IYW Division Benazirabad

IYW Division Benazirabad ❤إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین❤

نوابشاہ; انصاف یوتھ ونگ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی جانب سے منعقد ورکرز کنونشن، پی ٹی آئ رہنما عنایت علی رند، انصاف یوتھ ونگ سندھ ...
17/04/2025

نوابشاہ; انصاف یوتھ ونگ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی جانب سے منعقد ورکرز کنونشن،

پی ٹی آئ رہنما عنایت علی رند، انصاف یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالعزیزابڑو، جنرل سیکرٹری مہراج شاہ کی خصوصی شرکت،

پی ٹی آئی رانا تابش ڈویژنل صدر انصاف یوتھ ونگ مخاشن رضا، ڈسٹرکٹ صدر انصاف یوتھ ونگ نظر پٹھان نے میزبانی کی،

نوابشاہ کے عہدیدار و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت۔

09/04/2025

صدر انصاف یوتھ ونگ ڈویژن نوابشاہ مخاشن رضا کی ہدایت پر ضلعی صدر نظر پٹھان کی نگرانی میں آج ۹ اپریل یوم سیاہ کے طور پر احتجاج کیا گیا جس میں آئ ایس ایف ڈویژنل صدر انعام خان اور ان کی ٹیم نے خصوصی شرکت کی اور دیگر ورکرز بھی احتجاج میں موجود

اٿو ته جنگ جوٽيون حرام خور شوم سان ✌5 اپريل تي صبح جو 10 وڳي سڪرنڊ کان حيدرآباد سيد زين شاھ جي  اڳواڻي  ۾ نڪرندڙ ريلي ۾ ...
04/04/2025

اٿو ته جنگ جوٽيون حرام خور شوم سان ✌

5 اپريل تي صبح جو 10 وڳي سڪرنڊ کان حيدرآباد
سيد زين شاھ جي اڳواڻي ۾ نڪرندڙ ريلي ۾ سڄي
قوم کي شرڪت جي اپيل ڪيون ٿا✌

مُجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ 🇧🇫قید کے 600 دن مکمل۔۔میرا کپتان نہ ڈرا ، نہ ٹوٹا ، نہ بھاگا ، نہ بیمار ہوا 💞✌️پاکستان...
27/03/2025

مُجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ 🇧🇫
قید کے 600 دن مکمل۔۔
میرا کپتان نہ ڈرا ، نہ ٹوٹا ، نہ بھاگا ، نہ بیمار ہوا 💞✌️
پاکستان کی 77 سالہ تاریخ کا بہادر لیڈر جو کہا وہ کیا 💖
کپتان نے کہا تھا میں نہ خود کسی کے آگے جھکوں گا اللہ کے سوا نہ اپنی قوم کو جھکنے دونگا۔۔ 💞
الحمدللہ ہمیں اپنے لیڈر پر فخر ہے ہم اپنی آخری سانس تک اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے انشاء اللہ ✌️

عمران خان زندہ باد 💖
شان لغاری سینیٸر ناٸب صدر انصاف یوتھ ونگ ڈویژن بینظیرآباد

انصاف یوتھ ونگ بینظیرآباد ڈویژن کے صدر مخاشن رضا اعوان اور ڈویژنل گورننگ باڈی کی جانب سے احسان مشتاق طور کو مرکزی صدر یو...
26/03/2025

انصاف یوتھ ونگ بینظیرآباد ڈویژن کے صدر مخاشن رضا اعوان اور ڈویژنل گورننگ باڈی کی جانب سے احسان مشتاق طور کو مرکزی صدر یوتھ ونگ اور مبشر لطیف عباسی کو مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ تقرری ان کی قیادت، محنت اور پارٹی کے لیے بے لوث خدمات کا اعتراف ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور یوتھ ونگ کو پورے ملک میں مزید مضبوط و فعال بنائیں گے۔

25/03/2025

ھن صحافي ڀاء کي نمي سلام ♥️❤️👑

*23 مارچ 1940* کیلینڈر پہ درج صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ عزم، جدوجہد اور اتحاد کی علامت ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ہمارے بزرگوں نے...
23/03/2025

*23 مارچ 1940* کیلینڈر پہ درج صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ عزم، جدوجہد اور اتحاد کی علامت ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کے لیے قربانیاں دینے کا عہد کیا۔ آج ہم پر بھی یہی ذمہ داری ہے کہ اپنے اتحاد اور محنت سے پاکستان کو مضبوط اور محفوظ بنائیں، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دے سکیں۔ آئیں، اس عہد کی تجدید کریں!

