Owaisi Media

Owaisi Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Owaisi Media, Media/News Company, Markaz e Owaisiyan, Narowal.

02/12/2025

ماشاءاللہ💥💥💥💥💥

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ۔۔۔۔🌹🌹 ولایت محمدی ﷺ کے حامل۔ماہتاب ولایت۔برھان الواصلین۔حجة الکاملین۔...
27/11/2025

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ۔۔۔۔🌹🌹 ولایت محمدی ﷺ کے حامل۔ماہتاب ولایت۔برھان الواصلین۔حجة الکاملین۔صوفی کامل
بدر المشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ
♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️
آپ کا 25واں سالانہ عرس مبارک 28نومبر2025ء بروزجمعۃ المبارک نماز مغرب تا 11بجے رات مرکز اویسیاں نارووال میں منایا جائے گا۔
🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🇵🇰
اللہ تعالیٰ نے تخلیق کائنات فرما کر اس میں حسن و زینت پیدا کرنے کے لئے حضرت انسان کی تخلیق اپنے دست قدرت سے فرمائی ۔انسان اس زمین پر اجنبی تھا مگر نسلِ انسانی کے بڑھتے ہی اس کی اجنبیت اپنائیت میں بدلنے لگی ۔زمین پر رہنے والے جانور حضرت انسان کے تابع کر دئیے گئے ۔چرند پرند کی چہچہاہٹ ،درختوں کا سبزہ ، پھولوں کی مہک اور دن رات کی آمد و جامد نے اسے اس دنیا سے مانوس کر دیا ۔پھر اس کی ہدایت و راہنما ئی کے لئے ہادی روانہ فرمائے گئے جن میں حضرت آدم صفی اللہ بھی تھے اور حضرت نوح نجی اللہ بھی ،حضرت ابراہیم خلیل اللہ بھی تھے اور حضرت موسیٰ کلیم اللہ بھی، مگر تکمیل انسانیت ابھی باقی تھی ۔ جس کے لئے کامل و اکمل ،اجمل و اطہر ،انور و اکرم، رسول محتشم ،جانِ آدم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو مبعوث فرمایا گیا ۔ امام الرسل حضرت محمد رسول اللہﷺ کے ذمہ تکمیل انسانیت کا فریضہ بھی تھا اور تکمیل دین کا ذمہ بھی ،اعلانِ نبوت کے بعد 23سال کے مختصر عرصہ میں نبی رحمت ﷺ نے علمی ،فکری ،روحانی ،مذہبی ،اقتصادی ،معاشی ،معاشرتی و تمدنی اور اخلاقی ایسا انقلاب اس دنیا میں برپا کر دیا کہ رب کائنات کو حضرت انسان کی تخلیق پر فخر آگیا اور اس نے اپنی نعمت و رضا کے مکمل ہونے کا مژدۂ جاں فزا سنا دیا ۔
ہادیٔ عالم حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے دنیا ظاہری سے پردہ فرما جانے کے بعد کائنات میں انسان سوچنے لگا کہ دین اسلام کا جو تن آور درخت حضور تاجدار مدینہ ﷺ نے لگایا اُس کی حفاظت و آبیاری کی ذمہ داری آپ ﷺ کے بعد کس کے ذمہ ہو گی ۔اس لئے کہ سابقہ ادوار میں ایک نبی علیہ السلام کے بعد دوسرا نبی آیا ۔ایک رسول کے بعد دوسرے رسول کی آمد جاری رہی جو سابقہ انبیاء و رسل عظام کی تعلیمات کی توثیق فرماتے ۔اب سرکار مدینہ ﷺ کے بعد تو سلسلۂ نبوت ختم ہوا ۔تو فلاح انسانیت و حفاظت و غلبۂ دین کا فریضہ کون سر انجام دے گا۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت انسان کی راہبری و راہنمائی کے لئے سلسلۂ نبوت کی آخری کڑی جنا ب نبی اکرم ﷺ کے بعد سلسلۂ ولایت کو جاری فرما دیا ۔شاہکارِ قدرت حضرت انسان کی مانوسیت بر قرار ہی ۔ولایت محمد ی ﷺ پر متمکن ہونے والے افراد نبی تو نہیں ہیں مگر بنی اسرائیل کے نبیوں کے کمالات سے آراستہ کر دئیے گئے ۔امتِ محمدی ﷺ کے ولی میدان عمل میں نکلے اور سر بلندی دین اسلام کے لئے سنت مصطفیٰ ﷺ کے مطابق کبھی اپنے کردار و عمل سے ،کبھی حسنِ اخلاق سے ،کبھی تصنیف و تالیف سے ،کبھی وعظ و تقریر سے اور کبھی نظرِ بے نظیر سے لوگوں کوزلفِ رسول ﷺ کا اسیر بناتے گئے ۔
