لکھی ہوئی اردو نعتیں

لکھی ہوئی اردو نعتیں Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from لکھی ہوئی اردو نعتیں, Publisher, Lahore, Narang.

آفیشل پیج
محمد ذیشان احمد قادری ھجویری
فاضل جامعہ ہجویریہ داتا دربار لاہور
خطیب جامعہ گلزار مدینہ نارنگ منڈی
https://whatsapp.com/channel/0029VazV9z2LtOj73P4ncl2D
فرمائشی کلام کہ لیے واٹس ایپ چینل جوائن فرمائیں

16/04/2026

سُنو ! درویش لوگوں میں بڑے اَسرار ہوتے ہیں
شجر جو پھل نہیں دیتے وہ سایہ دار ہوتے ہیں

نکالو تِیر ترکش سےمجھے کچھ پُھول رکھنےدو
عداوت میں محبت کے بھی آثار ہوتے ہیں

یہ دستاروں کےشملےتوبس ہوتےہیں دکھاوےکے
جو سرداری کے قابِل ہوں ، تہی دستار ہوتے ہیں

فقیروں کا بھی کھاتے ہو کہاں کی یہ شرافت ہے
شریفوں کے تو کُتے بھی بڑے خوددار ہوتے ہیں

ہم ایسےلوگ ہیں ساجِدجو مَر کربھی نہیں مرتے
جواہر ٹوٹ جانے سے کہاں بےکار ہوتے ہیں

16/04/2026
مدينے کا ميں منگتا ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيںدرِ عالی پہ آيا ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيںگناہوں کا کفن پہنے ہوۓ چوکھٹ پہ آيا ہ...
12/04/2026

مدينے کا ميں منگتا ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں
درِ عالی پہ آيا ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

گناہوں کا کفن پہنے ہوۓ چوکھٹ پہ آيا ہوں
اندھيرا ہی اندھيرا ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

خطاٶں سے ہے آلودہ مری آنکھوں کی بيناٸی
مَيں شامِ غم کا نوحہ ہوں ، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

مدينے کی ہواٶں ميں، مدينے کی فضاٶں ميں
ميں آنسو بن کہ ٹھہرا ہوں ، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

سنہری جاليوں کے سامنے آنسو نہيں تھمتے
مَيں کب سے دست بستہ ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

مواجھے کی دعاٶں ميں ، ہزاروں التجاٶں ميں
مَيں ساری رات روتا ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

نبی جی ﷺ، آپ ﷺ کے قدموں ميں رہنے کی تمنا ہے
ہوا کا ايک جھونکا ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

کھڑا ہے بارشوں کا سلسلہ سر پر مرے آقا ﷺ
ميں مٹی کا گھروندہ ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

مری کاغز کی کشتی ، آج بھی گيلی کی گيلی ہے
سمندر پار رہتا ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

رياضِ مضطرب کو چادرِ رحمت عطا کيجے
برہنہ سر مَيں بيٹھا ہوں، کرم سرکار ﷺ فرماٸيں

کلام۔ ریاض حسین چودھری رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ

یہ چکی سیدہ کی چل رہی ہے    زمانہ جتنا لنگر کہا رہا ہےکہیں گے مصطفیٰ قدموں سے لگ جا         در زاہرا سے ہو کر آ رہا ہےسو...
10/04/2026

یہ چکی سیدہ کی چل رہی ہے
زمانہ جتنا لنگر کہا رہا ہے

کہیں گے مصطفیٰ قدموں سے لگ جا
در زاہرا سے ہو کر آ رہا ہے

سواری حشر میں گزری ہے کس کی
سر انساں جھکایا جا رہا ہے

ذبیب خوش نوا زاہرا کے صدقے
زمانے بھر میں عزت پا رہا ہے

یہ خون ابنِ زہرا کا اثر ہے
جو ارض کربلا مہکا رہا ہے

کہے گا رب اسے جانے دو رضواں
وسیلہ سیدہ کا لا رہا ہے

کہاں بس میں مرے زاہرا کی مدحت
کوئی حسنی سے یہ لکھوا رہا ہے

10/04/2026

Address

Lahore
Narang
39059

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when لکھی ہوئی اردو نعتیں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category