MA News Narowalایم اے نیوزنارووال

MA News Narowalایم اے نیوزنارووال Siraj Adda

20/08/2025

دانی برگر پوائنٹ اڈہ سراج نارووال❤

قیصر عباس باجوہ کی کوشش رنگ لے ائیشکریہ چوھدری احسن اقبال صاحب۔    شکریہ چوھدری بلال اکبر خان صاحب۔ خصوصی کاوش قیصر عباس...
29/07/2025

قیصر عباس باجوہ کی کوشش رنگ لے ائی
شکریہ چوھدری احسن اقبال صاحب۔
شکریہ چوھدری بلال اکبر خان صاحب۔
خصوصی کاوش قیصر عباس باجوہ اہلیانِ گاؤں عنیوباجوہ

03/01/2025

ذرا سی غفلت اور جلد بازی کسی بھی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔ہمارے ہاں عموماً یو ٹرن پر بنا رُکے مڑنے بلکہ غلط سمت میں جانے سے ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ یو ٹرن پر چند لمحوں کے انتظار سے ایسے حادثات سے بچا جا سکتا ھے




26/12/2024
🚨پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش🚨فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر 2023 کو تاریخ کو نارووال اڈہ سراج ...
01/12/2024

🚨پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش🚨فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر 2023 کو تاریخ کو نارووال اڈہ سراج کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر کے والد نے اپنے گھر میں پوتوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے فہیم اشرف کے مداحوں کو یہ خوشی کی اطلاع دی۔
فہیم اشرف کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں بچے اور ماں صحت مند ہیں۔
انہوں نے پوتوں کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور چاہنے والوں سے ان کے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر 2023 کو نارووال سراج اڈہ کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی| |

باپ دو دن سے بیٹی کے نمبر پر کال کر رہا تھا مگر نمبر بند تھا ، وہ بیٹی کے سسرال چلا آیا اور پوچھا زارا کہاں ہے ؟ فون بند...
15/11/2024

باپ دو دن سے بیٹی کے نمبر پر کال کر رہا تھا مگر نمبر بند تھا ، وہ بیٹی کے سسرال چلا آیا اور پوچھا زارا کہاں ہے ؟ فون بند ہے اس کا ، جبکہ زارا کا دو سال کا بیٹا گھر میں موجود تھا ، ساس اور نندوں نے بتایا دو دن پہلے رات کو کسی آشنا کے ساتھ بھاگ گئی ، موبائل بھی ساتھ لے گئی ۔ ہم تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ، خاموشی سے تلاش کررہے ہیں ۔۔۔
باپ کو یقین نہ آیا ، چار سال پہلے اسنے بہت چاؤ سے اس کے خالہ زاد قدیر سے کی شادی کی تھی اور وہ دونوں بہت خوش تھے ، اس نے تلاش گمشدگی کے لیے پولیس کی مدد لی ، پولیس نے سسرالیوں کے بیان لیے ، ہر ایک کے بیان میں تضاد تھا ، چناچہ زارا کی ساس اور نندوں کو شامل تفتیش کیا گیا جس پر انہوں نے انکشاف کیا کہ زارا بھاگی نہیں بلکہ 11 نومبر کی رات انہوں اس کو مار کر پھینک دیا تھا۔ اور شوہر کو بھی یہی بتایا کہ وہ کسی سے رابطے میں تھی۔ زارا سات ماہ کی حاملہ تھی ، اس کے ساتھ ننھی جان بھی ماری گئی ۔