اولیاء اللہ نے قرب الہٰی کی منزلوں پر فائز ہو کر قوم کو قرآن و سنت کے مطابق نئی فکر عطا فرمائی ۔چونکہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام علیہم السلام کی سیرت و کردار پر ’’عصمت‘‘ کا پہرا لگا رکھا تھا اسی طرح ولایت کے منصب پر فائز ہونے والے اشخاص کے عمل و کردار پر اللہ تعالیٰ نے اپنی حفاظت کا پہرا بیٹھا دیا۔ نوے لاکھ کافروں کو کلمۂ توحید پڑھانے والے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کو ولایت محمدی ﷺ ہی تو حاصل تھی ۔خواجہ محکم الدین سیرانی بادشاہ رحمۃ اللہ علیہ جہاں سے گزرتے انسان تو انسان درخت ،چرند و پرند ہر چیز کلمہ کا ورد شروع کر دیتی یہ فیضان محمد ی ﷺ ہی تو تھا ۔
معزز قارئین:یاد رہے ولایت کے لئے اعمالِ صالحہ کے ساتھ ساتھ عشقِ محمدی ﷺ شرطِ اول کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس لئے کہ عبادات دل کو نرم کرتی ہیں اعمال صالحہ بندہ کی ظاہری و باطنی پاکیزگی کا ذریعہ ہیں مگر چہرہ پر نورانیت فقط ’’عشق محمد ﷺ‘‘ سے ہی آتی ہے ۔پھر احادیث میں ولایت کی بڑی نشانی بھی یہ ذکر فرما ئی گئی کہ ولی وہ ہے جس کو دیکھ کر خدا یاد آجائے ۔بے ساختہ منہ سے سبحان اللہ سبحان اللہ نکلے ۔
ایسے ہی ایک ولی کامل ،مرشد اکمل ،عالم ربانی ،راہبر حقانی ،حاملِ کردارِ نورانی ،صاحب ذوقِ قرآنی ،آئینہ یزدانی، برھان الواصلین ، حجۃ الکاملین ، ماہتاب ولایت، بدر المشائخ حضرت قبلہ الحاج پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ وارث دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف کی ذات ستودۂ صفات ہے جن کی زیارت میں نے 1990ء میں کی اور پھر چہرہ دیکھ کر دل نے گواہی دی یہ ولایت محمدی ﷺ کے حامل ہیں جن کی صحبت دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ بنے گی ۔ پھر کیا تھا رات محفل میلاد النبی ﷺ میں زیارت بدرا لمشائخ کے بعد نیند نہ آئی ۔ساری رات ولی کامل کے چہرۂ انور کے نقشے پکاتا رہا ،تصور کی دنیا میں کھو گیا اور صبح ہوتے ہی اس ماہتاب سے روشنی و نور لینے کے لئے دامنِ طلب بذریعہ بیعت روحانی پھیلا دیا ۔دستِ بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ پر بیعت کرنے سے سکونِ قلبی میسر آیا ،مرشدِ کامل نے فرمایا ہر روز نماز فجر کے بعد 11مرتبہ قل ھو اللہ ۔11مرتبہ کلمہ طیبہ اور 11مرتبہ درود شریف اپنا معمول بنا لو۔ بعدنماز مغرب دو رکعت نفل برائے ایصال ثواب امام العاشقین حضرت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ بھی ادا کیا کرو۔ دین کی خدمت کروگے تو تائیدِ ایزدی اور فیضان مصطفوی ﷺ نصیب ہو گا۔ میرے مرشد حقانی کے الفاظ سادے مگر دلوں میں اترتے جاتے تھے ۔
