
20/08/2025
ریلویز پولیس لاہور نے جعلی ریلوے ملازم گرفتار کرلیا
ملزم ولید ٹرین نارووال پسنجر کے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں پیسے اکٹھے کرتا تھا
چند روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم خود کو ریلوے ملازم ظاہر کرکے مسافروں سے پیسے وصول کر رہا تھا
ملزم ٹرین نارووال پسنجر میں شاہدرہ کے قریب اونچی آواز میں مسافروں سے ٹکٹ اور پیسوں کا مطالبہ کرتا رہا
ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے فوری بعد ریلویز پولیس لاہور نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی کھوج شروع کردی
ریلویز پولیس نے جدید تفتیشی مہارت کو بروۓکار لاتے ہوئے ملزم کو اسکے آبائی علاقے نارنگ منڈی سے گرفتار کرلیا
ملزم اس سے پہلے جعلی ریلوے ملازم بن کر ایسی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔ ترجمان