
03/07/2025
مجھے حیرت تھی کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے کونسے افغانی مہاجرین جاسوسی اور اسرائیل کی مدد کے الزام میں پکڑ لیے ہیں۔
پتہ کیا تو بڑا جھٹکا لگا۔ معلوم ہوا کہ یہ وہ افغانی ہیں جو امریکہ کی تربیت یافتہ افغان نیشنل آرمی ANA میں تھے۔ وہیں سے موساد نے انہيں ہائر کیا۔ مختلف ممالک میں تربیت دی اور مزدوروں کے بھیس میں ایران بیجھ دیا۔ یہاں پر وہ دہشت گردی اور قتل جیسی اسرائیلی کارروائیوں کا حصہ بنے۔
انہوں نے اسرائیل کے لئے جاسوس بھی کی اور ڈرونز کی بیسز بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ اور ان کو درست جگہوں پر پہنچا کر لانچ کرنے کی ذمہداری بھی انہیں کی تھی۔
موساد نے بہت بڑا نیٹورک بنایا تھا افغانی جس کا حصہ تھے۔ باقی غالبا ایرانی تھے۔ اس نیٹورک کے بڑے حصے کو dismantle کیا جا چکا ہے۔ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔
مجھے افسوس ہے کہ چند درجن افغان نیشنل آرمی کے سابق فوجیوں نے پچاس لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کے لئے ایران میں مشکلات پیدا کردیں۔ اب سب کو شک کی نظر سے دیکھا جائے گا۔