معزز قارئین! حضرت بدرا لمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ یادگار اسلاف بھی تھے اور زینت محفل اسلاف بھی ،آپ عرصہ دراز سے محلہ رسول نگر نارووال میں بسلسلہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ تشریف لاتے ۔آپ کی وجہ سے محلہ میں ایک خوبصورت مسجد کی تعمیر کی گئی ۔خود بھی با جماعت نماز کے پابند تھے اور اپنے حلقہ ارادت کو بھی نماز کی سختی سے تلقین فرماتے ۔ دراز قد ، خوبصورت چہرہ ،نورانی پیشانی ،گیسو دراز ،داڑھی گھنی اور لمبی جس کو مہندی سے رنگ دار کیا گیا تھا، سفید عمامہ مگر سادہ ،لباس سفید مگر سادہ و صاف ستھرا ، دیسی چمڑے کی جوتی اور چال ڈھال میں عاجزی و مروت ،ایسے شخص کو دیکھ کر بھلا کون متاثر ہوئے بغیر رہ سکتا تھا ۔جب بدرالمشائخ وعظ و نصیحت فرماتے تو ایسے محسوس ہوتا کہ وقت کا عالم ،محدث ،فقیہ اور محقق گفتگو کر رہا ہے اور جب تصوف کے رموز و اوقاف بیان فرماتے تو ایسے لگتا کہ قرون اولیٰ کے کسی صوفی کے سامنے بیٹھے ہیں ۔
بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ کسی کے ہاں بغیر محفل میلاد النبی ﷺ تشریف نہ لے جاتے ۔ ساری زندگی علی پور چٹھہ میں گزاری ،مسجد تعمیر کروائی ،کئی حج فرمائے اور کئی عمرے ،خانقاہ کو تجارت و کاروبار نہ بنایا بلکہ انسانیت کے دکھوں کا مداوا قرار دیا ۔کبھی کوئی آیا ہوا سوالی خالی نہ گیا۔
تبحر علمی کا یہ عالم تھا کہ نارووال میں ایک مرتبہ استنجا کے لئے کتنا پانی استعمال کیا جائے پر بحث چل نکلی ،کسی عالم دین نے کہا کہ پانی اتنا استعمال کیا جائے جو اسراف میں نہ آئے اور کسی نے کہا تھوڑے پانی سے استنجا ممکن نہیں ۔حضور بدرالمشائخ رحمۃ اللہ علیہ کی نارووال سالانہ محفل میں تشریف آوری ہوئی تو علماء کرام آپ کی خدمت میں بھی حاضر ہوئے اور مسئلہ دریافت کیا ۔ میرے مرشد حقانی حضرت بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا جتنے پانی کے استعمال سے دل کو استنجا کرنے میں اطمینان ہو جائے اتنا پانی استعمال کرنا جائز ہے ۔علماء دھنگ رہ گئے ۔کئی دنوں کی بحث ایک جملے نے ختم کر دی ۔یہ عطائے ربی و فیضان محمد ی ﷺ تھا جو ولیٔ کامل کی زبان سے الفاظ بن کر نکلا ۔
بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ عبادت و ریاضت ،زہد و تقویٰ اور عمل و پیرویٔ سنت میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتے تھے ۔ نبی کریم ﷺ کے ساتھ والہانہ عشق تھا ۔توصیف مصطفیٰ ﷺ سماعت کرتے ہوئے بے ساختہ آنکھوں سے آنسوئوں کی جھڑی لگ جارتی ۔سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے ذکر کی سالانہ محفل پاک بڑی دھوم دھام سے سجاتے اور اپنے سلسلۂ روحانیہ’’ سلسلہ عالیہ اویسیہ ‘‘ پر فخر فرمایا کرتے تھے ۔اپنے مرشد کامل عارف با اللہ حضرت سائیں فقیر اللہ اویسی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت و آستانہ پر ساری زندگی بسر فرمائی ۔اُن کے مشن کو جاری رکھا اور انہی کے قدموں میں جان دے کر مرشد کے پہلو میں آج بھی آرام فرما ہیں ۔
معزز قارئین! مجھے اپنے شیخ کامل کے ساتھ 10سال رفاقت و خدمت کا شرف حاصل رہا ،سفر و حضر میں ،رسم و رواج میں ،عبادت و ریاضت میں اور دنیاوی و دینی معاملات میں آپ کو کبھی مصلحت پسندی کا شکار ہوتے نہیں دیکھا۔
عقیدہ اہلسنت پر اس قدر کاربند تھے کہ خود بھی گستاخانِ رسول ﷺ کی تقریر میں مذمت فرماتے اور جو عالم دین سالانہ عرس مبارک کے موقعہ پر بد مذاہب کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتا اسے بڑا پسند فرماتے تھے ۔
اپنی ظاہری زندگی کے آخری ایام میں حضرت کیلیانوالہ شریف میں کسی بد مذہب نے تربوز پر ظاہر ہونے والے اسم محمد ﷺ کی بے حرمتی کی تو علی پور چٹھہ شریف کے مین چوک کو حالتِ بیماری میں بلاک کروا دیا اور گستاخ کی گرفتاری تک وہاں قیام کرنے کا اعلان فرماد یا ، عقیدت مندوں نے عرض کیا حضور آپ بیمار ہیں ۔آپ دربار شریف پر تشریف لے جائیں گرمی کی شدت ہے ۔طبیعت کی ناسازی ہے ۔کہیں کوئی مسئلہ نہ بن جائے تو حضور بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ نے وہاں جمع لوگوں سے ایک تاریخی جملہ ارشاد فرمایا جو تا قیامت عاشقان رسول ﷺ کے لئے مشعل راہ ہے ۔آپ نے فرمایا ’’میری جان رسول کریم ﷺ کی ناموس سے زیادہ قیمتی نہیں۔ ‘‘ حضور بدرالمشائخ رحمۃ اللہ علیہ کو مدارس و مساجد تعمیر کرنے اور دینی تعلیم کو فروغ دینے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔
تحریک ختم نبوت سے لے کر تحریک نظام مصطفیٰ ﷺ تک حضرت بدر المشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ ہر اول دستے میں شامل رہے ۔تعمیر انسانیت میں اس قدر ماہر تھے کہ بڑے ہیرے تراش کر قوم کے راہبر بنائے ۔
معزز قارئین ! حضور بدرالمشائخ پیر سائیں محمداسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ نے شاہکار قدرت حضرت انسان کو قربتوںکے دیس میں لے جانے کے لئے ہر جمعرات بعد نماز عشاء محفل ذکر الہٰی کا اہتمام کر رکھا تھا جو آج بھی جاری ہے ، محفل ذکر میں سب سے پہلے کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ کا ورد ہوتا ۔پھر الا اللہ ،پھر اللہ ھو اللہ ، پھر سبحان اللہ ،پھر الحمد للہ ،پھر اللہ اکبر، پھر اللہ الصمد اور آخری ورد اللہ ھو کا کروایا جاتا ۔لیکن محفل ذکر میں حدیث نبوی ﷺ کہ’’ تم اللہ کا ذکر اس طرح کرو کہ لوگ تمہیں دیوانہ کہیں ‘‘ کا خوب خوب منظر نظر آتا ،لوگوں کے دلوں کو ذکر اللہ سے صیقل کر کے ان میں عشقِ رسول ﷺ کے چراغ روشن کئے جاتے ،تو پھر جو ایک بار ذکر میں آتا ہر جمعرات کو خود بخود اُس کی خواہش ہوتی کہ محفل ذکر میں ضرور شامل ہو جائوں ۔جب کبھی حضور بدرالمشائخ رحمۃ اللہ علیہ سے معرفت الہٰی کے بارے سوال کیا جاتا تو آپ فرماتے کہ اللہ تعالیٰ کی معرفت کے لئے کوئی خاص رستہ نہیں ہے ۔کسی کو وہ بھوک سے ملتا ہے اور کسی کو پیٹ بھر کر کھانے سے ،کسی پر اللہ تعالیٰ اپنی معرفت کے دروازے مجاہدات سے کھولتا ہے اور کسی بندۂ مومن کو بغیر مشقت کے مل جاتا ہے ۔ آپ اکثر فرمایا کرتے کہ جس کو اللہ تعالیٰ جتنا مقام عطا فرمائے دوسروں پر اُسے ماننا ضروری ہے اگر نہ مانیں گے تو یہ بھی عطائے الہٰی کا انکار ہو گا ۔
