Voice of Bucheki - VOB

Voice of Bucheki - VOB ننکانہ صاحب کے تاریخی قصبہ بچیکی کے عوام کی آواز

01/03/2025

05/02/2025

‏وقت سب کچھ بدل سکتا ہے۔۔!!تقریباً 30 سال پہلے، باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ذاتی مالی مشیر مقرر کیا ...
04/02/2025

‏وقت سب کچھ بدل سکتا ہے۔۔!!
تقریباً 30 سال پہلے، باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ذاتی مالی مشیر مقرر کیا تھا۔
یہ اس بات کا ثبوت نہیں تھا کہ ٹرمپ غریب تھا، بلکہ حقیقت یہ تھی کہ اس وقت ٹائسن زیادہ طاقتور اور امیر تھا، اور اس نے ٹرمپ کو ملازم رکھا تھا.
📌 اس سے ہمیں دو بڑے سبق ملتے ہیں:

1️⃣ آج کا ملازم کل کا باس بھی بن سکتا ہے، اس لیے ہر کسی کے ساتھ انصاف اور اچھے رویے سے پیش آنا چاہیے۔
2️⃣ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، جو آج عروج پر ہے، وہ کل زوال کا شکار بھی ہو سکتا ہے، اور جو آج پیچھے ہے، وہ کل دنیا کا لیڈر بھی بن سکتا ہے۔

وقت سب کچھ بدل سکتا ہے، کیا ایسا نہیں؟

04/02/2025

‏👈دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے کاٶنٹر لگوا کر چالیس چالیس ہزار کرایہ وصول کر رہے تھے👈تجاوزات ہٹانے میں سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا گیا ریاض الحق جج (MNA) نے سب سے پہلے اپنی آٹھ دکانیں توڑیں

31/01/2025

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس

30/01/2025

تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او شفیق احمد کی جانب سے ایک بزرگ شہری پر مبینہ تشدد کے واقعے پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا سخت نوٹس، ایس ایچ او معطل

26/01/2025

ننکانہ شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات
مورخہ 25 جنوری بروز اتوار دن پونے بارہ بجے گلستان موبائل میں اسلحہ سے لیا نامعلوم ڈاکووں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون لے کر فرار ہو گئے
ننکانہ سمیت ضلع بھر کے عوام خصوصا تاجر حضرات دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے سخت پریشان اور خوف کا آشکار

‏ملک ریاض بمقابلہ نظامِ ریاستایک  تحریرسیاست دانوں کا عروج و زوال تو پاکستان میں خیر ایک معمول کی کہانی ہے مگر ملک ریاض ...
25/01/2025