جھگڑا کیا تھا؟ وہی ساس بہو کی ازلی چپقلش اور نند بھابی کا بیر ۔۔۔ زارا کی پانچ نندیں تھیں اور قدیر ان کا اکلوتا بھائی ۔۔ اور انہوں نے خود زارا کا رشتہ مانگا اور اپنے ہاتھوں سے رخصت کرکے گھر لائیں ۔ جھگڑا پیسے کا تھا ، ان کا خیال تھا ان کا بیٹا سارا خرچ بہو کے ہاتھ رکھتا ہے جبکہ اسے سب کچھ ماں بہنوں کو دینا چاہیے ، وہ خود زارا کو دیں ۔ انہی جھگڑوں سے تنگ آ کر قدیر اسے اٹلی بھی لے گیا اور کچھ ماہ پہلے سسرال چھوڑ گیا ۔ اس بار ساس اور نندوں نے سوچا کہ زارا کو واپس ہی نہ جانے دیا جائے ۔۔ اور قصہ تمام کرکے الزام لگا دیں گے کہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ۔ لاہور سے کسی رشتے دار کو بلایا ، فجر سے کچھ دیر پہلے سوئی ہوئی زارا کے منہ پر تکیہ رکھ کر سانس بند کی اور موت کے حوالے کردیا ۔۔۔ اب مسئلہ لاش کا تھا کہ وہ کہاں کریں ۔۔ اور شناخت کیسے چھپائیں تو سر کو دھڑ سے الگ کرکے چولہے پر جلایا گیا تاکہ نین نقش مسخ ہوجائیں ، پھر جسم کاٹ کر دو الگ الگ بوریوں میں ڈالا ، ایک بوری نہر میں اور ایک دور جھاڑیوں میں پھینک دی ۔ پولیس نے ان کی نشان دہی پر مختلف جگہوں سے جسم کی باقیات برآمد کر لیں ۔
لوگ کہتے ہیں رشتہ اپنوں میں کریں ۔۔ اپنا مارے گا بھی تو چھاؤں میں ڈالے گا۔۔ یہاں تو چھاؤں میں بھی نہیں ڈالا گیا ۔۔۔

01/11/2024

الرٹ۔۔۔
نارووال شہر سموگ کی لپیٹ میں ہے اور تمام ادارے ماسک اور ضروری ہدایات لازمی فالو کریں۔۔۔ ۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینڑ ڈپٹی کمشنر افس نارووال

عقیدہ ختم نبوتﷺ کانفرنس پروگرام کی جھلکیاں بمقام جامع مسجد نور سراج اڈا نارووال 27 اکتوبر 2024
31/10/2024

عقیدہ ختم نبوتﷺ کانفرنس پروگرام کی جھلکیاں بمقام جامع مسجد نور سراج اڈا نارووال 27 اکتوبر 2024

2 نومبر بروز ہفتہ ضلع نارووال میں مقامی چھٹی ہوگی حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی علی پور سیداں شریف کے سالانہ عرس مبا...
28/10/2024

2 نومبر بروز ہفتہ ضلع نارووال میں مقامی چھٹی ہوگی
حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی علی پور سیداں شریف کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ضلع نارووال میں مقامی چھٹی ہوگی ڈپٹی کمشنر نارووال نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

ختم نبوت کانفرنس پروگرام اڈہ سراج نارووال کی جھلکیاں بمقام مرکزی جامع مسجد نور اڈہ سراج ضلع نارووال 27 اکتوبر 2024
28/10/2024

ختم نبوت کانفرنس پروگرام اڈہ سراج نارووال کی جھلکیاں بمقام مرکزی جامع مسجد نور اڈہ سراج ضلع نارووال 27 اکتوبر 2024

چلو چلو سراج اڈہ نارووال مرید کے روڈ غلامان محافظان تحفظ ختم نبوت سراج اڈہ کے زیر اہتمام عقیدہ ختم نبوت کانفرنس 27 اکتوب...
26/10/2024

چلو چلو سراج اڈہ نارووال مرید کے روڈ غلامان محافظان تحفظ ختم نبوت سراج اڈہ کے زیر اہتمام عقیدہ ختم نبوت کانفرنس 27 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجد نور نزد پنجاب بینک اڈہ سراج نارووال

Address

Siraj Adda
Narowal
99953

Telephone

+923474530236

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MA News Narowalایم اے نیوزنارووال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share