حضور بدرالمشائخ رحمۃ اللہ علیہ سیاست سے کوسوں دور تھے مگر سیاست پر مذہبی افراد کی گرفت و اثر کے زبر دست قائل تھے ۔آپ امیروں ،وزیروں کو ملنے کے کبھی خواہش مند نہ ہوئے اور نہ شہرت کے دلدادہ تھے بلکہ فقر و درویشی کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ۔خدمتِ خلق کو تصوف کا اہم جزو قرار دیتے اسی لئے دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ پر آنے والے ہر زائر کیلئے وسیع لنگر کا اہتمام فرمائے رکھتے ۔فضول گوئی تو آپ کی حیاتی میں تھی ہی نہیں ۔بلکہ جب بھی کوئی جاتا دین کی باتیں بتاتے ۔ادب و سلوک کی منزلوں کو طے کرواتے اور اللہ و رسول ﷺ سے ملواتے تھے ۔
مجھے حضور بدرالمشائخ رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت کے 10سال میسر آئے ۔میں نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کو بیماری و تندرستی میں یکساں اپنے روز مرہ کے دینی و روحانی معمولات میں مشغول پایا ۔
تبلیغ دین ،فروغ تصوف ،احیائے کلمہ حق ،نفاذِ نظام مصطفیٰ ﷺکے لیے اپنی زندگی کا پل پل بتا تے ہوئے آخر یہ ولا یت محمدی ﷺ کا حا مل آفتا ب وماہتا ب حکم ربی کے مطا بق 28نومبر 2000ء کو اس جہان فانی سے غروب ہو کر جہان بقا میں طلو ع ہوا، عقید ت مندوں پر قیامت ٹوٹ پٹری ۔ روحا نی وجسما نی غذا مہیا کرنے والے غنی بے مثال کے چہرہ پرُجما ل کو دیکھنے کے لیے نظریں بے تاب ہو گئیں اور شاید قیامت تک رہیں ۔نماز جنازہ میں ملک و بیرون ملک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ولی کامل کا جنازہ تھا جو پڑھنے والوں کیلئے بھی مغفرت کا سبب تھا ۔پہلوئے مرشد میں مشائخ کا چاند آسودۂ خا ک ہوا ۔
حضرت بدر المشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال 28نومبر پر ہر سال مرکز اویسیاں نارووال میں آپ کے محبوب خلیفہ حضرت علامہ پیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال کی زیر نگرانی عرس بدرالمشائخ کے عنوان سے جشن اویسیاں منعقد کیا جاتا ہے ۔جو اس سال بھی 28نومبر 2025ء بروز جمعۃ المبارک بوقت نماز مغرب تا 11بجے رات منعقد ہو رہا ہے ۔ جس کی صدارت سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان فرمائیں گے ۔ عرس مبارک میںپیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی آستانہ عالیہ کلی شریف ، پیر سید خواجہ محمد اسلم شاہ بخاری مرکزی صدر پاکستان علماء و مشائخ اتحاد کونسل ، شہزاد ہ امیر ملت حضرت پیر سید اصغر حسین شاہ جماعتی آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف، پیر سید عامر حسین شاہ گیلانی آستانہ علیہ ڈیریانوالہ شریف، پیر صاحبزادہ محمد اعظم صابر آستانہ عالیہ بھوپال شریف، پیر خواجہ میاں محمد طیب چشتی آستانہ عالیہ چشتیہ نارووال،پیر خواجہ محمد معصوم انور نقشبندی ڈیرہ شاہ کونین اللہ رحمان پورہ،پیر ارشد محمود نعیمی قادری آستانہ عالیہ تکیہ کلاں شریف،صاحبزادہ پیر محمد ندیم خالق رضا