
10/08/2025
*ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
*تاریخ: 10 اگست 2025*
*پریس ریلیز*
*ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر، ضلع پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری*
*تھانہ تعلقہ پولیس کی بروقت کارروائی کے دورانِ ڈکیتی چھینی گئی رکشہ، ادویات اور نقد رقم برآمد، مالک کے حوالے*
*تفصیلات کے مطابق تھانہ تعلقہ کے حدود میں سکرنڈ روڈ پر اجوا ہوٹل کے قریب ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جہاں مسلح ملزمان نے محمد آصف راجپوت سے ایک رکشہ، جس میں ادویات اور نقد رقم 1,96,000 روپے موجود تھے، چھین کر فرار ہوگئے۔*
*اطلاع ملتے ہی تھانہ تعلقہ کے ایس ایچ او عبدالرشید چانیو نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کی اور ملزمان کا تعاقب کیا۔ نشاندہی پر رکشہ کا پیچھا کیا گیا، تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رکشہ موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔*
*پولیس نے برآمد شدہ رکشہ، ادویات اور نقد رقم قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک محمد آصف کے حوالے کر دی۔ مالک نے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔*
*تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں 4 ملزمان گرفتار*
*پہلی کارروائی میں: خفیہ اطلاع پر نصیر قبرستان کے قریب واقع مضر صحت جعلی گھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، جہاں بدبودار چربی سے گھی تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران فیکٹری کا مالک شاہد قریشی فرار ہوگیا، جبکہ ایک ملازم گرفتار کر لیا گیا۔ فیکٹری سے بدبودار چربی، تیار شدہ گھی، ڈرم، کڑاہیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔*
*دوسری کارروائی: نیو پل کے قریب چھاپہ مار کر 3 ملزمان عدنان ملک، کاشف ملک اور ربنواز چانڈیو گرفتار۔ ان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پر کرائم نمبر 113/2025 بجرم دفعہ 294-AB، 420 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔*
*تھانہ سکرنڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سلیم میمن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا اور سپاری برآمد کی گئی، جس پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔*
*ترجمان ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*