Mubashir Muhammad

Mubashir Muhammad Journalist - Blogger - Digital Creator

29/09/2026
قرض کے پیسوں سے لگژریکار، گھڑی یا فون وغیرہ جو دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے خریدی جاتی، ان چیزوں کی ماہانہ قسطیں یا کمیٹی...
21/09/2026

قرض کے پیسوں سے لگژری

کار، گھڑی یا فون وغیرہ جو دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے خریدی جاتی، ان چیزوں کی ماہانہ قسطیں یا کمیٹی کے پیسے خاموشی سے آپ کی آزادی چھین لیتے ہیں، قرضے کا دکھاوا دولت کو آپ سے دور کرتا ہے۔
پہلے اثاثے بناؤ ۔۔ پھر لگژری خریدو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہنگا لائف اسٹائل
آگے بڑھنے کے لیے زیادہ مہنگے لائف اسٹائل کی ضرورت نہیں، بڑی آمدن بھی چھوٹی ہوجاتی ہے، اپنی آمدن میں ہر اضافے کو سنبھال کر رکھو
دولت بڑھتی ہے جب آپ کے لائف اسٹائل کا خرچہ آپ کی آمدن سےکم ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لڑکیوں کو متاثر کرنے کیلئے خرچہ
مہنگی ڈیٹ یا تحفے اصل کشش نہیں لاتے
پیسہ خرچ کر کے توجہ حاصل کرنا بہت تیزی سے مہنگا ہوجاتاہے
ضرور کے مطابق خرچ کرو ۔۔
قبولیت کے لیے خرچ مت کرو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیسہ ڈبل کرنے کیلئے جوا
ایک باقسمت شخص کئی لوگوں کی ہار کی وجہ بنتا ہے
اگر تم جیت بھی جاؤ تو تیزی سے آنے والا پیسہ لوگوں کو ایسا کردیتا ہے کہ وہ رسک کو نظر انداز کرتے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں حرام کا پیسہ جیسے آتا ہے ویسے ہی جاتا ہے
اصل پیسہ صبر اور ڈسپلن سے حاصل ہوتا ہے
وقتی مزے کے لیے اپنا مستقبل برباد مت کرو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلاوجہ کی سبسکرپشن
چھوٹا ماہانہ خرچہ بظاہر بے ضرر لگتا ہے
لیکن بلاوجہ کی سبسکرپشن اور ممبر شپ آپ کے پیسے کو بہالے جاتی ہیں
اپنے خرچوں پر مستقل نظر ثانی کرتے رہو
ایک چھوٹا سوراخ پورا ٹینک بھی خالی کردیتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش*ذ و نادر استعمال کی چیزیں خریدنا
مہنگے گیجیٹ جو صرف چند دن کی انجوائے منٹ یا کسی دوست یار کے سامنے بھرم بازی کیلئے خریدے جاتےہیں کہ میرے پاس یہ بھی ہے وہ بھی ہے، وہ آپ کو چند منٹ کی خوشی دیتے ہیں، لوگ اس کو دیکھیں گے اور پھر آپ خود بھی رکھ کر بھول جائیں گے۔
مگر وہ پیسہ جو خرچ کردیا وہ واپس نہیں آئے گا
لہذا سوچ سمجھ کر خرچ کرو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیادہ سود والا قرض
سود اور قسط آپ کو دینا پڑے گی، جبکہ خریدی کی چیز تم بھول چکے ہوگے
جتنی جلدہ ہوسکے اپنا قرضہ ختم کرو اور قرض لینے کی عادت مت ڈالو، جس شخص کو یہ عادت پڑ جائے وہ ہمیشہ قرضوں میں رہتاہے چاہے اس کی آمدن کتنی بھی زیادہ ہوجائے ۔

Address

House Number 1/Street 1/Kamala Colony Nawabshah/Benazir Abad
Nawabshah
74900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mubashir Muhammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share