نقشبندی ،علامہ پیر محمد سرور سلہریا اویسی آستانہ عالیہ ظفروال ،پیر علامہ حافظ محمد لقمان اویسی چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان ضلع سیالکوٹ ، علامہ حافظ اشتیاق احمد نقشبندی اویسی آستانہ عالیہ فیضان لاثانیہ اویسیہ نارووال،پیربابا جی حبیب الرحمن قادری آستانہ عالیہ وزیر آباد شریف، صاحبزادہ پیر حسن زریاب قادری سروری قلندری آستانہ عالیہ وزیر آباد شریف، علامہ پروفیسر حافظ پیر محمد اعظم عطاری خطیب اعظم جامع مسجد سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ حضرت پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ گھمکول شریف، پیر صوفی محمد اکرم محمدی سیفی آستانہ عالیہ بنڈوری شریف، علامہ پیر ضیاء الدین احمد جیلانی آستانہ عالیہ مردانہ شریف، حاجی محمد امجد خان کاکڑ ،ملک محمد طارق اعوان ،ڈاکٹر عبد الحق انصاری صدر پاکستان میڈکل ایسوسی ایشن نارووال،مرزا محمد نعیم صدر انجمن فلاح شہریاں نارووال،ڈاکٹر خلیل اختر چوہدری سابق CEOہیلتھ نارووال،میاں محمد سرور سیالکوٹ،چوہدری شوکت علی ،انجینئر واجد حسین لاہور،محمد پرویز رانجھا ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر نارووال سمیت ملک بھر سے جید علمائے کرام ،دانشور ،ادیب و خطیب جشن اویسیاں و عرس بدرالمشائخ میں شرکت کرتے ہیں ۔اس سال عرس مبارک میںمعروف علمی و روحانی شخصیت حضرت پیر سید سعادت علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف،خطیب پاکستان حضرت علامہ صاحبزادہ قاری عبد الغفار سیالوی آف گوجرانوالہ ،معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد عرفان الہٰی قادری آستانہ عالیہ ساہو چک شریف ،علامہ مفتی محمد نعیم اللہ نعیمی سرائے عالمگیر اور دیگر علماء کرام خصوصی خطابات فرمائیں گے جبکہ عرس مقدس کے تمام پروگراموں کی نگرانی چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،علامہ پیر حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ،صاحبزادہ علی احمد اویسی ،صاحبزادہ محمد شہروز اویسی،محمد شمس اویسی اورانجینئر محمد محسن اویسی کریں گے ۔عرس مبارک میں معروف ثناخوان محمد ایوب صابرہارونی سمبڑیال،،محمد آصف فریدی آف مریدکے، محمد سجاد اویسی نارووال،حافظ غلام مصطفیٰ اویسی،محمد عثمان طاہری ،محمد شہبازاشرفی لاہور،محمداظہر حیدری، معروف ثناء خوان مصطفیٰ محمود الحسن صدیقی پی ٹی وی اور دیگر نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ لنگر اویسیہ کے ساتھ ساتھ عوام و خواص کو ایک فکری نشست کے ذریعے ولایت محمدی ﷺ کی عظمت و مقام سے روشناس کروایا جاتا ہے ۔جو ملک و ملت کی اصلاح و فلاح کی ضامن ہے ۔صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لئے ۔
منجانب۔۔۔۔ پیرمحمدتبسم بشیر اویسی پیراویسی
♥️♥️♥️ سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال
♥️♥️♥️ صدر تحریک اصلاح ملت پاکستان
♥️♥️♥️چٸیرمین ادارہ تاجداریمن پاکستان
♥️♥️♥️ مرکزی امیر پاکستان علماء مشائخ اتحاد کونسل
موباٸل نمبر 03336491308. . . 03006491308