‏ملک ریاض بمقابلہ نظامِ ریاست

ایک تحریر

سیاست دانوں کا عروج و زوال تو پاکستان میں خیر ایک معمول کی کہانی ہے مگر ملک ریاض پر زوال سازوں کا ہاتھ پڑنا غیر معمولی ہے۔جرنیلوں، ججوں، سیاستدانوں، صحافیوں اور وکیلوں میں کون ہے جس نے ملک ریاض کے عزائم کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے میں ان کی اعانت نہیں کی اور اس کے بدلے میں اسے نوازا نہ گیا ہو۔
‏آصف علی زرداری سے نواز شریف تا پرویز مشرف تا عمران خان جو بھی باوردی یا بلا وردی آیا، سب کو زوال آتا چلا گیا مگر ملک صاحب پھلتے پھولتے گئے۔
پاکستانی حکمرانوں سے ملک ریاض کے خفی اور جلی روابط کی طرف جس میں آصف علی زرداری کو کوئی نہیں کاٹ سکتا۔ ان کی دوستی کی ایک پکی نشانی بحریہ ٹاؤن لاہور کا بلاول ہاؤس ہے.جس کے بارے میں کبھی عمران خان نے فرمایا تھا: ‏’اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صدر آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کو آگاہ کریں کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی جانب سے تحفے میں دیے گئے 5 ارب روپے کے لاہور میں تعمیر کیے گئے محل بلاول ہاؤس کے عوض انہوں نے ملک ریاض کو کیا فائدے دیے ہیں، اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے صدر زرداری کو لاہور میں 200 کنال پر محیط ایک محل تحفہ کے طورپر دیا ہے، ملک ریاض کے اس قیمتی تحفہ کا نہ تو چیئرمین نیب نے نوٹس لیا اور نہ کسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس جانب توجہ کی۔‘
‏ملک ریاض کے صرف آصف زرداری اور رحمان ملک سے نہیں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت تمام سیاستدانوں سے تعلقات اور دوستی ہے
نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2014 میں دھرنے کے دوران آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیر الاسلام نے انہیں استعفا دینے کا پیغام بھجوایا جسے انہوں نے رد کر دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم تک یہ اہم پیغام ملک ریاض ہی لے کر گئے تھے، اس سے پہلے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان معاہدہ بھوربن کے وقت بھی ملک ریاض خاصے سرگرم رہے تھے.
‏2014 میں جناب نے حیدر آباد میں الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا،یہ عظیم الشان علمی منصوبہ الطاف حسین کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بگڑنے کی وجہ سے ٹھپ ہو گیا اور ان کے نام پر یونیورسٹی تو کیا میڈیا میں ان کا نام لینے پر ہی پابندی لگ گئی اور انہیں بانی ایم کیو ایم کہا جانے لگا، جس طرح اب عمران خان ‘بانی پی ٹی آئی’ ہو گئے ہیں
ان کی مرضی سے انسدادِ کرپشن کے لیے قائم نیب کے سربراہوں کی تقرری بھی ہوتی رہی ہے
ایک زمانہ اگر وہ تھا جس میں نیب چئیرمین کی تعیناتی میں ملک ریاض کی رضا شامل ہوتی تھی تو اب ایک زمانہ یہ ہے جس میں نیب ان کے خلاف جاری اعلامیے میں بتاتی ہے کہ اس کے پاس ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
‏عدلیہ کا کیا کہیں؟ آج تک یہی کُھل کے سامنے نہیں آ سکا کہ دبنگ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کا ملک ریاض سے کیا مفاداتی رشتہ تھا۔ اس سکینڈل میں سزا و جزا کا کیا ہوا؟
یاد رہے کہ افتخار محمد چودھری اور ملک ریاض کی اس کھلی عداوت میں عمران خان نے افتخار چودھری کا ساتھ دیا اور یہ مطالبہ کیا تھا:

‘ ملک ریاض نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ہے، وہ قرآن ہاتھ میں پکڑ کر بتائیں کہ اب تک کن سیاستدانوں ،جرنیلوں، بیورو کریٹس اور صحافیوں کو پیسے دیے.
‏کئی برس پہلے ملک ریا ض نے ایک انٹرویو میں کہا کہ زمین کا کام تو ہزاروں لوگ کرتے ہیں مگر میں شاید ’سسٹم‘ کو ان سے تھوڑا بہتر سمجھتا ہوں۔ فائل آگے بڑھانے کے لیے اس میں اضافی پہیے لگانے پڑتے ہیں۔
ملک صاحب نے کبھی یہ تاثر نہیں جھٹلایا کہ اُن کے پاس ویڈیوز اور تصاویر کا سب سے بڑا نجی خزانہ ہے۔
‏اب انتظار ہے کہ سیاست کو قابو میں رکھنے والا اسٹیبلشمنٹ کا ’تراشیدم ، پرستیدم ، شکستم‘ کا عشروں پرانا نسخہ ملک صاحب پر بھی کارگر ہوتا ہے کہ نہیں۔

لگتا ہے اس بار گیم کچھ اور ہے۔ کچھ سیاسی، کچھ مالی، کچھ مفاداتی اور کچھ انائی۔ مک مکا ہو گیا تو خیر ہے ورنہ، اور لے آئیں گے بازار سے گر ٹوٹ گیا۔
بہرحال ملک ریاض جیسے افراد جنہوں نے اس نظام کو کرپٹ کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی ہو انکے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہیئے۔

12/11/2024
آپ مکھیوں کو قائل نہیں کرسکتے کہ پھول کچرے سے زیادہ خوب صورت ہیں ✨
12/11/2024

آپ مکھیوں کو قائل نہیں کرسکتے کہ پھول کچرے سے زیادہ خوب صورت ہیں ✨

Address

BUCHEKI
Nankana Sahib
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Bucheki - VOB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share