*پاکستان زندہ باد*
*انصاف یوت ونگ*

**انصاف یوتھ ونگ کا وفاقی وزراء کی تنخواہ میں اضافے پر سخت رد عمل**  نواب شاہ: انصاف یوتھ ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمر...
22/03/2025

**انصاف یوتھ ونگ کا وفاقی وزراء کی تنخواہ میں اضافے پر سخت رد عمل**

نواب شاہ: انصاف یوتھ ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران خاصخیلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء کی تنخواہ دو لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کرنے کے فیصلے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو ظالمانہ، عوام دشمن اور ٹیکس پیسوں کی لوٹ مار قرار دیا ہے۔

عمران خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت بحران کا شکار ہے، غربت اور مہنگائی عروج پر ہے، اور ایسے میں حکومت کا اپنے وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا عوامی مفاد کے بالکل منافی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ حکومتی عیاشیوں کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

عمران خاصخیلی نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور حکومت کو عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا صحیح استعمال ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ہونا چاہیے، نہ کہ حکومتی اہلکاروں کی عیاشیوں میں۔

انصاف یوتھ ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری ڈویژنل نواب شاہ یوسف میتلو نے بھی اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور حکومت کو اپنی ترجیحات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف یوتھ ونگ عوام کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

**جاری کردہ:**
راٶ ذیشان ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ڈویژنل، بینظیرآباد

کراچی ڈویژن  انفارمیشن سیکرٹری فوزیہ صدیقی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ یوتھ ونگ سندھ کے صدر عزیز ابڑو اور جنرل ...
22/03/2025

کراچی ڈویژن انفارمیشن سیکرٹری فوزیہ صدیقی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ یوتھ ونگ سندھ کے صدر عزیز ابڑو اور جنرل سیکریٹری معراج شاہ کی جانب سے اس غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

یہ گرفتاری بنیادی انسانی حقوق اور آزادیِ اظہار کے خلاف ایک سنگین قدم ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوزیہ صدیقی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یوتھ ونگ سندھ ہر قسم کی غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف ہے اور کسی بھی جمہوری حق کو دبانے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

آج بروز جمعہ پی ٹی آئی شہدادپور اور انصاف یوتھ ونگ ضلع سانگھڑ کی جانب سے شفقت فاؤنڈیشن کے دسترخواں پر افطاری کا اہتمام ک...
21/03/2025

آج بروز جمعہ پی ٹی آئی شہدادپور اور انصاف یوتھ ونگ ضلع سانگھڑ کی جانب سے شفقت فاؤنڈیشن کے دسترخواں پر افطاری کا اہتمام کیا گیا۔۔

افطاری سے قبل عمران خان صاحب کی صحت و تندرستی اور پی ٹی آئی کے جیلوں میں موجود اسیران کی رھاٸی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

افطار تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنما منوچہر گجر، ذوالفقار نربان، انصاف یوتھ ونگ کے ڈویژنل سینیئر نائب صدر شان لغاری، یوتھ ونگ ضلع سانگھڑ کے سینیئر نائب صدر میر عابد تالپور، انصاف یوتھ ونگ شہدادپور کے تعلقہ صدر جہانگیر شیخ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ شہدادپور کے معروف وکلاء جن میں غلام مصطفیٰ سومرو، فیاض خاصخیلی، اور پیر کلیم اللہ قریشی بھی موجود تھے۔

جاری کردہ :- محمد یوسف میتلو انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ڈویژن بینظیرآباد

16/03/2025

انصاف یوتھ ونگ ڈویژن بینظیرآباد کے عہدیداران کی جانب سے فارم 45 کے ایم پی اے رابستان خان کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ھیں

16/03/2025

سانگھڑ میں دریائے سندھ پر ڈاکے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ڈویژ نوابشاہ جرنل سیکرٹری عمران خاصخیلی کا خطاب
ڈویژنل نوابشاہ کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ
عمران علی گوپانگ بھی ساتھ موجود تھے
سنڌو تي ڌاڙو نامنظور
ڪئنال سمورا نامنظور

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IYW Division Benazirabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share