ان شاء اللہ💥💥💥💥💥
25/11/2025

ان شاء اللہ💥💥💥💥💥

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ ...3 دن بعد ان شاء اللہ ۔۔۔ 25 واں  سالانہ عرس بدرالمشائخ پیرساٸیں مح...
25/11/2025

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ ...3 دن بعد ان شاء اللہ ۔۔۔
25 واں سالانہ عرس بدرالمشائخ پیرساٸیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ 28 نومبر 2025 بروز جمعة المبارک بعد نمازمغرب محفل سماع ۔۔بعد نماز عشاء نعت خوانی و خطابات علماٸے کرام۔۔ 11 بجے رات اختتامی دعا و لنگر اویسیہ ۔۔سب شرکت فرماٸیں۔
🌹🌹🌹🌹
🌹بنائے سلسلہ اویسیہ اور حضور بدرالمشائخ رحمۃ اللہ علیہ🌹
حضور بدرالمشائخ رحمۃ اللہ علیہ اورخلوت در انجمن:اس سے مراد ہے کہ بظاہر مخلوق کے ساتھ رہے اور باطن میں سب سے دور اور علیحدہ رہے۔’یعنی تن جلوت میں ہو اور دل خلوت میں ہو۔‘‘’’حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا بھی اسی قول کی طرف اشارہ ہے ۔آپ فرماتے ہیں: کہ اَسَّلَامَۃُ فِی الْوَحْدَۃِ ط۔’’یعنی سلامتی تنہائی ہی میں ہے ۔دوسرے اصول کے مطابق حضرت بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ کے سیرت کے پہلوئوں پر نظر دوڑائیے ۔ آپ نے نہ افرادِ دنیا سے دل لگایا نہ مال دنیا سے ۔ افراد آئے تو رجوع الی اللہ میں لگا دئیے اور مال آیا تو سبیل اللہ میں خرچ کر دیا ۔ دل کو یادِ الہٰی کا حجرہ بنائے رکھا۔
بقول سلطان باہو:؎اے تن رب سچے دا حجرہ وچ پا فقیرا جھاتی ہو
بدرالمشائخ رحمۃ اللہ علیہ مخلوق خدا اور افراد سے دوری و تنہائی کو راہبانہ طریقہ خیال فرماتے تھے ۔آپ نے اسلامی طرز ِعمل کے مطابق خلوت در انجمن پر ایسا دوام پایا کہ آپ کو کوئی تعلق دنیا رشتہ ، برادری یا معاملاتِ دنیا یادِ الہٰی سے ایک پل بھی غافل نہ کر سکے ۔آپ بقولِ سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ اسی نظریہ پر قائم رہے کہ ؎ جو دم غافل سو دم کافر سانوں مرشد اے پڑھایا ہو
حضرت بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ نے زندگی بھر ہر جمعرات بعد نماز عشاء محفل ذکر کا اہتمام کیا ۔ خلوت درانجمن کی بین دلیل پیش کرتے ہوئے قبلہ بدرالمشائخ ایسا وجدانی ذکر کرتے کہ ما سوائے اللہ تمام کا خیال جاتا رہتا ۔ آپ اکثر فرماتے کہ اللہ تعالیٰ کے ملنے کا کوئی ایک خاص راستہ متعین نہیں ۔مگر جسے اور جیسے وہ اپنی معرفت اپنے بندے کو عطا کرے تو اُس کا اللہ کی ذات کے علاوہ جملہ مخلوق سے ظاہری و باطنی تعلق منقطع ہو نا یقینی ہو جاتا ہے۔حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اللہ اپنی قدرتوں سے نظر آتا ہے مگر اہل اللہ ہمارے اندر ہی رہتے ہیں چلتے پھرتے ہیں ۔معاملات زندگی چلاتے ہیں مگر اہل نظر پر ہی ان کی ذات آشکار ہوتی ہے ۔بظاہر مخلوق میں ہوتے ہیں حقیقت میں خالق ہی سے تعلق رکھتے ہیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
۔إنشاءاللّٰه ۔۔ ۔25 واں سالانہ عرس بدرالمشائخ سیدی و مرشدی حضرت پیرسائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ
28 نومبر 2025 بروز جمعة المبارک بعدنماز مغرب تا 11 بجے دعا
بمقام۔ مرکز اویسیاں نارووال ۔۔سب احباب کو دعوت ہے۔ ۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋🕋
منجانب۔ ۔ 🌹پیرمحمدتبسم بشیر اویسی پیراویسی 🌹
🌹🌹🌹🌹سجادہ نشین مرکزاویسیاں نارووال 🌹
🌹🌹🌹🌹صدر تحریک اصلاح ملت پاکستان 🌹
🌹🌹🌹 مرکزی امیر پاکستان علماء مشائخ اتحاد کونسل 🌹
🌹🌹🌹🌹چئیرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان 🌹

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ۔۔۔4 دن بعد ان شاء اللہ۔۔۔ 25 واں سالانہ عرس بدرالمشاٸخ پیرساٸیں محمد ...
24/11/2025

