28/08/2026
Must Read JST 40+ Candidates 📢
جونیئر سائنس ٹیچر امیدواران کی آواز اسمبلی تک کیوں نہیں پہنچی؟
بھائیو! صرف فون، واٹس ایپ اور وزراء سے ملاقاتوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ملاقات کرنا اچھی بات ہے، لیکن اپنا حق حاصل کرنے کے لیے میدان میں نکلنا ہوگا۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ حکومت اور وزراء آپ کے مطالبے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں تو میگا احتجاج کریں، بڑی تعداد میں کراچی آئیں اور کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
جتنی بڑی تعداد میں امیدواران متحد ہو کر اپنی آواز بلند کریں گے، اتنا ہی مؤثر دباؤ پیدا ہوگا اور آپ کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچے گا۔
اب وقت صرف رابطوں کا نہیں، اتحاد اور پُرامن جدوجہد کا ہے۔
اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، متحد ہوں اور اپنی آواز بلند کریں۔