بتا دے ہمیں لڑنا ہے یا بھاگنا ہے اس کے بعد ہم اپنی سمت طے کریں گے. اب بات نیو یارک تک جائے گی.
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نواز خان ناجی

12/12/2023

رکن اسمبلی ایوب وزیری نے اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔

حالیہ MBBS  کےلئےمیرٹ پر آنے والے گلگت بلتستان بلخصوص نگر کے ہونہار طلبہ وطالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
09/12/2023

حالیہ MBBS کےلئےمیرٹ پر آنے والے گلگت بلتستان بلخصوص نگر کے ہونہار طلبہ وطالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

08/12/2023

گلگت بلتستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں
ہم اپنا فیصلہ خود کرنے کا حق رکھتے ہیں

Address

Nagar
15650

Telephone

+923119806852

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nagar Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share