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ۔۔۔4 دن بعد ان شاء اللہ۔۔۔ 25 واں سالانہ عرس بدرالمشاٸخ پیرساٸیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ۔۔۔28 نومبر 2025 بروز جمعة المبارک۔۔بعد نمازمغرب محفل سماع۔۔۔بعد نماز عشاء نعت خوانی و خطابات۔۔11 بجے رات اختتامی دعا اور لنگراویسیہ۔۔سب احباب کو دعوت خاص ہے۔۔۔۔🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🌹🌹 مُرشد مریدوں کی ڈیوٹیاں کیسے اور کیوں لگاتے ہیں؟؟؟
💥💥💥💥💥💥🌳🌳💥💥💥💥🌳🌳💥💥💥💥
کوئی بھی روایتی خانقاھی نظام ھو،
اس میں کچھ ایسی ڈیوٹیاں سالک کے ذمہ لگائی جاتی ھیں جن سے نفس کی اصلاح کی جا سکے،
مثلاً جھاڑو لگانا، چائے پلانا، جوتیاں سیدھی کرنا، لنگر تقسیم کرنا وغیرہ۔
ان تمام کاموں کا مقصد تہذیبِ نفس ھوتا ھے
اس کا قطعی مطلب یہ نہیں ھوتا کہ کسی کی عزت کم کی جا رھی ھے
یا کسی کو سر پر بٹھایا جا رھا ھے۔
جب کسی کا جھوٹا برتن دھویا جاتا ھے
’’نفس کی ٹھان بیٹھ جاتی ھے۔‘‘
اس سے نفس مرتا ھے۔
جب کسی کی جوتی کو سیدھا کیا جاتا ھے
تو اس سے عاجزی پیدا ھوتی ھے۔
جب لنگر تقسیم کیا جاتا ھے تو اچھی بوٹیاں پہلے تقسیم کی جاتی ھیں۔

جب سارا کھانا تقسیم کرنے کے بعد کھانا تقسیم کرنے والے کی باری آتی ھے
تو اس وقت اس کی بھوک ختم ھو چکی ھوتی ھے،
کیونکہ جو دل سے بانٹتا ھے، اس کے نفس کی تہذیب شروع ھو جاتی ھے۔
یہ سب اس لیے کیا جاتا ھے کہ بندے کے اندر وسعت پیدا ھو، بندہ سخی بن جائے
اور روح نفس پر غالب آ جائے۔

وہ تمام کام جو روحانیت سے جڑے ھوتے ھیں، اگر ان کو شروع کر دیا جائے تو روح طاقت وَر ھونا شروع ھو جاتی ھے۔

ذکر بھی انسان کی روح کو طاقتور کرتا ھے،
لیکن اس میں یاد رھےکہ ذکر، شعوری ھو
اگر شعوری طور ’’یاحی یا قیوم‘ پڑھا جائے تو زیادہ اثر پڑتا ھے،
بہ نسبت اس کے کہ ذکر بھی ھو رھا ھو
اور دھیان دوسری طرف ھو۔ اس کا اتنا اثر نہیں پڑے گا، اگرچہ ثواب مل جائے گا۔

جو لوگ کائنات پر غور و خوض کرتے ھیں، ان کی روح کو بھی توانائی ملتی ھے۔
جو لوگ روحانیت کی طرف بڑھتے ھیں، ان کی روح قوی ھوتی ھے۔
جو لوگ سخی ھوتے ھیں، ان کے بارے میں قرآن پاک میں ارشادِ گرامی ھے
کہ ’’وہ بےخوف ھوتے ھیں۔‘‘

دو ھی جگہ پر بندہ بےخوف ھوتا ھے،
ایک اللہ تعالیٰ کا دوست بن کر اور دوسرا اللہ تعالیٰ کیلئے بانٹ کر۔

جب بھی اپنے آپ کو فتح کرنا چاھیں تو اپنی بہترین شے اللہ کی ذات کیلئے دیجیے۔
جب آپ ایسا کریں گے تو نفس آھستہ آھستہ آپ کے اختیار میں آئے گا۔
آپ محسوس کریں گے کہ آپ نےخود کو فتح کرنا شروع کردیا ھے ۔۔۔
منجانب۔۔۔۔ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکزاویسیاں نارووال پنجاب پاکستان
🌹🌹🌹 صدر تحریک اصلاح ملت پاکستان
🌹🌹🌹 چٸیرمین ادارہ تاجداریمن پاکستان
🌹🌹🌹مرکزی امیر پاکستان علماء مشائخ اتحاد کونسل
موباٸل نمبرز 03336491308. . 03006491308

ان شاء اللہ💥💥💥💥💥
24/11/2025

ان شاء اللہ💥💥💥💥💥

دھماں پے گٸیاں۔۔۔۔💥💥💥💥💥
24/11/2025

دھماں پے گٸیاں۔۔۔۔💥💥💥💥💥

Address

Markaz E Owaisiyan
Narowal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Owaisi Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Owaisi Media:

Share